ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این آئی ایف ٹی  انٹرنیشنل کانفرنس 2026 شمولیاتی ڈیزائن، دستکاری کے ورثے اور عالمی تعاون پر توجہ کے ساتھ اختتام پذیر

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 JAN 2026 9:33PM by PIB Delhi

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی(این آئی ایف ٹی) نے جمعہ، 23 جنوری 2026 کو اپنے ممبئی کیمپس میں “جامع مستقبل کے لیے ڈیزائن” کے موضوع پر منعقدہ این آئی ایف ٹی انٹرنیشنل کانفرنس 2026 کے دوسرا دن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ دوسرے دن کے دوران کلیدی خطابات، تکنیکی سیشنز، مدعو کیے گئے تحقیقی مقالات اور ایک مؤثر پینل مباحثے پر مشتمل منظم پروگرام کے ذریعے مساوات، رسائی، استعمال کی سہولت اور شمولی جدت سے متعلق اہم نکات پر مزید گہرائی سے غور و خوض کیا گیا۔

دو روزہ کانفرنس کے تحت حکومت ہند کی وزارت ٹیکسٹائل کے ڈیولپمنٹ کمشنر (ہینڈیکرافٹس) کے دفتر نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی(این آئی ایف ٹی) کے اشتراک سے ایک دستکاری نمائش اور آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں ملک بھر کے مختلف دستکاری کلسٹرز سے آئے ہوئے ماہر کاریگروں نے براہ راست اپنی پیشکش دیں،جس میں ہندوستان کے بھرپور دستکاری ورثے، مقامی علمی نظاموں اور پائیدار طریقوں کی نمائش کی گئی۔ اس پروگرام نے کاریگروں، ڈیزائنرز، محققین اور طلبہ کے درمیان بامعنی مکالمے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کیا اور شمولی، ثقافت سے جڑے ہوئے اور مستقبل پر مبنی ڈیزائن ماحولیاتی نظام کی تشکیل میں روایتی دستکاریوں کے کردار کو اجاگر کیا۔

اس تقریب کے ذریعے ملک بھر کے مختلف دستکاری کلسٹرز سے تعلق رکھنے والے 32 ہینڈلوم اور ہینڈیکرافٹس کاریگروں-جن میں ماہر بنکر اور ماہر ہنرمند شامل تھے—کی شرکت کو یقینی بنایا گیا۔ گونڈ پینٹنگ، پائٹھانی ساڑی بُنائی، اِکاٹ ٹیکسٹائل، مہیشوری ٹیکسٹائل، ایپلیکی اور کچ بندھانی سمیت مختلف دستکاری روایات کی نمائندگی کرنے والے کاریگروں نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا، جس سے شمولی مستقبل کی تشکیل میں مقامی دستکاری، ثقافتی تسلسل اور کاریگر-مرکوز پائیدار ڈیزائن کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

اپنے کلیدی خطاب میں پروفیسر (ڈاکٹر) نپور آنند، ڈین، این آئی ایف ٹی نے اس ضرورت پر زور دیا کہ رسائی کو ڈیزائن کے بنیادی اصول کے طور پر شامل کیا جائے اور معذوری کو حسی طور پر شمولیتی اور عمر دوست جدت کے ایک موقع کے طور پر دیکھا جائے۔ انہوں نے ڈیزائن میں وقار، اخلاقی ذمہ داری اور انسان مرکز تعلیم کی اہمیت پر زور دیا تاکہ شمولی مستقبل کو فروغ دیا جا سکے۔

دن کا آغاز سینتھیگریٹ کے سی ای او اور مانچسٹر میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے گلوبل چیئر جناب جلاج ہورا کے کلیدی خطاب سے ہوا، جنہوں نے فیشن میں مصنوعی ذہانت (اے آئی)کے بامعنی انضمام کی ضرورت پر زور دیا تاکہ انسانی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جا سکے۔ اس کے بعد نیشنل سینٹر فار پروموشن آف ایمپلائمنٹ فار ڈس ایبلڈ پیپل (این سی پی ای ڈی پی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب ارمان علی نے کلیدی خطاب کیا، جنہوں نے یونیورسل ڈیزائن کو ایک بنیادی اصول کے طور پر اجاگر کیا اور معذور افراد کی شمولیت سے محرومی کے سماجی اور معاشی نقصانات، خصوصاً ڈیجیٹل اور مالی رسائی کے حوالے پر توجہ مبذول کرائی۔

کانفرنس کا اختتام پروفیسر ڈاکٹر روپا اگروال ، این آئی ایف ٹی ، کانفرنس چیئر کی طرف سے ایک متاثر کن اختتامی اجلاس کے ساتھ ہوا ، جس نے دو روزہ بین الاقوامی ایونٹ کے کامیاب اختتام کو نشان زد کیا ۔  این آئی ایف ٹی انٹرنیشنل کانفرنس 2026 نے فیصلہ کن طور پر جامع ، پائیدار اور سماجی طور پر موثر ڈیزائن کی تعلیم اور عمل کو آگے بڑھانے میں انسٹی ٹیوٹ کی عالمی قیادت کی تصدیق کی ، جبکہ بین الاقوامی تعاون اور ڈیزائن میں عمدگی کے لیے ایک جرأت مندانہ اور مستقبل پر مبنی سمت بھی متعین کی۔

 

***

 

 

 

ش ح ۔م ع ا۔  ن ع

U. No.7115


(ریلیز آئی ڈی: 2261511) وزیٹر کاؤنٹر : 13
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi , हिन्दी