ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
مرکزی وزیر جناب جینت چودھری نے یوگانڈا کی صدارتی تقریب حلف برداری میں بھارت کی نمائندگی کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
15 MAY 2026 8:10PM by PIB Delhi
وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے ہنرمندی ترقیات و صنعت کاری اور وزیر مملکت برائے تعلیم، حکومت ہند، جناب جینت چودھری نے حال ہی میں یوگانڈا کا دورہ کیا اور وہاں جمہوریہ یوگانڈا کے صدر عزت مآب جنرل یوویری کاگوتا کی تقریب حلف برداری میں بھارت کی نمائندگی کی۔
دورے کے دوران جناب جینت چودھری نے صدر موسیوینی کے ساتویں مرتبہ عہدہ سنبھالنے کے موقع پر بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور بھارت کے عوام کی جانب سے یکجہتی اور خیرسگالی کا پیغام دیا۔ قومی ترقی کو فروغ دینے میں سیاسی تسلسل اور استحکام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، جناب چودھری نے یوگانڈا کی مستحکم پیشرفت کا اعتراف کیا اور یوگانڈا و براعظم افریقہ کے ساتھ اپنی دیرینہ شراکت داری کو مضبوط کرنے کی بھارت کی عہدبستگی کا اعادہ کیا۔
جناب چودھری نے جنجا میں نیشنل فارنسک سائنسز یونیورسٹی (این ایف ایس یو- I) یوگانڈا کیمپس کا بھی دورہ کیا، جو کہ بھارت کا اولین سمندر پار عوامی تعلیمی کیمپس ہے، جس نے اکتوبر 2025 میں طلبا کے اولین بیچ کا اندراج کیا۔
اس پہل قدمی کی ستائش کرتے ہوئے، جناب چودھری نے اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ کیمپس کثیر الضابطہ فارنسک سائنس، تحقیق و ترقی اور صلاحیت سازی کے لیے عمدگی کے مرکز کے طور پر ابھرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ بھارت اور افریقہ کے مابین اشتراک، دوستی، اور ساجھا امنگوں کی علامت ہے۔
کمپالا میں، جناب چودھری نے غیر مقیم بھارتی برادری کے اراکین سے بھی ملاقات کی جس سے بھارت اور یوگانڈا کے مابین عوام سے عوام کے درمیان مضبوط تعلقات بھی اجاگر ہوتے ہیں۔ اس دورے نے یوگانڈا کے ساتھ باہمی تعاون کو مضبوط کرنے کی بھارت کی پیہم عہدبستگی کا اعادہ کیا۔




**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:6571
(ریلیز آئی ڈی: 2261646)
وزیٹر کاؤنٹر : 8