شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت نے شمال مشرق کی ایری سلک کو کوٹہ ڈوریہ کے ساتھ ملا کر پریمیم کپڑا تیار کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا


یہ اقدام وزیراعظم کے ایف5 وژن اور “میک اِن انڈیا” مشن کی عکاسی کرتا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 MAY 2026 7:30PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطے اور راجستھان کی مشہور ٹیکسٹائل وراثت کے درمیان معاشی روابط کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر، شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت (ڈی او این ای آر) کے سیکریٹری جناب سنجے جاجو نے ضلع کلکٹر کوٹا جناب پیوش سماریا اور نارتھ ایسٹرن ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلومز ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ای ایچ ایچ ڈی سی) کے نمائندے جناب مارا کوچو کے ہمراہ 17 مئی 2026 کو کوٹا کے کیتھون کامن فیسیلٹی سینٹر (سی ایف سی) کا دورہ کیا۔

اس دورے کا مقصد ایری سلک — جو شمال مشرقی خطے کا ایک قیمتی اور “پیِس سلک” کہلاتا ہے — کو کوٹہ ڈوریہ کپڑے کے ساتھ ملانے کے امکانات کا جائزہ لینا تھا، جو روایتی طور پر کیتھون میں تیار کیا جاتا ہے۔ اس مجوزہ امتزاج کا مقصد ایک منفرد اور پریمیم معیار کا ٹیکسٹائل تیار کرنا ہے، جو ایری سلک کی نرم اور پرتعیش ساخت کو کوٹا ڈوریہ کی ہلکی اور باریک بنائی کے ساتھ جوڑ کر مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک اعلیٰ درجے کی مصنوعات کے طور پر پیش کیا جا سکے۔

لوک سبھا اسپیکر سے اعلیٰ سطحی ملاقات

اس دورے کے دوران وفد نے کوٹہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر لوک سبھا کے معزز اسپیکر جناب اوم برلا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کوٹہ کے منتخب فیشن ڈیزائنرز بھی موجود تھے۔ وفد نے اسپیکر کو اس جدید ٹیکسٹائل فیوژن منصوبے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ یہ اقدام دونوں خطوں کے دستکاروں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر بھارت کی ہینڈلوم برآمدات کو بھی فروغ دے سکتا ہے۔

مفاہمتی یادداشت جلد متوقع

اس  اقدام کے تحت شمال مشرقی خطے کی نارتھ ایسٹرن ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلومز ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ای ایچ ایچ ڈی سی) اور راجستھان حکومت کے ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سینٹر (ڈی آئی سی) کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے ذریعے باضابطہ شکل اختیار کرنے کی توقع ہے۔ اس مفاہمتی یاد داشت کے تحت باہمی تعاون کے لیے ایک مضبوط ادارہ جاتی فریم ورک قائم کیا جائے گا، جس میں مشترکہ ڈیزائن ڈیولپمنٹ، دستکاروں کی تربیت اور مارکیٹ لنکیج سپورٹ جیسے اہم امور شامل ہوں گے۔

اس اقدام کی اہمیت

ایری سلک، جو اپنی حرارت برقرار رکھنے کی صلاحیت، پائیداری اور اخلاقی پیداوار کے لیے مشہور ہے، شمال مشرقی خطے کی ایک نمایاں مصنوعات ہے۔ اس کا کوٹا ڈوریہ کے ساتھ امتزاج، جو اپنی منفرد چیک ڈیزائن اورہوا دار ہونے کی خصوصیت کے لیے جی آئی ٹیگ یافتہ کپڑا ہے، ایک ایسا منفرد اور اعلیٰ معیار کا فیبرک تیار کرنے کی توقع رکھتا ہے جو روایتی ورثے اور جدید فیشن دونوں کی عکاسی کرے گا۔

معزز وزیراعظم کے وژن سے ہم آہنگ

یہ اقدام وزیراعظم جناب نریندر مودی کے تبدیلی لانے والے ایف 5 وژن کی براہِ راست عکاسی کرتا ہے ۔فارم ٹو فائبر،فائبر ٹو فیبرک ، فیبرک ٹو فیشن، فیشن ٹو فورین جو ایک مربوط اور مکمل ویلیو چین کا تصور پیش کرتا ہے، جس کے ذریعے بھارتی کسانوں اور دستکاروں کو عالمی منڈیوں سے جوڑا جاتا ہے۔ شمال مشرق کے کھیتوں اور جنگلات سے ایری سلک کی فراہمی اور اسے کیتھون میں پریمیم فیشن فیبرک میں تبدیل کر کے عالمی برآمدات تک پہنچانا اس پورے ایف5 تسلسل کو مکمل کرتا ہے۔

 

یہ اقدام “میک اِن انڈیا” مشن سے بھی ہم آہنگ ہے، جو مقامی دستکاری کو فروغ دیتا ہے، ملکی پیداوار کو مضبوط کرتا ہے اور بھارت کے ہینڈلوم سیکٹر کو عالمی سطح پر ایک مسابقتی قوت کے طور پر پیش کرتا ہے۔ شمال مشرق کی ایری سلک اور راجستھان کی کوٹا ڈوریہ جیسی دو مختلف علاقائی ٹیکسٹائل روایات کا امتزاج بھارت کے بھرپور اور متنوع ٹیکسٹائل ورثے کو جدید اور پریمیم مارکیٹوں کے لیے بروئے کار لانے کی ایک روشن مثال ہے۔

یہ اقدام حکومتِ ہند کے وژن “ایک بھارت، شریشٹھ بھارت” سے بھی مطابقت رکھتا ہے، جو ثقافتی یکجہتی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مختلف خطوں کے ویورز اور دستکاروں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کا مقصد رکھتا ہے۔

**********

ش ح۔ ش ت ۔ش ب ن

U-7178


(ریلیز آئی ڈی: 2262208) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी