صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

راشٹر پتی بھون میں  ہندوستان کی  صدر نے 15 اعزاز یافتگان کو نیشنل فلورنس نائٹنگیل ایوارڈز-2026 سے نوازا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 MAY 2026 1:40PM by PIB Delhi

 ہندوستان کی صدرمحترمہ دروپدی مرمو نے آج راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران نرسنگ کے پیشہ ور افراد کو سال- 2026 کے ‘نیشنل فلورنس نائٹنگیل’ ایوارڈز عطا کیے۔ مجموعی طور پر 15 نرسوں کو مختلف خطوں اور صحت کے مختلف اداروں سے ان کی مثالی خدمات، عوامی صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ان کی غیر متزلزل لگن اور معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے شاندار وابستگی کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔

اس موقع پر مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود جناب جگت پرکاش نڈا اور مرکزی وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود جناب پرتاپ راؤ جادھو نے بھی شرکت کی اور تقریب کی رونق میں اضافہ کیا۔

اس موقع پر اپنے پیغام میں صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ ‘‘ نرسنگ عملہ خدمت کے اعلیٰ ترین معیار کی مثال پیش کرتا ہے اور معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں اوراکثر انتہائی مشکل حالات میں بھی نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے’’۔

بین الاقوامی یومِ نرسنگ کے موقع پر نرسوں کی غیر متزلزل ہمدردی، ثابت قدمی اور لگن کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے جناب نڈا نے کہا کہ’’اس سال کے موضوع ‘ آور نرسیز،آور فیوچر امپاورڈ نرسیز سیو لائیوز’ کی بازگشت میں ہم دیکھتے ہیں کہ نرسیں ہمارے صحت کے نظام کو مضبوط بناتی ہیں اور قومی ترقی کو آگے بڑھاتی ہیں۔ ان کی فلاح و بہبود میں سرمایہ کاری کے ذریعے ہم صحت مند معاشرے، ترقی پذیر سماج اور ایک مضبوط مستقبل کی بنیاد رکھتے ہیں۔ آئیے ہم ان افراد کی قدر کریں، ان کی حفاظت کریں اور ان کو بلند کریں جو بے لوث ہو کر ہم سب کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔’’

نیشنل فلورنس نائٹنگیل ایوارڈ- جو وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کے تحت قائم کیا گیا ہے، نرسنگ کے پیشے سے وابستہ افراد کی لگن، ہمدردی اور ثابت قدمی کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ یہ باوقار ایوارڈ رجسٹرڈ نرسوں، دائیوں (مڈوائف)، معاون نرس مڈوائفز اور لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کو دیا جاتا ہے جو مرکزی و ریاستی حکومتوں، یونین ٹیریٹریز اور رضاکار تنظیموں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ہر ایوارڈ میں تعریفی سند(سرٹیفکیٹ آف میرٹ)، ایک لاکھ روپے نقد انعام اور ایک تمغہ شامل ہوتا ہے، جو ان صحت کے محافظوں کی بے مثال خدمات کے لیے  ملک کی جانب سے اظہارِ تشکر کی علامت ہے۔

جن نرسوں کو آج ایوارڈ دیا گیا  ان کے نام  درج ذیل ہیں:

نمبرشمار

زمرہ

نام

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ

1

اے این ایم

محترمہ کلوندر پرہی

لداخ (مرکز کے زیر انتظام علاقہ)

2

اے این ایم

محترمہ اجولا مہادیو سویام

مہاراشٹر

3

اے این ایم

محترمہ لالین تھانگی ہنمتے

میزورم

4

اے این ایم

محترمہ مدھو مالا گرونگ

سکم

5

اے این ایم

محترمہ پوجا پرمار رانا

اتراکھنڈ

6

اے این ایم

محترمہ گیتا کرماکر

مغربی بنگال

7

نرس

محترمہ پونم ورما

چنڈی گڑھ (یونین ٹیریٹری)

8

نرس

محترمہ دیپا بیجو

دادرہ اور نگر حویلی اور دمن اور دیو(یو ٹی ایس)

9

نرس

ڈاکٹر شرون کمار ڈھاکہ

دہلی

10

نرس

محترمہ رکشا روپو پروتکر

گوا

11

نرس

محترمہ کویتا جگن ناتھ

کرناٹک

12

نرس

محترمہ منجو مول  وی ایس

کیرلم

13

نرس

محترمہ عائشہ بی بی کے

لکشدیپ (مرکز کے زیر انتظام علاقہ)

14

نرس

پروفیسر (ڈاکٹر) آر شنکر شانموگم

تمل ناڈو

15

نرس

میجر جنرل لیسامہ پی وی

آئی ایچ کیو آف ایم او ڈی(آرمی) ، دہلی

 

نرسنگ کا شعبہ مختلف صحت کے چیلنجز سے نمٹنے اور افراد، برادریوں اور دنیا کی صحت کی ضروریات کو پورا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ اپنے پیشہ ورانہ دائرۂ کار کے مطابق نرسیں مناسب، قابلِ رسائی اور شواہد پر مبنی علاج و نگہداشت فراہم کرتی ہیں۔مریض کے وکیل کے طور پر ان کا بنیادی کردار، ان کی سائنسی تجزیاتی صلاحیتیں اور نگہداشت کے تسلسل میں مختلف سطحوں پر خدمات انجام دینے کی استعداد انہیں اس قابل بناتی ہے کہ وہ صحت کے نظام میں فیصلہ سازی اور پالیسی سازی کی رہنمائی اور قیادت کریں۔چونکہ نرسیں مریضوں کے سب سے قریب ہوتی ہیں، اس لیے وہ ان کی آواز کو پالیسی سازی کے پلیٹ فارم تک مؤثر انداز میں پہنچا سکتی ہیں۔

صحت کی خدمات کی فراہمی کو مضبوط بنانے میں نرسوں اور دائیوں کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے حکومتِ ہند نے معزز وزیرِ اعظم کی قیادت میں متعدد انقلابی اقدامات کیے ہیں۔ ان اقدامات میں تربیتی استعداد میں اضافہ، نرسنگ کی تعلیم اور ضابطہ جاتی نظام کی جدید کاری شامل ہے، جو نیشنل نرسنگ اینڈ مڈوائفری کمیشن ایکٹ کے تحت انجام دی گئی ہے۔اس کے علاوہ میڈیکل کالجوں کے ساتھ منسلک ایکسو ستاون (157) نرسنگ کالجوں کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے، جس کا مقصد ایک ہنر مند، باصلاحیت اور بااختیار نرسنگ افرادی قوت تیار کرنا ہے، تاکہ صحت کے بہتر نتائج اور ایک مضبوط صحت کے نظام کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

********

ش ح- ظ الف- ن م

UR-6954


(ریلیز آئی ڈی: 2260240) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil