بھاری صنعتوں کی وزارت
بھاری صنعتوں کی وزارت نے سنٹرڈ ریئر ارتھ پرمیننٹ میگنیٹ (آر ای پی ایم اسکیم) کی تیاری کو فروغ دینے کی اسکیم کے تحت عالمی ٹینڈر کے لیے بولی جمع کرانے کی مدت میں توسیع کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
15 MAY 2026 4:10PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی بھاری صنعت کی وزارت(ایم ایچ آئی) نے مختلف اسٹیک ہولڈرز کی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آر ای پی ایم اسکیم کے تحت عالمی ٹینڈر کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ بولی دہندگان کے سوالات کے سرکاری جوابات 09.06.2026 کو جاری کیے جائیں گے۔ بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ 28.05.2026 سے بڑھا کر 29.06.2026 کر دی گئی ہے، جبکہ تکنیکی بولیوں کو کھولنے کی تاریخ 29.05.2026 سے دوبارہ طے کر کے 30.06.2026 کر دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنائی جا سکے اور اسٹیک ہولڈرز کو بولی کے عمل کے لیے اضافی وقت مل سکے۔ تمام متعلقہ افراد کی معلومات کے لیے یہ نوٹیفکیشن مرکزی عوامی خریداری(سی پی پی) پورٹل https://eprocure.gov.in/eprocure/app پر جاری کیا گیا ہے۔
ہندوستان میں سنٹرڈ ریئر ارتھ پرمیننٹ میگنیٹ مینوفیکچرنگ پلانٹ کے قیام کے لیے آر ای پی ایم اسکیم کے تحت مستفیدین کے طور پر مینوفیکچررز کے انتخاب کے لیے وزارت نے 20 مارچ 2026 کو عالمی ٹینڈر جاری کیا تھا۔
26 نومبر 2025 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے 7,280 کروڑ روپے کے مالیاتی اخراجات کے ساتھ سنٹرڈ ریئر ارتھ پرمیننٹ میگنیٹ (آر ای پی ایم) کی تیاری کو فروغ دینے کی اسکیم کو منظوری دی۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی پہل ہے، جس کا مقصد ہندوستان میں سالانہ 6,000 میٹرک ٹن(ایم ٹی پی اے) کی مربوط ریئر ارتھ پرمیننٹ میگنیٹ مینوفیکچرنگ سہولیات قائم کرنا ہے، جس سے خود کفالت میں اضافہ ہوگا اور ہندوستان عالمی آر ای پی ایم مارکیٹ میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر ابھرے گا۔
ریئر ارتھ پرمیننٹ میگنیٹ دنیا کے سب سے طاقتور مقناطیسوں میں شمار ہوتے ہیں اور ان کا وسیع استعمال برقی گاڑیوں، ونڈ ٹربائنز، جدید الیکٹرانک آلات، ایرو اسپیس اور دفاعی نظاموں میں ہوتا ہے۔ ہندوستان میں این ڈی پی آر آکسائیڈ سے لے کر تیار میگنیٹس تک مکمل ویلیو چین تیار کرکے اس اسکیم سے اس شعبے میں درآمدات پر انحصار میں نمایاں کمی آنے کی توقع ہے۔
***
ش ح ۔م ع ا۔ ن ع
U. No.7119
(ریلیز آئی ڈی: 2261518)
وزیٹر کاؤنٹر : 4