وزارت دفاع
آئی او ایس ساگر نے کولمبو کی بندرگاہ کا دورہ کیا، بھارت - سری لنکا بحری تعاون کو مزید تقویت بہم پہنچائی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
15 MAY 2026 7:43PM by PIB Delhi
بحر ہند کا جہاز (آئی او ایس) ساگر، جس کا عملہ 16 دوست غیر ملکی ممالک (ایف ایف سی) کے عملے پر مشتمل ہے، بحر ہند کے علاقے میں اپنی جاری آپریشنل تعیناتی کے حصے کے طور پر 15 مئی 2026 کو کولمبو ہاربر پہنچا۔ سری لنکا کے سمندری علاقے میں جہاز کے داخلے نے بھارتی بحریہ اور سری لنکائی بحریہ (ایس ایل این) کے درمیان مضبوط سمندری شراکت داری اور باہمی تعاون کو اجاگر کیا۔ آمد پر، آئی او ایس ساگر کو سری لنکا بحریہ کے جہاز کے ذریعے بندرگاہ پر لے جایا گیا۔
سہ روزہ بندرگاہ دورے کا مقصد بحری تعاون کو مزید مضبوط بنانا اور خطے میں باہمی تعاون پر مبنی سیکورٹی ڈھانچے کو تقویت بہم پہنچانا ہے۔
دورے کے دوران، آئی او ایس ساگر کے کمانڈنگ آفیسر سری لنکا بحریہ کی سینئر قیادت سے ملاقات کریں گے، جن میں کمانڈر ویسٹرن نیول ایریا اور فلیگ آفیسر کمانڈنگ نیول فلیٹ سے ملاقاتیں شامل ہیں۔ کمانڈنگ آفیسر کولمبو میں ہندوستان کے ہائی کمشنر سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ، چیف آف اسٹاف، سری لنکا بحریہ، جہاز کا دورہ کریں گے اور جہاز پر سوار کثیر القومی عملے کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
پیشہ ورانہ اور ثقافتی مصروفیات کے ایک حصے کے طور پر، آئی او ایس ساگر کا کثیر القومی عملہ آئی او ایس ساگر 2026 کی تعیناتی کے مقاصد کو اجاگر کرنے والی میڈیا بات چیت میں حصہ لے گا۔ ہندوستانی بحریہ اور سری لنکا بحریہ کے اہلکاروں کے درمیان والی بال اور باسکٹ بال کے میچوں سمیت دوستانہ کھیلوں کے مقابلے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ آپس میں تعاون اور جذبہ اخوت کو فروغ دیا جاسکے۔
بندرگاہ میں قیام کے دوران یہ جہاز زائرین کے لیے کھلا رہے گا، جس میں سری لنکا بحریہ کے اہلکار، اسکول کے بچے اور کولمبو میں موجود ہندوستانی تارکین وطن کے ارکان کے آنے کی توقع ہے۔
سرکاری مصروفیات کے علاوہ، آئی او ایس ساگر کا عملہ کولمبو پورٹ، گال، کینڈی اور پننا والا کے ثقافتی دورے اور پیشہ ورانہ دورے کرے گا تاکہ لوگوں کے درمیان گہرے تعلقات اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دیا جا سکے۔
آئی او ایس ساگر 18 مئی 2026 کو سری لنکا بحریہ کے ساتھ پیسیج ایکسرسائز (پی اے ایس ایس ای ایکس ) کے ساتھ کولمبو روانہ ہونے والا ہے۔
آئی او ایس ساگر کا کولمبو کا دورہ بھارت کی ہمسائے کو اولیت کی پالیس اور بحر ہند کے علاقے میں امن، استحکام اور اجتماعی بحری سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اس کی پیہم عہد بستگی کی مضبوط عکاسی کرتا ہے۔


**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:7139
(ریلیز آئی ڈی: 2261629)
وزیٹر کاؤنٹر : 7