وزارت دفاع
آئی این ایس سدرشنی نے کیپ ورڈے کے مینڈیلومیں اپنا بندرگاہی مشن مکمل کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
10 MAY 2026 3:30PM by PIB Delhi
بھارتی بحریہ کے سیل ٹریننگ جہازآئی این ایس سدرشنی نے اپنی جاری مہم “لوکاین 26” کے تحت 8 مئی 2026 کو کیپ ورڈے کے مینڈیلو میں ایک کامیاب اور مؤثر بندرگاہی دورہ مکمل کیا۔اس چار روزہ سرگرمی کے دوران پیشہ ورانہ مہارت، ثقافتی تبادلوں اور سماجی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان بحری تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔
اس قیام کے دوران، آئی این ایس سدرشنی کے کمانڈنگ آفیسر نے کوسٹ گارڈ کمانڈ میں کابوورڈے کوسٹ گارڈ کے کمانڈر، کےپیتاؤ-ڈے-ناویو کاہبی یاسین فونسیکا پریرا بتیستا سے ملاقات کی۔ بات چیت کا مرکزی موضوع بحری سلامتی میں مشترکہ مفادات اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے مواقع تھے۔تربیتی سرگرمیاں اس دورے کی نمایاں خصوصیات میں شامل رہیں، جہاں بھارتی بحریہ نے کابوورڈے کے گشتی جہاز “گارڈیااو” پر ڈیمیج کنٹرول اور سی مین شپ (جہاز رانی کی مہارت) کی مشقیں انجام دیں۔کابوورڈے کی فوج کے ایک وفد نے بھی آئی این ایس سدرشنی کا دورہ کیا، جہاں انہیں جہاز کا تفصیلی معائنہ کرایا گیا اور جہاز کی سیل ٹریننگ صلاحیتوں کے بارے میں بتایا گیا۔
دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے ایک مشترکہ یوگ سیشن بھی منعقد کیا گیا، جس میں کابوورڈےکوسٹ گارڈ کے اہلکاروں اور بھارتی سفارت خانے کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ جہاز پر منعقدہ استقبالیہ تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران، حکومتی شخصیات اور سفارتی برادری کے ارکان شریک ہوئے، جس سے باہمی خیر سگالی اور دوستانہ روابط کو فروغ حاصل ہوا۔
منڈیلو میں یہ پورٹ کال بھارتی بحریہ کے “برجز آف فرینڈشپ” اقدام کے تحت ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوئی، جو دوست ممالک کے ساتھ بحری روابط اور دیرپا شراکت داری کے عزم کا مظہر ہے۔
آئی این ایس سدرشنی اب اپنی اگلی تعیناتی کے مرحلے کے لئے اینٹیگوا کی جانب روانہ ہو چکا ہے، جہاں بحرِ اوقیانوس کو عبور کرنے والا سفر اس مہم کا طویل ترین مرحلہ ہوگا۔
(5)4ZQU.jpeg)
(5)VKWE.jpeg)
ZU9C.jpeg)
***
ش ح۔ ک ا۔ ش ب ن
U.NO. 6890
(ریلیز آئی ڈی: 2259684)
وزیٹر کاؤنٹر : 4