ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
سی اے کیو ایم انفورسمنٹ ٹاسک فورس نے پورے این سی آر میں تعمیل کی صورتحال کا جائزہ لیا ؛ 12 دنوں میں 125 معائنہ کئے گئے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
19 MAY 2026 6:04PM by PIB Delhi
(این سی آر) قومی خطہء راجدھانی اور ملحقہ علاقوں میں ہوا کے معیار کے انتظام کیلئے کمیشن (سی اے کیو ایم) کی انفورسمنٹ ٹاسک فورس (ای ٹی ایف) کا 131 واں اجلاس 18 مئی 2026 کو منعقد ہوا۔ اس اجلاس کا مقصد 29 اپریل 2026 سے 10 مئی 2026 تک کی رپورٹنگ مدت کے دوران این سی آر میں نافذ کیے گئے اقدامات، معائنہ کاری اور قوانین پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔
جائزہ اجلاس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ کمیشن کے فلائنگ اسکواڈز نے 12 دنوں پر محیط اس رپورٹنگ مدت کے دوران مجموعی طور پر 125 مقامات کا معائنہ کیا، جس کے نتیجے میں تعمیرات و مسماری (سی اینڈ ڈی) سائٹس، صنعتی شعبے اور ڈیزل جنریٹر (ڈی جی) سیٹس میں مجموعی طور پر 39 خلاف ورزیاں پکڑی گئیں۔
ان معائنوں میں تعمیرات و مسماری (سی اینڈ ڈی) کی 20 سائٹس، صنعتی شعبے کے 51 یونٹس اور ڈی جی سیٹس سے متعلق 54 مقامات شامل تھے۔ رپورٹ ہونے والی 39 خلاف ورزیوں میں سے 10 کا تعلق تعمیراتی سائٹس، 10 کا صنعتی شعبے اور 19 کا تعلق ڈی جی سیٹس کی خلاف ورزیوں سے تھا۔
معائنہ رپورٹوں کی بنیاد پر سامنے آنے والی خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی تجویز کی گئی ہے، جس کے تحت 7 یونٹس یا پراجیکٹس کو بند کرنے، 13 ڈی جی سیٹس کو سیل کرنے، 12 وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرنے، 4 معاملوں میں ماحولیاتی معاوضہ (ای سی) عائد کرنے اور 3 معاملات میں یونٹس کو ایڈوائزری جاری کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ تجویز کردہ انتباہی کارروائیوں میں سے 6 اقدامات مکمل کیے جا چکے ہیں جبکہ کئی دیگر کارروائیاں ابھی زیرِ عمل ہیں۔
ٹاسک فورس نے ای ٹی ایف کے 130 ویں اجلاس کے فیصلوں پر کی گئی کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا کہ صنعتی شعبے، تعمیراتی سائٹس اور ڈی جی سیٹس سے متعلق تمام قابلِ کارروائی معاملوں پر متعلقہ ایجنسیوں نے عمل درآمد کر دیا ہے۔ قوانین کی تعمیل کی تصدیق کے بعد کام دوبارہ شروع کرنے کے مجموعی طور پر 17 احکامات جاری کیے گئے ہیں، جن میں این سی آر بھر کے 13 صنعتی یونٹس اور 4 تعمیراتی سائٹس شامل ہیں۔
ای ٹی ایف نے سڑکوں کی دھول مٹی پر قابو پانے کے معاملے کا بھی جائزہ لیا اور نوئیڈا اتھارٹی کی جانب سے 8 مئی 2026 کو کیے گئے معائنوں کا نوٹس لیا، جہاں 46 علاقوں کی جانچ کے دوران 28 خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔
کمیشن نے فلائنگ اسکواڈ ٹیموں کی جانب سے تصویری اور ویڈیو شواہد کے ساتھ معائنہ رپورٹوں کو بروقت جمع کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس کے علاوہ معائنہ کاری کے دوران ایندھن کی تفصیلات کی تصدیق، ڈائریکشن نمبر 76 کے تحت ڈی جی سیٹس کے قوانین کی تعمیل اور 'کنسینٹ ٹو آپریٹ' (سی ٹی او) کی شرائط کی پابندی کی ہدایات کا بھی اعادہ کیا گیا۔
اجلاس میں 18 مئی 2026 تک نافذ العمل کارروائیوں کی تازہ ترین مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ یہ نوٹ کیا گیا کہ کمیشن کے فلائنگ اسکواڈز کی جانب سے اب تک مجموعی طور پر 27,133 یونٹس، پراجیکٹس یا اداروں کا معائنہ کیا جا چکا ہے۔ ان معائنوں کی بنیاد پر 1,784 اداروں کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے، جن میں سے قوانین کی تعمیل کی تصدیق کے بعد 1,382 اداروں کو کام دوبارہ شروع کرنے کے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔ مزید برآں، 123 معاملے حتمی فیصلے کے لیے متعلقہ اسٹیٹ پولیوشن کنٹرول بورڈز (ایس پی سی بیز) یا دہلی پولیوشن کنٹرول کمیٹی (ڈی پی سی سی) کو بھیج دیے گئے ہیں، جبکہ 279 ادارے ابھی زیرِ غور ہیں۔
کمیشن نے این سی آر میں فضائی آلودگی کے مؤثر خاتمے کے لیے نافذ کرنے والے نظام کو مزید مضبوط بنانے، قوانین کی تعمیل کی بروقت تصدیق، نفاذ کرنے والی ایجنسیوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی اور ماحولیاتی اصولوں پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صنعتی اخراج، ڈی جی سیٹس، تعمیراتی سرگرمیوں اور سڑکوں کی دھول مٹی کی نگرانی جیسے ترجیحی شعبوں میں معائنہ کاری کی کارکردگی کو بڑھانے، جوابدہی کو یقینی بنانے اور تادیبی کارروائیوں کو تیز کرنے پر مسلسل توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت بھی دی گئی۔
۔*****
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 7277 )
(ریلیز آئی ڈی: 2263003)
وزیٹر کاؤنٹر : 13