بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایس ایم ای کی وزارت کے ٹیم اقدام کے ذریعے پورے بھارت میں چھوٹے کاروباروں کو ڈیجیٹل تجارت کی سہولت فراہم کر کے بااختیار بنایا جا رہا ہے


جموں و کشمیر سے لے کر منی پور تک دور دراز کے کاروباری ادارے او این ڈی سی سے منسلک امدادی نظام کے ذریعے اپنی منڈی تک رسائی کو وسعت دے رہے ہیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 MAY 2026 7:05PM by PIB Delhi

بہت چھوٹے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایم ایس ایم ای) کی وزارت ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری ریزنگ اینڈ ایکسلریٹنگ ایم ایس ایم ای پرفارمنس پروگرام کے تحت ٹریڈ اِنیبلمنٹ اینڈ ایکسس ٹو مارکیٹ (ٹی ای اے ایم) اقدام کے ذریعے ملک کے چھوٹے ترین کاروباروں کی ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کر رہی ہے۔

نیشنل اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کی جانب سے نافذ کیے جانے والے ٹی ای اے ایم اقدام کا مقصد بہت چھوٹے اور چھوٹے کاروباری اداروں (ایم ایس ای) کو ای-کامرس کے لیے مکمل معاونت فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس (او این ڈی سی) کے ذریعے ڈیجیٹل تجارتی نظام میں مؤثر انداز میں حصہ لے سکیں۔

اس اقدام کا مقصد ہنرمندوں، گھریلو سطح پر کاروبار کرنے والوں، مقامی صنعت کاروں اور چھوٹے دکانداروں کو بااختیار بنانا ہے، جس کے لیے ای-کامرس کے ہر مرحلے پر منظم ادارہ جاتی معاونت فراہم کی جا رہی ہے، جن میں آن بورڈنگ، کیٹلاگ سازی، پیکیجنگ، لاجسٹکس اور صارفین کے انتظام جیسے مراحل شامل ہیں۔

ادھم پور کی پہاڑیوں سے ملک بھر کے گھروں تک: کامیابی کی کہانیاں ٹی ای اے ایم کے انقلابی اثرات کی عکاسی کرتی ہیں

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور کے گاؤں پچاری میں واقع بابا سنکاری فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن (ایف پی او)، جو اعلیٰ معیار کے اخروٹ کی پیداوار میں مہارت رکھتی ہے، ٹی ای اے ایم اقدام کے ان اثرات کی نمایاں مثال بن کر سامنے آئی ہے جو جغرافیائی طور پر دور دراز علاقوں میں دیکھے جا رہے ہیں۔

 

 

اس اقدام کے تحت شامل کیے جانے سے پہلے، اس ایف پی او کی منڈی تک رسائی جغرافیائی دوری اور خریداروں سے براہ راست رابطے کی کمی کے باعث محدود تھی۔ تاہم، ٹی ای اے ایم اقدام کے تحت شامل ہونے کے صرف دو ماہ کے اندر ایف پی او نے کاروباری رسائی اور فروخت کی کارکردگی میں نمایاں بہتری دیکھی۔

ایف پی او نے کامیابی کے ساتھ پورے بھارت کے صارفین سے 100 سے زائد آرڈر مکمل کیے، جس کے ذریعے اس کی مصنوعات ملک بھر کے گھروں تک پہنچیں۔ اس اقدام کے تحت ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے انضمام نے بروقت ادائیگیوں کو یقینی بنایا اور دیہی پیدا کنندگان کو درپیش ادائیگی میں تاخیر کے مسائل کو کم کیا۔ ایف پی او سے وابستہ کسانوں کو بہتر مارکیٹ شناخت اور آمدنی کے زیادہ مواقع حاصل ہوئے ہیں۔

بابا سنکاری ایف پی او کی کامیابی اس بات کی مثال ہے کہ کس طرح ڈیجیٹل تجارت جغرافیائی رکاوٹوں کو ختم کر کے دیہی کاروباری اداروں کے لیے نئے معاشی مواقع پیدا کر سکتی ہے۔

 

کنگلی فوڈز: شمال مشرق میں مواقع کے دروازے کھول رہا ہے

 

منی پور کے ضلع بشنوپور میں قائم کنگلی فوڈز، جس کی قیادت مسٹر کوئجام ساناہل کر رہے ہیں، اس بات کی ایک اور مثال ہے کہ ٹی ای اے ایم اقدام کس طرح جغرافیائی طور پر دشوار علاقوں میں کام کرنے والے کاروباری اداروں کی مدد کر رہا ہے۔

ٹی ای اے ایم کے لاجسٹکس تعاون اور لاجسٹکس سروس پرووائیڈر (ایل ایس پی) کے ذریعے مربوط گھر تک شپمنٹ پک اپ خدمات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، کنگلی فوڈز نے شمال مشرق سے باہر بھی اپنے صارفین کا دائرہ وسیع کیا ہے اور اب اسے مختلف ریاستوں سے باقاعدگی کے ساتھ ماہانہ آرڈر موصول ہو رہے ہیں۔

اس ادارے نے اقدام کے آرڈر پیدا کرنے اور لاجسٹکس معاونت کے ذریعے مسلسل آمدنی میں اضافہ ریکارڈ کیا ہے، جبکہ یہ بھارت کے مختلف حصوں اور منی پور کے دور دراز علاقوں میں صارفین کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔

 

 

ٹی ای اے ایم اقدام کے تحت جامع معاونت

ٹی ای اے ایم اقدام کو اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ وہ بہت چھوٹے اور چھوٹے کاروباری اداروں (ایم ایس ای) کو ڈیجیٹل تجارت میں شمولیت کے ہر مرحلے پر معاونت فراہم کرے، جس میں شامل ہیں:

 

 

او این ڈی سی کے باہم مربوط ڈیجیٹل تجارتی ڈھانچے کے ذریعے کاروبار میں داخلے کی رکاوٹوں کو کم کرنے اور کمیشن لاگت میں کمی لا کر، ٹی ای اے ایم اقدام سے توقع کی جا رہی ہے کہ یہ بھارت بھر میں ڈیجیٹل طور پر جامع ترقی کو فروغ دینے اور چھوٹے کاروباروں کے لیے منڈی تک رسائی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ٹی ای اے ایم اقدام سے متعلق مزید معلومات کے لیے http://team.msme.gov.in/ ملاحظہ کریں۔

ٹی ای اے ایم اقدام پورٹل

 

********

ش ح۔ ف ش ع

  U: 7284


(ریلیز آئی ڈی: 2263008) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil