وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سی اے پی ایس ایس-ایچ کیو مینٹی ننس کمان مشترکہ ایرو اسپیس


ناگپور میں پاور سیمینارمنعقد کیا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 MAY 2026 11:15AM by PIB Delhi

بھارتی فضائیہ کے ہیڈکوارٹرمینٹی ننس کمان نے سینٹر فار ایئر پاور اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز (سی اے پی ایس ایس)، کے اشتراک سے 11 مئی 2026 کو ناگپور میں ایک روزہ مشترکہ ایرو اسپیس پاور سیمینار کامیابی کے ساتھ منعقد کیا۔ جو خودمختار دفاعی تھنک ٹینک ہے۔اس سیمینار کا مرکزی موضوع “موثرمینٹی ننس اور آتم نربھرتا کے معاون عوامل برائے ایئر پاور” تھا، جس میں اعلیٰ فوجی قیادت، اس شعبے کےماہرین اور ممتاز شرکاء نے حصہ لیا۔ اور فضائی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مینٹی ننس کی کارکردگی اور خود انحصاری کے رول پر غور و خوض کیا۔

اس موقع پر ایئر مارشل یلاّ اومیش، وی ایس ایم، پی ایچ ڈی، ایئر آفیسر کمانڈنگ-ان-چیف،مینٹی ننس کمان،مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ ائیر مارشل نے اپنے خطاب میں مضبوط  مینٹی ننس نظام اور مقامی صلاحیتوں کی ترقی کی اہمیت پر زور دیا، تاکہ آپریشنل تیاری برقرار رکھی جا سکے اور قومی سلامتی کو مستحکم بنایا جا سکے۔ایئر مارشل نے کہا کہ ایرو اسپیس نظام میں آتم نربھرتا کا حصول نہایت اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ اس سے بیرونی انحصار کم ہوگا اور مشن کی مؤثریت میں اضافہ ہوگا۔

مذکورہ سیمینار میں ابھرتے ہوئے مینٹی ننس طریقۂ کار، تکنیکی ترقی، مقامی بنانے کے اقدامات اور پالیسی فریم ورک جیسے موضوعات پر تفصیلی پریزنٹیشنز اور پینل مباحثے ہوئے، جن کا مقصد بھارت کی فضائی طاقت کو مضبوط بنانا تھا۔ بھارتی فضائیہ اورسی اے پی ایس ایس کے ماہرین نے ملک کے دفاعی پیداواری وژن کے ساتھ  مینٹی ننس حکمت عملیوں کو ہم آہنگ کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

مذکورہ تقریب علم کے تبادلے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوئی اور اس نے اسٹریٹجک ماہرین اور عملی شعبے کے درمیان باہمی ہم آہنگی کو مزید مستحکم کیا۔تقریب نے بھارتی فضائیہ کی  مینٹی ننس کمانڈ کے اس عزم کو بھی اجاگر کیا کہ وہ جدت پر مبنی طریقۂ کار اپناتے ہوئے قومی اہداف کے حصول کے لیے مقامی صلاحیتوں کو فروغ دے رہی ہے۔ سیمینار اس مشترکہ عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا کہ تھنک ٹینکس اور مسلح افواج کے درمیان تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا تاکہ ایرو اسپیس مینٹی ننس اور صلاحیت سازی میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا سکیں۔

****

ش ح۔ش م۔ ش ا

U NO: 7002


(ریلیز آئی ڈی: 2260516) وزیٹر کاؤنٹر : 23