دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نائب وزیر مملکت برائے دیہی ترقیات جناب کملیش پاسوان 13 تا 14 مئی 2026 کو چھتیس گڑھ کا دورہ کریں گے


چھتیس گڑھ کے دورے کے دوران وزیرمملکت جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے اور مستفید افراد  سے بھی ملاقات اور بات چیت کریں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 MAY 2026 5:58PM by PIB Delhi


نائب وزیرِ مملکت برائے دیہی ترقیات جناب کملیش پاسوان 13 سے 14 مئی 2026 تک چھتیس گڑھ کا دو روزہ دورہ کریں گے تاکہ وزارتِ دیہی ترقیات کے مختلف فلیگ شپ پروگراموں کے نفاذ اور پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔

اس دورے کے دوران وزیر موصوف  نیا رائے پور میں ریاستی حکومت کے اعلیٰ افسران اور محکمہ جاتی نمائندوں کے ساتھ ایک جامع جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اس اجلاس میں ریاست بھر میں نافذ کیے جا رہے اہم دیہی ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، جس میں مؤثر نفاذ، آخری سطح تک رسائی(لاسٹ مائل ڈیلیوری) اور دیہی روزگار و بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے والے پروگراموں کے نتائج کو مضبوط بنانے پر توجہ دی جائے گی۔

وزیرموصوف مستفید افراد، پنچایتی راج اداروں کے نمائندوں اور کمیونٹی اسٹیک ہولڈرز سے بھی ملاقات کریں گے تاکہ زمینی سطح پر اسکیموں کے اثرات کے بارے میں براہِ راست فیڈبیک حاصل کیا جا سکے۔ یہ ملاقاتیں فیلڈ لیول پر عمل درآمد اور دیہی ترقیاتی اقدامات میں عوامی شرکت کے حوالہ سے اہم معلومات فراہم کریں گی۔

دورے کے دوسرے روز جناب کملیش پاسوان مختلف فیلڈ وزٹس کے ذریعے محکمانہ اسکیموں کی عملی پیش رفت کا جائزہ لیں گے اور مختلف دیہی ترقیاتی پروگراموں کے تحت تیار کیے گئے اثاثوں کا معائنہ کریں گے۔ وہ سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی ایس) سے وابستہ خواتین اور دیگر مستفید افراد سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں دیہی علاقوں میں خواتین کی قیادت میں ترقی، مالی شمولیت اور روزگار کے مواقع بڑھانے پر حکومت کی مسلسل توجہ کو اجاگر کیا جائے گا۔

یہ دورہ حکومتِ ہند کے اس مسلسل عزم کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت دیہی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا، روزگار کے مواقع میں اضافہ کرنا اور فلاحی و ترقیاتی پروگراموں کو نچلی سطح تک مؤثر انداز میں پہنچانا شامل ہے۔ یہ اقدام وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ‘وِکست بھارت’ کے ویژن کے مطابق دیہی برادریوں کو بااختیار بنانے کے عزم کی بھی توثیق کرتا ہے۔

 

********

ش ح- ظ الف- ن م

UR-6975


(ریلیز آئی ڈی: 2260414) وزیٹر کاؤنٹر : 3
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी