پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 MAY 2026 5:13PM by PIB Delhi
نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی) انڈیا نے 2 مئی 2026 کو جھارکھنڈ کے دیوگھر ضلع کے علاقے چرکی پہاڑی میں ریمانڈ ہوم کی 19 سالہ خاتون قیدی کی مشکوک حالات میں موت کے بارے میں میڈیا رپورٹ کا از خود نوٹس لیا ہے ۔ اس کی موت کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے ۔
کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ میڈیا رپورٹ کے مندرجات اگر درست ہیں، تو یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا معاملہ ظاہر کرتے ہیں۔ اس لیے اس نے جھارکھنڈ حکومت کے چیف سیکریٹری اور دیوگھر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس معاملے پر دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔
04 مئی 2026 کو نشر ہونے والی میڈیا رپورٹ کے مطابق ، جب قیدی کی حالت اچانک بگڑ گئی تو ریمانڈ ہوم کے عملے نے اسے دیوگھر صدر اسپتال پہنچایا ، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی ۔ اطلاعات کے مطابق ، یکم جنوری 2026 سے اس ریمانڈ ہوم کے پانچ قیدیوں کی موت ہو چکی ہے ، جس سے اس کی سیکیورٹی اور انتظامات پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
********
) ش ح ۔ ش آ۔م ن )
U.No. 6771