قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آدی سنسکرتی ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارم

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 MAR 2026 4:41PM by PIB Delhi

قبائلی امور کے مرکزی وزیرِ مملکت، جناب درگاداس اوئیکے نے لوک سبھا کو بتایا کہ قبائلی فنون اور ثقافتی ورثے کے لیے تیار کردہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم “آدی سنسکرتی” کا بیٹا ورژن، 10 ستمبر 2025 کو لانچ کیا گیا تھا۔ “آدی سنسکرتی” کا نام تبدیل کرکے اب “ٹرائب ایکس” رکھ دیا گیا ہے، جس میں درج ذیل  نکات شامل ہیں:

• ڈیجیٹل ای -لرننگ اکیڈمی-قبائلی مصوری، موسیقی، ٹیکسٹائل، نوادرات، ہنرمندی وغیرہ سے متعلق منظم آن لائن تعلیمی ماڈیولز پر مشتمل ڈیجیٹل کورسز۔

• سماجی و ثقافتی ذخیرے(سوشیو کلچرل ریپوزٹری) - ایک ڈیجیٹل آرکائیو، جس میں قبائلی ورثے سے متعلق 5,000 سے زائد منتخب دستاویزات شامل ہوں گی، جو فن، موسیقی، ٹیکسٹائل اور نوادرات جیسے موضوعات کا احاطہ کریں گی۔

• آن لائن مارکیٹ پلیس-ایک ای-کامرس پلیٹ فارم ہے، جسے ٹرائبل کوآپریٹو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ٹی آر آئی ایف ای ڈی) سے منسلک کیا گیا ہے، تاکہ قبائلی دستکار اپنے مصنوعات براہِ راست صارفین کے سامنے پیش کر سکیں اور فروخت کر سکیں۔

جھارکھنڈ کی قبائلی برادریوں کے حوالے سے سوہرائے  اور ڈھوکرا  فنون پر ڈیجیٹل کورسز تیار کیے گئے ہیں، جن میں خطے کے قبائلی فنکاروں پر مبنی ویڈیو تدریسی ماڈیولز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ  مذکورہ ان دونوں فنون سے متعلق دیگر دستاویزات بھی ریپوزٹری میں شامل کی جائیں گی۔

قبائلی امورکی وزارت نے مذکورہ پلیٹ فارم کو ریاستی قبائلی تحقیقی اداروں (ٹی آر آئیز) کے اشتراک سے تیار کیا ہے، تاکہ مواد کی درست اور مستند دستاویز بندی، تیاری اور انتخاب کو یقینی بنایا جا سکے۔ جھارکھنڈ کے حوالے سے ٹرائبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ  جھارکھنڈ نے ریاست کے فنون کی دستاویز بندی اور ترقی میں تعاون فراہم کیا ہے۔

حکومت کا طویل مدتی وژن جی ہاں اس پلیٹ فارم کو ایک مکمل ڈیجیٹل یونیورسٹی میں تبدیل کرنا ہے، جہاں ہر کورس کے لیے سرٹیفکیشن بھی فراہم کی جائے گی۔ اس پلیٹ فارم کو مرحلے وار وسعت دی جائے گی، جس میں مزید کورسز اور ریپوزٹریز کو ریاستی قبائلی تحقیقی اداروں (ٹی آر آئیز) اور ضرورت پڑنے پر دیگر اداروں کے تعاون سے شامل کیا جائے گا۔

***

ش ح۔ش م۔ ش ا

U NO: 6998


(ریلیز آئی ڈی: 2260507) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: हिन्दी , English