یو پی ایس سی
azadi ka amrit mahotsav

انڈین فاریسٹ سروس امتحان، 2025

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 MAY 2026 8:03PM by PIB Delhi

یونین پبلک سروس کمیشن  کے ذریعہ 16 سے 23 نومبر 2025 کو منعقد کرائے انڈین فاریسٹ سروس امتحان، 2025 کے تحریری حصے  کے نتائج، اور 6 سے 15 اپریل 2026 کو منعقد ہوئے پرسنالٹی ٹیسٹ کی بنیاد پر، درج ذیل فہرست تیار کی گئی،  جسے ان امیدواران کی میرٹ کے لحاظ سے تیار کیا گیا ہے جن کی انڈین فاریسٹ سروس میں مختلف عہدوں پر تقرری کے لیے سفارش کی گئی ہے۔

2. درج ذیل تفصیلات کے مطابق مختلف زمروں میں تقرری کے لیے کل 148 امیدواروں کی سفارش کی گئی ہے:-

 

جنرل

ای ڈبلیو ایس

او بی سی

ایس سی

ایس ٹی

میزان

42 (02 پی ڈبلیو بی ڈی-2 اور 02 پی ڈبلیو بی ڈی-3سمیت)

21

 

52 (01 پی بی ڈبلیو ڈی-2 اور 01 پی ڈبلیو بی ڈی-3 سمیت)

22

 

11 (01 پی ڈبلیو بی ڈی-1 سمیت)

148 (01 پی ڈبلیو بی ڈی-1، 03 پی ڈبلیو بی ڈی-2 اور 03 پی ڈبلیو بی ڈی-3 سمیت)

 

2.1 پی ڈبلیو بی ڈی-1 کی 02 موجودہ آسامیوں کو امیدواروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے اگلے بھرتی سال کے لیے آگے بڑھا دیا گیا ہے۔

2.2 ایک امیدوار کا نتیجہ روک لیا گیا ہے۔

3. حکومت کی طرف سے تقرریاں دستیاب آسامیوں کی تعداد کے مطابق کی جائیں گی اور امیدواروں کے امتحان اور تصدیق کے قواعد میں موجود تمام مقررہ اہلیت کی شرائط/ دفعات کو پورا کرنے کے ساتھ مشروط کیا جائے گا، جہاں بھی ہونا ضروری ہو، تسلی بخش طریقے سے مکمل کیا جائے۔ حکومت کی طرف سے بتائی گئی آسامیوں کی تعداد درج ذیل ہے:-

جنرل

ای ڈبلیو ایس

او بی سی

ایس سی

ایس ٹی

میزان

61

15

41

22

11

150*

* 09 پی ڈبلیو بی ڈی اسامیوں سمیت (04 پی ڈبلیو بی ڈی-1، 02 پی ڈبلیو بی ڈی اور 03 پی ڈبلیو بی ڈی -3)

4. ای ڈبلیو ایس/ او بی سی / ایس سی / ایس ٹی اور پی ڈبلیو بی ڈی کے تحت ان کی ریزرویشن کی حیثیت کے حوالے سے تجویز کردہ امیدواروں کے دعوے متعلقہ حکام کے ذریعے تصدیق سے مشروط ہیں۔

5. 71 سفارشی امیدواروں کے کاغذات عارضی رکھے گئے ہیں۔

6. یونین پبلک سروس کمیشن نے اپنے کیمپس میں ایگزامنیشن ہال کی عمارت کے نزدیک ایک ’سہولتی کاؤنٹر‘ قائم کیا ہے۔ امیدواران کام کاج کے دنوں میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک وہاں خود جاکر یا 011-23385271 / 23381125پر فون کرکے اپنے امتحان/بھرتی سے متعلق کسی بھی طرح کی معلومات/ وضاحت حاصل کرسکتا ہے۔نتائج کمیشن کی ویب سائٹ www.upsc.gov.in پر بھی دستیاب ہوں گے۔ تاہم،  امیدواران کے نمبر، نتائج کے اعلان کی تاریخ سے 15 دنوں کے اندر کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب کرائے جائیں گے۔

جاری۔۔۔۔

 

نتائج دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں


**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:6837


(ریلیز آئی ڈی: 2259223) وزیٹر کاؤنٹر : 3
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी