وزارت دفاع
کامیاب بندرگاہی دورے کے بعد انڈین اوشین شپ ساگر کولمبو سے روانہ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 MAY 2026 6:38PM by PIB Delhi
ہندوستانی بحریہ کا انڈین اوشین شپ (آئی او ایس) ساگر 18 مئی 2026 کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں کامیاب تین روزہ بندرگاہی دورہ مکمل کرنے کے بعد روانہ ہوگیا۔ اس دورے سے ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان مضبوط بحری شراکت داری مزید مستحکم ہوئی اور اس سے ہندوستان کے “مہاساگر” وژن —خطوں میں سلامتی اور ترقی کے لیے باہمی اور ہمہ جہت پیش قدمی — کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا گیا ہے۔
دورے کے دوران آئی او ایس ساگر کے کمانڈنگ آفیسر نے سری لنکائی بحریہ کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ بحری تال میل ، علاقائی سلامتی، اور بحرِ ہند کے خطے میں محفوظ بحری راستوں کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا۔
آئی او ایس ساگر پر منعقدہ ڈیک استقبالیہ سفارتی روابط اور بحری اہلکاروں و معزز مہمانوں کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا اہم ذریعہ ثابت ہوا۔ اس تقریب میں جہاز کے کثیر قومی عملہ کی نمائندگی نمایاں رہی اور اس تعیناتی سے علاقائی تعاون کے جذبے کو اجاگر کیا گیا۔
عوامی رابطہ کی سرگرمیوں کے تحت آئی او ایس ساگر پر سری لنکائی بحریہ کے سینئر افسران، مقامی اسکولی بچوں اور ہندوستانی برادری کے ارکان کا استقبال کیا گیا، جہاں انہیں جہاز کی عملی صلاحیتوں اور اس پر موجود زندگی کی سرگرمیوں کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔
اس دورے میں پیشہ ورانہ اور ثقافتی سرگرمیاں بھی شامل رہیں، جن کا مقصد باہمی ہم آہنگی اور بہتر تعلقات کو فروغ دینا تھا۔ سری لنکائی بحریہ اور آئی او ایس ساگر کے اہلکاروں کے درمیان دوستانہ والی بال میچ سے بھی دونوں بحری افواج کے درمیان جذبۂ رفاقت اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کیا گیا۔ اس کے علاوہ کثیر قومی عملہ نے گالے اور کینڈی کے ثقافتی دورے بھی کیے، جہاں انہیں سری لنکا کی بھرپور ثقافتی اور تاریخی وراثت کو قریب سے جاننے کا موقع ملا۔
کولمبو سے روانگی پر آئی او ایس ساگر نے سری لنکائی بحریہ کے جہاز ایس ایل این ایس نندیمتھرا کے ساتھ پیسیج ایکسرسائز (پاسیکس) میں حصہ لیا۔ اس مشق میں مربوط حربی نقل و حرکت اور مواصلاتی مشقیں شامل تھیں، جن کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی عملی صلاحیت، سمندری مہارت اور آپریشنل تال میل کو مزید بہتر بنانا تھا۔
آئی او ایس ساگر اس وقت کوچی کی جانب رواں دواں ہے اور بحرِ ہند کے خطے میں شراکت دار ممالک کے درمیان بحری تعاون، باہمی عملی ہم آہنگی اور دوستی کو فروغ دینے کے اپنے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
(9)L6IG.jpeg)
(10)O7FQ.jpeg)
(8)FAGO.jpeg)
(7)ZTIV.jpeg)
***
ش ح۔ م ش ع ۔ م ا
UN-7222
(ریلیز آئی ڈی: 2262548)
وزیٹر کاؤنٹر : 9