قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئل انڈیا لمیٹڈ نے نیشنل شیڈیولڈ ٹرائبس فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن(این ایس ٹی ایف ڈی سی) کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے تاکہ مدھیہ پردیش کے قبائلی علاقوں میں صحت کی سہولیات کو مضبوط بنایا جا سکے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 MAR 2026 10:18PM by PIB Delhi

قبائلی علاقوں میں صحت کی سہولیات کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر، 12 مارچ 2026 کو نوئیڈا میں اوئل انڈیا لمیٹڈ (اوآئی ایل) کے کارپوریٹ دفتر میں اوئل انڈیا لمیٹڈ (او آئی ایل) اور نیشنل شیڈیولڈ ٹرائبس فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے درمیان ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔ نیشنل شیڈیولڈ ٹرائبس فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن، وزارتِ قبائلی امور کے تحت قائم ایک سیکشن 8 کمپنی ہے۔

 

اس اشتراک کے تحت، آئل انڈیا لمیٹڈ نے مدھیہ پردیش کے ایک توقعاتی ضلع راج گڑھ میں کمیونٹی ہیلتھ سینٹروں اور پرائمری ہیلتھ سینٹروں میں صحت کی سہولیات کو مضبوط اور بہتر بنانے کے لیے 86.27 لاکھ روپے کی منظوری دی ہے۔

اس منصوبے کا مقصد مقامی آبادی کے لیے معیاری صحت خدمات تک رسائی کو بہتر بنانا ہے، جس سے خاص طور پر علاقے کی قبائلی اور دیگر محروم برادریوں کو فائدہ پہنچے گا۔ یہ اقدام عوامی صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے صحت مراکز کو ایمبولینسوں، لائف کیئر اور تشخیصی آلات، اور جدید لائف سپورٹ مشینوں سمیت وینٹی لیٹرز، سی پی اے پی مشینوں، بائی پی اے پی مشینوں اور یو ایس جی مشینوں سے لیس کرے گا۔

یہ اقدام قبائلی امور کی وزارت اور اس کے شراکت داروں کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ قبائلی علاقوں میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا جائے اور ہمہ گیر و پائیدار ترقی میں تعاون کیا جائے، جو وزیراعظم کے وِکست بھارت کے وژن کے مطابق ہے، جہاں قبائلی برادریاں بااختیار ہوں اور انہیں بنیادی خدمات تک مساوی رسائی حاصل ہو۔

 

***

ش ح ۔ع  ح۔  ع د

U. No.6796


(ریلیز آئی ڈی: 2258972) وزیٹر کاؤنٹر : 17
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी