وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

سروس کوالٹی کے قومی معیارات کا نفاذ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 MAR 2026 4:43PM by PIB Delhi

سیاحوں کو معیاری خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے، وزارتِ سیاحت اپنی رہنما ہدایات کے مطابق مہاراشٹر ریاست سمیت پورے ملک میں سفر اور مہمان نوازی کی صنعت سے وابستہ نمایاں سیاحتی سروس فراہم کنندگان کی مختلف اقسام کو تسلیم کرتی ہے۔

وزارتِ سیاحت اپنے ‘‘سروس پرووائیڈرز کے لئے صلاحیت سازی (سی بی ایس پی)’’ پروگرام کے تحت ملک بھر میں خواتین و مرد تربیت یافتہ افراد، مقامی برادریوں، قبائلی علاقوں وغیرہ کی مہارت سازی، اعلیٰ مہارت سازی اور دوبارہ مہارت سازی کے لیے مہمان نوازی اور سیاحت سے متعلق مختصر مدتی تربیتی سرٹیفکیٹ کورسز منعقد کرتی ہے، جن میں زبان پر مبنی گائیڈ پروگرام بھی شامل ہیں۔

وزارتِ سیاحت نے 2025 میں انڈین کوالٹی کونسل کے ذریعے سی بی ایس پی اسکیم کا تھرڈ پارٹی جائزہ بھی کرایا ہے۔ اس جائزے کے مطابق، سی بی ایس پی اسکیم نے مالی سال 2021-2020 سے 2025-2024 کے دوران مختلف شعبوں میں 1.68 لاکھ سے زائد افراد کو تربیت فراہم کی اور 36,000 سے زائد افراد کو روزگار فراہم کر کے بھارت کے سیاحت اور مہمان نوازی کے افرادی قوت کو نمایاں طور پر مضبوط بنایا ہے۔

وزارتِ سیاحت نے ایڈونچر ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا کے تعاون سے بھارت بھر میں ایڈونچر ٹورازم کے شعبے میں حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع اور معیاری فریم ورک کے طور پر ‘‘ماڈل ایڈونچر سیفٹی گائیڈ لائنز’’ تیار کی ہیں۔ ان ہدایات کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھیجا گیا ہے تاکہ وہ حفاظتی پروٹوکول اپنائیں اور اپنی متعلقہ رہنما ہدایات تیار یا اپ ڈیٹ کریں۔ تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایڈونچر سرگرمیوں کی سخت نگرانی کریں اور تمام آپریٹرز کی جانب سے حفاظتی اصولوں اور لائسنسنگ معیار کی سختی سے پابندی یقینی بنائیں۔

وزارتِ سیاحت اپنی جاری مرکزی اسکیموں جیسے‘‘سودیش درشن (ایس ڈی)’’، ‘‘سودیش درشن 2.0 (ایس ڈی  2.0)’’، ‘‘چیلنج بیسڈ ڈیسٹینیشن ڈیولپمنٹ (سی بی ڈی ڈی)’’ (جو ایس ڈی  2.0 کی ذیلی اسکیم ہے)، ‘‘تیرتھ یاترا ریوائٹلائزیشن اینڈ اسپرچوئل ہیریٹیج اینہانسمنٹ مہم (پرشاد)’’ اور ‘‘سیاحتی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مرکزی ایجنسیوں کو معاونت (اے سی اے)’’ کے ذریعے ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی اداروں کے ساتھ مشاورت سے سیاحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مالی معاونت فراہم کرتی ہے۔

ان اسکیموں کے تحت منظور شدہ منصوبوں کا نفاذ، ان کی آپریشن اور دیکھ بھال سمیت، متعلقہ ریاستی/مرکزی حکومتوں اور مرکزی ایجنسیوں کے ذمہ ہوتا ہے۔ ان منصوبوں کی آڈٹ متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق کی جاتی ہے، جبکہ مکمل شدہ منصوبوں کا وقتاً فوقتاً تھرڈ پارٹی جائزہ بھی لیا جاتا ہے۔

یہ معلومات سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ۔

 

******

ش ح۔ک ا۔  ش ب ن

U-NO.6899


(ریلیز آئی ڈی: 2259738) وزیٹر کاؤنٹر : 43
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी