وزارت خزانہ
پنشن فنڈ ضابطہ و ترقیاتی اتھارٹی نے آج نئی دہلی میں اٹل پنشن یوجنا سالانہ اعزازی پروگرام کا انعقاد کیا
مالی سال 2025-26 کے دوران اٹل پنشن یوجنا میں 1.35 کروڑ نئے صارفین شامل؛ زیر انتظام اثاثے 54 ہزار کروڑ روپے سے تجاوز کر گئے
محکمہ مالیاتی خدمات کے سکریٹری نے صارفین کی مستقل شمولیت، مالیاتی بیداری اور شہری غیر منظم شعبے تک رسائی کی اہمیت اجاگر کی
مالی سال 2025-26 میں اٹل پنشن یوجنا کے تحت خواتین کی شمولیت ریکارڈ 55.14 فیصد تک پہنچ گئی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
20 MAY 2026 8:09PM by PIB Delhi
پنشن فنڈ ضابطے اور ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے آج نئی دہلی میں اٹل پنشن یوجنا سالانہ اعزازی پروگرام کا انعقاد کیا۔اس پروگرام کے دوران مالی سال 2025-26 میں اٹل پنشن یوجنا کے تحت سالانہ اہداف حاصل کرنے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 53 اٹل پنشن یوجنا سروس پرووائیڈرس، 10 اسٹیٹ لیول بینکرس کمیٹیز اور ملک بھر کی سرفہرست 5 برانچوں و لیڈ ڈسٹرکٹ منیجرس کو اعزازات سے نوازا گیا۔

ایم ناگراجو، سکریٹری، محکمہ مالیاتی خدمات نے سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے میں بینکوں، ریاستی سطحی بینکار کمیٹیوں اور پنشن فنڈ ضابطہ و ترقیاتی اتھارٹی کی مشترکہ کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ اٹل پنشن یوجنا کے تحت مجموعی اندراجات 9 کروڑ سے تجاوز کر چکے ہیں، جبکہ زیر انتظام اثاثوں کی مالیت 54 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ ہو گئی ہے۔ مالی سال 2025-26 کے دوران ریکارڈ 1.35 کروڑ نئے صارفین شامل کیے گئے۔
انہوں نے صارفین کی مستقل شمولیت، مالیاتی بیداری اور شہری غیر منظم شعبے تک زیادہ رسائی کی اہمیت پر زور دیا۔
ایس رامن، چیئرمین، پنشن فنڈ ضابطہ و ترقیاتی اتھارٹی نے ریٹائرمنٹ کی تیاری کی بڑھتی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2025-26 میں اٹل پنشن یوجنا کے تحت اب تک کا سب سے زیادہ سالانہ اندراج درج کیا گیا۔
انہوں نے 18 سے 25 سال عمر کے نوجوانوں میں اندراجات میں نمایاں اضافے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ طویل مدتی مالی تحفظ کے حوالے سے بڑھتی بیداری کی علامت ہے۔ انہوں نے ملک بھر میں پنشن بیداری اور صارفین کی شمولیت کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ممتا شنکر، رکن (معاشیات)، پنشن فنڈ ضابطہ و ترقیاتی اتھارٹی نے مالی سال 2025-26 کے دوران اٹل پنشن یوجنا کے تحت حاصل کی گئی مضبوط پیش رفت کو اجاگر کیا۔
انہوں نے اسکیم کی رسائی بڑھانے میں بینکوں، ریاستی سطحی بینکار کمیٹیوں اور ضلعی سربراہان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سال کے دوران خواتین کی شمولیت ریکارڈ 55.14 فیصد تک پہنچ گئی۔
انہوں نے ملک بھر میں اسکیم کی مؤثر عمل آوری اور رسائی کو مضبوط بنانے میں مختلف شراکت داروں کی کوششوں کو بھی تسلیم کیا۔
اٹل پنشن یوجنا کو ملک بھر کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نافذ کیا جا چکا ہے، جبکہ 18 مئی 2026 تک مجموعی اندراجات 9.10 کروڑ سے تجاوز کر چکے ہیں۔
مالی سال 2025-26 میں بینکاری شعبے نے اٹل پنشن یوجنا کی کامیابی کیلئے غیر معمولی عزم کا مظاہرہ کیا اور کئی بینکوں و اداروں نے اپنے سالانہ اہداف سے کہیں زیادہ کارکردگی دکھائی۔
سرکاری بینکوں میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا (116 فیصد)، یونین بینک آف انڈیا (105 فیصد) اور یوکو بینک (105 فیصد) سرفہرست رہے، جبکہ انڈین بینک (104 فیصد) اور بینک آف مہاراشٹر (103 فیصد) نے بھی نمایاں کارکردگی دکھائی۔
نجی بینکوں کے زمرے میں آئی ڈی بی آئی بینک نے 156 فیصد ہدف حاصل کرکے سبقت حاصل کی۔
علاقائی دیہی بینکوں میں جھارکھنڈ راجیہ گرامین بینک (288 فیصد) اور تریپورہ گرامین بینک (185 فیصد) نے نئے معیارات قائم کیے، جبکہ میگھالیہ دیہی بینک (163 فیصد)، پنجاب گرامین بینک (153 فیصد) اور آسام گرامین وکاس بینک (152 فیصد) کی کارکردگی بھی مضبوط رہی۔
اے یو اسمال فنانس بینک نے 118 فیصد اور اجیون اسمال فنانس بینک نے 100 فیصد ہدف حاصل کرکے اہم کردار ادا کیا۔
کوآپریٹو بینکوں میں شری مہلا سیوا سہکاری بینک (242 فیصد)، آندھرا پردیش ریاستی کوآپریٹو بینک (175 فیصد)، ساؤتھ کنارا ضلعی مرکزی کوآپریٹو بینک (168 فیصد)، بالاگھاٹ ضلعی مرکزی کوآپریٹو بینک (149 فیصد) اور سابَرکانٹھا ضلعی مرکزی کوآپریٹو بینک (130 فیصد) نمایاں رہے۔
ریاستی سطح پر جھارکھنڈ (170 فیصد)، بہار (167 فیصد) اور مغربی بنگال (156 فیصد) کی ریاستی سطحی بینکار کمیٹیاں سرفہرست رہیں، جبکہ آسام (130 فیصد) اور مدھیہ پردیش (133 فیصد) نے بھی عمدہ کارکردگی دکھائی۔
اٹل پنشن یوجنا کے ملک کی اہم ترین سماجی تحفظ اسکیموں میں شامل ہونے کے بعد پنشن فنڈ ضابطہ و ترقیاتی اتھارٹی نے بینکوں، ریاستی سطحی بینکار کمیٹیوں اور محکمہ ڈاک کے ساتھ مل کر پنشن بیداری بڑھانے، صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے اور ملک بھر میں پنشن کی مکمل رسائی کے ہدف کے حصول کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 7348)
(ریلیز آئی ڈی: 2263484)
وزیٹر کاؤنٹر : 5