وزارت دفاع
آئی این ایس ساگردھوانی ملیشیا کے پورٹ کلانگ سے روانہ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 MAY 2026 3:58PM by PIB Delhi
آئی این ایس ساگردھوانی، جو بھارتی بحریہ کا سمندری علوم کی تحقیق سے متعلق جہاز ہے، 15 مئی 2026 کو ملیشیا کے پورٹ کلانگ سے رائل ملیشین نیوی کے ساتھ کامیاب مصروفیات مکمل کرنے کے بعد روانہ ہوگیا۔ اس بندرگاہی دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان پیشہ ورانہ اور سائنسی نوعیت کی متعدد مفید ملاقاتیں اور تبادلۂ خیال ہوا۔
دونوں جانب کے اہلکاروں نے جدید ہائیڈروگرافک طریقۂ کار، سمندری ماحولیاتی تحقیق، اور سمندری علوم کی جدید ٹیکنالوجی سے متعلق ابھرتی ہوئی پیش رفت پر اپنے تجربات اور معلومات کا تبادلہ کیا۔
پروگرام کے تحت رائل ملیشین نیوی کے ہائیڈروگرافک شعبے کے ایک وفد نے جہاز کا دورہ کیا، جہاں انہیں جہاز میں نصب سمندری تحقیقی نظاموں سے روشناس کرایا گیا۔ اس دوران ماہر افسران کے درمیان ’’سبجیکٹ میٹر ایکسپرٹ ایکسچینج(ایس ایم ای ای)‘‘ بھی منعقد ہوا، جس میں اعداد و شمار پر مبنی دیکھ بھال کے طریقوں، رجحانات کے تجزیے، بحری جہاز رانی کی حفاظتی سہولیات، اور ٹیکنالوجی سے معاون فیصلہ سازی کے نظام پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
قیام کے دوران آئی این ایس ساگردھوانی کے کمانڈنگ آفیسر نے کوالالمپور میں بھارت کے ہائی کمشنر برائے ملیشیا سے ملاقات بھی کی۔ اس ملاقات میں جہاز کے جاری سمندری تحقیقی مشن اور دونوں ممالک کے درمیان سائنسی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر گفتگو ہوئی۔
یہ تعیناتی بھارت اور ملیشیا کے درمیان مضبوط ہوتے ہوئے بحری تعلقات کی عکاسی کرتی ہے اور اس امر کی توثیق بھی کرتی ہے کہ دونوں بحری افواج خطّے میں باہمی روابط، علمی تبادلے اور پیشہ ورانہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے یکساں طور پر پُرعزم ہیں۔
(6)JBEV.jpeg)
(7)6Z6J.jpeg)
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-7149
(ریلیز آئی ڈی: 2261765)
وزیٹر کاؤنٹر : 5