کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے (سی ای پی اے) سے متعلق بات چیت کے دوسرے دور کے اختتام پر بھارت – کناڈا کا مشترکہ بیان
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
08 MAY 2026 7:50PM by PIB Delhi
بھارت اور کناڈا نے 4 سے 8 مئی 2026 کو وانجیہ بھون، نئی دہلی میں مجوزہ جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے (سی ای پی اے) کے لیے دوسرے دور کی بات چیت کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئی، جس کی میزبانی محکمہ تجارت، حکومت ہند کے ذریعہ کی گئی تھی۔
یہ بات چیت 2 مارچ 2026 کو دونوں ممالک کے وزرائے تجارت کے دستخط شدہ شرائط کے مطابق ہوئی۔ مذاکرات میں فریقین کے درمیان تعمیری اور نتیجہ خیز بات چیت دیکھنے میں آئی۔ ہندوستان اور کناڈا نے باہمی تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے مقصد سے ایک متوازن، اولوالعزم اور باہمی طور پر فائدہ مند معاہدے کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
مختلف موضوعات پر تفصیلی بات چیت کی گئی، جن میں اشیاء کی تجارت، خدمات میں تجارت، املاک دانشوراں، اصل کے قوانین، سینیٹری اور فائٹوسینٹری اقدامات، اور تجارت میں تکنیکی رکاوٹیں، وغیر موضوعات شامل ہیں۔
فریقین نے تعمیری اور تعاون کے جذبے کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور بات چیت کے اگلے دور کا انتظار کیا، جو جولائی 2026 میں کناڈا کے شہر اوٹاوا میں منعقد ہونا ہے، اس دوران عبوری طور پر وقفے وقفے سے بات چیت جاری رہیں گی۔

****
(ش ح –ا ب ن)
U.No:6835
(ریلیز آئی ڈی: 2259205)
وزیٹر کاؤنٹر : 8