صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب جگت پرکاش نڈا نے اتر پردیش  کے گریٹر نوئیڈا   میں منعقدہ تپ دق   کے عالمی دن   2026  کے آغاز کی قومی تقریب کی صدارت کی


جناب نڈا نے عالمی اہداف سے پہلے ہی ٹی بی کو ختم کرنے  کے  بھارت کے عزم کا اعادہ کیا

عزت مآب وزیر ِ اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کے تحت ، ٹی بی کو ختم کرنا ایک جَن بھاگیداری تحریک بن گیا ہے ، جو ہمارے لوگوں کی اجتماعی طاقت  پر مبنی ہے: مرکزی وزیر صحت

بھارت  میں گزشتہ دہائی کے دوران ٹی بی کے واقعات میں عالمی  پیش رفت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے   21 فی صد   کی کمی اور ٹی بی سے ہونے والی اموات میں  25 فی صد  کمی  درج کی گئی

ٹی بی کے معاملات کا پتہ لگانے کی تیز تر کوششوں کے ذریعے ٹی بی کے نامعلوم معاملات 10 لاکھ سے کم ہو کر ایک لاکھ سے کم ہو گئے ، علاج کی کوریج 92 فی صد  تک پہنچ گئی

مرکزی وزیر صحت نے  100 دن کی تیز تر ٹی بی مکت بھارت مہم کا آغاز کیا  ، جس میں   متعلقہ اقدامات کے ذریعے 1.58 لاکھ گاؤوں اور شہری وارڈوں کا احاطہ کیا گیا ہے

آغاز کے بعد سے ، ٹی بی مکت بھارت ابھیان کے تحت 20 کروڑ سے زیادہ اسکریننگ کی گئی ، ٹی بی کے 32.65  لاکھ  معاملات کا پتہ  لگایا گیا ، جن میں 10.9 لاکھ غیر علامتی مریض شامل ہیں - ٹی بی  کے  غیر علامتی مریضوں کی شناخت میں ایک بڑی پیش رفت

مریضوں تک رسائی اور بروقت ٹی بی کی دیکھ بھال کو  مستحکم کرنے کے لیے اے آئی سے چلنے والے  ’ خوشی ‘   چیٹ بوٹ کے ساتھ ٹی بی مکت بھارت ایپ لانچ کیا گیا

شہروں میں کمیونٹی کی قیادت میں کامیابی کو دوہرانے کے لیے ٹی بی سے  مبرا  شہری وارڈ پہل شروع کی گئی

ٹی بی کو ختم  کرنے  کے لیے سرکاری فنڈنگ میں دس گنا اضافہ  کیا گیا ہے ، جس سے تشخیص ، علاج اور تحقیقی ماحولیاتی نظام کو تقویت ملی ہے: مرکزی وزیر صحت

ٹرو نیٹ جیسی آئی سی ایم آر کی اختراعات ٹی بی کی تشخیص کو تبدیل کر رہی ہیں اور  بھارت کی عالمی قیادت کو  مستحکم کر رہی ہیں

ٹی بی  کا بچاؤ اور علاج ممکن ہے ؛ بدنامی کا مقابلہ کرنا اور ابتدائی علاج کو یقینی بنانا اہم ہے : جناب جے پی  نڈا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 MAR 2026 8:13PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب جگت پرکاش نڈا نے گریٹر نوئیڈا میں منعقدہ قومی سطح کی تقریب میں ٹی بی کا عالمی دن 2026  کا آغاز کیا  ، جس میں پائیدار عالمی ترقیاتی اہداف سے پہلے تپ دق (ٹی بی) کو ختم کرنے  کے لیے بھارت  کے  پختہ  عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ اس موقع پر  ، صحت عامہ کے مضبوط نظام ، کمیونٹی کی شراکت میں اضافہ  اور اختراعی ، ٹیکنالوجی پر مبنی  اقدامات کو اپنانے کے ذریعے ٹی بی سے نمٹنے کے لیے بھارت  کی پائیدار ، کثیر جہتی کوششوں کی نشاندہی کی گئی ۔

ہر سال  24 مارچ کو منایا جانے والا عالمی یوم تپ دق  ، دنیا کی مہلک ترین متعدی بیماریوں میں سے ایک تپ دق کو  ختم کی کوششوں کو تیز کرنے کے لیے عالمی سطح پر کال ٹو ایکشن کے طور پر کام کرتا ہے ۔ اس سال کا موضوع  ’’  ہاں! ہم ٹی بی کو ختم کر سکتے ہیں! ٹی بی کے خاتمے کے لیے ایک جامع اور مشن موڈ اپروچ کو چلانے میں بھارت  کی قیادت کو تقویت دیتے ہوئے ، ٹی بی سے  مبرا   دنیا کے حصول کے لیے ہر سطح پر نئی امید ، اجتماعی عزم اور تیز کارروائی کی عکاسی کرتا ہے ۔

 

 

کلیدی خطبہ دیتے ہوئے ، صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب جگت پرکاش نڈا نے عالمی یوم تپ دق 2026 کو عکاسی کا ایک لمحہ اور ٹی بی سے مبرا    ملک کی طرف بھارت  کے سفر میں ایک نیا  کال ٹو ایکشن قرار دیا ۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پچھلی دہائی کے دوران ، بھارت  کی ٹی بی سے نمٹنے کے سلسلے میں کارروائی ایک تبدیلی پر مبنی ، عوام پر مرکوز تحریک میں تبدیل ہوئی  ہے ، جو اختراع ، مساوات اور مضبوط سیاسی عزم  پر مبنی ہے ۔

عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کو یاد کرتے ہوئے ، جناب نڈا نے جَن  بھاگیداری کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹی بی کو ختم کرنے کا ایک مکمل سرکاری نقطہ نظر  ،   اب پورے معاشرے کی تحریک میں تبدیل ہو گیا ہے ، جہاں کمیونٹیز فعال شراکت دار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس تبدیلی نے ترقی کو نمایاں طور پر تیز کیا ہے اور ہر سطح پر  عمل در آمد  کو  مستحکم  کیا ہے ۔

کلیدی کامیابیوں  کو اجاگر کرتے ہوئے ، وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت  نے گزشتہ دہائی کے دوران ٹی بی کے واقعات میں 21 فی صد  کمی اور ٹی بی سے ہونے والی اموات میں  25 فی صد  کمی درج کی ہے ،  یہ دونوں عالمی اوسط کو پیچھے چھوڑ رہے ہیں ۔ علاج کی کوریج 92 فی صد  تک پہنچ گئی ہے ، جب کہ غیر شناخت شدہ معاملات سالانہ  10 لاکھ سے تیزی سے کم ہو کر ایک لاکھ سے بھی کم ہو گئے ہیں ، جو کیس کا پتہ لگانے کے سلسلے میں تیز کوششوں کی عکاسی کرتے ہیں ۔

 

 

شواہد پر مبنی پالیسی سازی پر زور دیتے ہوئے  ، جناب نڈا نے کہا کہ تقریباً  50 فی صد  ٹی بی کے مریضوں میں عام علامات ظاہر نہیں ہوتیں ، جس سے علامتی-اگنوسٹک اسکریننگ کی طرف تبدیلی کا اشارہ ملتا ہے ۔ تیز تر ٹی بی مکت بھارت ابھیان کے تحت ابتدائی طور پر 347 اضلاع میں اور بعد میں ملک بھر میں توسیع کی گئی ، پورٹیبل ایکس رے ، اے آئی سے چلنے والی تشخیص  اور مالیکیولر ٹیسٹنگ جیسے جدید آلات کو تعینات کیا گیا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دسمبر  ، 2024  ء میں مہم کے اختتام کے بعد سے 20 کروڑ سے زیادہ کمزور افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے ، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں 32.65 لاکھ ٹی بی مریضوں کا پتہ چلا ہے ۔

ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتے ہوئے ، وزیر موصوف نے کہا کہ اس میں تقریبا ً 10.9 لاکھ غیر علامتی مریض شامل ہیں ، جن میں جانچ کے وقت کوئی کلاسیکی علامات ظاہر نہیں ہوئیں ۔ انہوں نے اسے بھارت  کی ٹی بی کو ختم کرنے کی حکمت عملی میں سب سے زیادہ نتیجہ خیز فوائد میں سے ایک قرار دیا  کیونکہ یہ انفیکشن کے ’’  پوشیدہ ‘‘   پول کی نشاندہی کرنے میں پروگرام کی کامیابی کی عکاسی کرتا ہے  ، جو بصورت دیگر نامعلوم رہتا  اور  اس سے معاشرے میں  بیماری کا مسلسل  پھیلاو ٔ ہوتا  ۔

اگلے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے ، مرکزی وزیر صحت نے 100 روزہ ٹی بی مکت بھارت مہم کا آغاز کیا ، جو ٹی بی کو ختم کرنے  کی سمت میں پیش رفت کو تیز کرنے کے لیے ایک فیصلہ کن ، مشن موڈ پر مبنی مہم ہے ۔ اس مہم میں 1.58 لاکھ  گاؤوں  اور شہری وارڈوں کا احاطہ کیا جائے گا ، جن میں سے ہر ایک کو مخصوص  ، مقامی طور پر تیار کردہ مائیکرو پلان کی رہنمائی حاصل ہوگی ، جس سے نفاذ میں درستگی اور قابل پیمائش نتائج کو یقینی بنایا جائے گا ۔ شہری غریبوں ، قبائلی برادریوں  اور مائگرینٹ گروپوں سمیت  جلد متاثر ہونے والی  آبادیوں پر تیز توجہ کے ساتھ ، اس پہل کا مقصد آخری میل کے فرق کو ختم کرنا ، بیماری کے جلد پتہ لگانے کو  فروغ دینا   اور ٹی بی کی خدمات تک مساوی رسائی کو یقینی بنانا ہے ، جس سے بھارت  کے زمینی ردعمل کو نمایاں طور پر محفوظ بنایا جا سکے ۔

 

 

علاج کی پیش رفت  کو اجاگر کرتے ہوئے ، جناب نڈا نے کہا کہ دوا مزاحم ٹی بی کے لیے بی پی اے ایل ایم کے طریقہ ٔ کار نے علاج کی مدت کو 20 ماہ سے کم کر کے چھ ماہ کر دیا ہے ، جس سے پابندی اور نتائج میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔

ڈیجیٹل محاذ پر ، مرکزی وزیر نے ٹی بی مکت بھارت ایپ لانچ کیا ، جس میں  ’’ خوشی ‘‘   شامل ہے ، جو ایک مصنوعی ذہانت سے چلنے والا ، کثیر لسانی چیٹ بوٹ ہے  ، جسے انٹری لیول اسمارٹ فونز پر بھی رسائی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ یہ پلیٹ فارم علامات ، استحقاق اور قریب ترین تشخیصی سہولیات کے بارے میں حقیقی وقت کی رہنمائی فراہم کرتا ہے ، اس طرح علامات کے آغاز اور بروقت دیکھ بھال کے درمیان اہم فرق کو ختم کرتا ہے ۔

بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری  کو اجاگر کرتے ہوئے  ، جناب نڈا نے کہا کہ ٹی بی کے خاتمے کے لیے سرکاری فنڈنگ 16-2015 ء   میں 640 کروڑ روپے سے دس گنا بڑھ کر 26-2025ء   میں 6356 کروڑ روپے ہو گئی ہے ، جس سے تشخیص ، علاج ، تحقیق اور سماجی تعاون میں پیش رفت ہوئی ہے ۔ انہوں نے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی قیادت کو بھی تسلیم کیا  ، جو ٹی بی کی تحقیق میں عالمی رہنما کے طور پر ابھری ہے ، جس  سے  ڈبلیو ایچ او کی حمایت یافتہ ٹرو نیٹ مالیکیولر تشخیصی پلیٹ فارم جیسی اختراعات نے بھارت  اور عالمی سطح پر ٹی بی کا پتہ لگانے میں تبدیلی  رونما ہوئی ہے ۔

 

 

ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ، وزیر موصوف نے یہ بھی  اجاگر کیا کہ ایک سرکاری پروگرام سے ایک قومی تحریک کی طرف اس تبدیلی نے ٹی بی کے خلاف بھارت  کی لڑائی کی راہ بدل دی ہے ، جس میں 24 سے زیادہ  متعلقہ وزارتیں    ، 30000 سے زیادہ منتخب نمائندے اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 7.16 لاکھ سے زیادہ نِکشے مترا ٹی بی کو ختم کرنے  کی کوششوں میں مدد فراہم کر رہے ہیں ۔

جناب نڈا نے زور دے کر کہا کہ اس بیمارے سے نمٹنے کی خاطر ، ٹی بی کو ختم کرنے  کے لیے طبی اور سماجی دونوں طرح کی کارروائیوں کی ضرورت ہے  ۔  اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہ  انہوں نے کہا کہ ٹی بی قابل روک تھام اور قابل علاج ہے  اور جلد علاج  ، اس کے پھیلاؤ  کے خطرے کو کم کرتا ہے  ، جس کے لیے کمیونٹی کا تعاون  اہم ہے ۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے  ، صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت انوپریہ پٹیل نے ٹی بی مکت بھارت ابھیان کے تحت حاصل کی گئی اہم پیش رفت  کو اجاگر کیا اور ٹی بی کو ختم کرنے  کے لیے عوام پر مرکوز اور ڈیٹا پر مبنی نقطہ نظر کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ۔

 

 

انہوں نے کہا کہ دسمبر  ، 2024  ء سے اب تک  20 کروڑ سے زیادہ  بیماری کے خطرے والے افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے ، جس کے نتیجے میں 32.65 لاکھ ٹی بی مریضوں کا پتہ چلا ہے ، جن میں تقریبا ً 10.9 لاکھ غیر علامتی معاملات شامل ہیں ، جو فعال اور علامتی-اگنوسٹک اسکریننگ کی حکمت عملیوں کے موثر نفاذ کو واضح کرتے ہیں ۔

اہم قومی فوائد  کو اجاگر کرتے ہوئے ، محترمہ پٹیل نے کہا کہ بھارت  نے گذشتہ دہائی کے دوران ٹی بی کے واقعات میں  21 فی صد  کمی اور ٹی بی سے ہونے والی اموات میں  25 فی صد  کمی  درج کی ہے ، جس میں علاج کی کوریج  92 فی صد   تک پہنچ گئی ہے اور  غیر علامتی معاملات میں تیزی سے کمی آئی ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کامیابیاں ، ملک بھر میں کیس کی مضبوط تلاش ، بہتر تشخیص اور بہتر علاج کے نظام کی عکاسی کرتی ہیں ۔

ہر کسی تک خدمات کی فراہمی کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے ، انہوں نے تشخیص کو براہ راست کمیونٹیز تک پہنچانے کے لیے 3000 سے زیادہ ہینڈ ہیلڈ اے آئی سے چلنے والے ایکس رے یونٹس کی تعیناتی کا خاکہ پیش کیا ۔ اس کی تکمیل 9800 سے زیادہ این اے اے ٹی لیبارٹریوں کے پیمانے اور 1.8 لاکھ آیوشمان آروگیہ مندروں میں ٹی بی خدمات کے انضمام سے ہوتی ہے ، جو مکمل طور پر  غیر مرکوز اور مریضوں پر مرکوز تشخیصی ماحولیاتی نظام کو قابل بناتا ہے ۔

انہوں نے علاج کے نظام کی مضبوطی پر مزید زور دیا ، معیار کی یقین دہانی کرائی گئی اینٹی ٹی بی دوائیوں اور تشخیص کی بلاتعطل دستیابی کو نوٹ کرتے ہوئے  اور  بیماری کے پھیلنے کے سلسلے کو توڑنے کے لیے گھریلو رابطوں اور زیادہ خطرہ والے گروپوں کے درمیان ٹی بی سے بچاؤ کے علاج کی توسیع کو اجاگر کیا ۔

سماجی  مدد پر ، محترمہ  پٹیل نے کہا کہ نکشے پوشن یوجنا کے تحت  2018  ء سے اب تک ٹی بی کے 1.39 کروڑ مریضوں کو 4590 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم منتقل کی گئی ہے ۔ انہوں نے نکشے مترا پہل پر بھی روشنی ڈالی ، جس میں 7.16 لاکھ سے زیادہ شہریوں کی شرکت دیکھی گئی ہے ، جو نفسیاتی سماجی مدد فراہم کرنے والے مائی بھارت رضاکاروں کے انضمام سے مزید مضبوط ہوئی ہے ۔

کمیونٹی کی  حصہ داری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ، انہوں نے ٹی بی کے خاتمے کو عوامی تحریک میں تبدیل کرنے میں جن بھاگیداری کے کردار پر زور دیا ۔ اس کی بنیاد پر ، ٹی بی سے مبرا  شہری وارڈ پہل کا مقصد  ، شہری ترتیبات میں پنچایت ماڈل کی نقل تیار کرنا ہے ، جس سے وسیع تر رسائی اور مستقل اثرات کو یقینی بنایا جا سکے ۔

 

 

اپنے خطاب میں جناب برجیش پاٹھک نے ٹی بی کے خاتمے کی حکمت عملی کو زمینی سطح پر نافذ کرنے میں ریاستوں کے اہم کردار پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے بتایا کہ اتر پردیش نے فعال معاملات کی تلاش ، تشخیصی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور کمیونٹی کی شمولیت کو بڑھانے کے ذریعے اپنی کوششوں کو تیز کیا ہے  اور ٹی بی کے خاتمے کے قومی ہدف کی حمایت کرنے کے لیے ریاستی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ۔

اس موقع پر ، صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب جگت پرکاش نڈا نے بھی نکشے گاڑی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ، جس میں ، خاص طور پر غیر محفوظ علاقوں میں آخری میل تک رسائی حاصل کی گئی اور ٹی بی کی تشخیص اور علاج کی خدمات تک بہتر رسائی کو یقینی بنایا گیا  ۔ وزیر موصوف نے ٹی بی کے مریضوں کو غذائیت ، سماجی اور جذباتی مدد فراہم کرنے ، ٹی بی مکت بھارت ابھیان میں کمیونٹی کی شرکت کے جذبے کو تقویت دینے میں  ، ان کے مثالی تعاون کے لیے نکشے متروں کو مزید اعزاز سے نوازا ۔

 

 

اس تقریب کے دوران تپ دق کے خاتمے اور تپ دق سے  مبرا بھارت  کے لیے ملک گیر جن بھاگیداری تحریک کو نشان زد کرنے کے لیے اجتماعی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ایک نکشے شپتھ  (عہد) بھی لی گئی  ۔

اس تقریب میں ، اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ جناب برجیش پاٹھک ؛ عزت مآب وزیر مملکت برائے صحت اور خاندانی بہبود محترمہ انوپریہ پٹیل ؛ اور وزارت صحت اور خاندانی بہبود  میں سکریٹری   محترمہ  پنیا سلیلا سریواستو ، مرکزی وزارت صحت کے سینئر عہدیداروں ، پالیسی سازوں ، ترقیاتی شراکت داروں ، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور کمیونٹی کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اس پروگرام میں ریاستوں کے گورنروں ، مختلف ریاستی صحت وزارتوں کے نمائندوں اور ملک بھر سے منتخب نمائندوں نے ورچوئل  طور پر شرکت کی ۔

 

...

 ش ح – ا ع خ -ع ا 

U.No. 7017


(ریلیز آئی ڈی: 2260807) وزیٹر کاؤنٹر : 13
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी