وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مالیاتی خدمات کے محکمے (ڈی ایف ایس) کے انشورنس ڈویژن نے مارچ 2026 کے لیے شکایات کے ازالے کے جائزہ اور اشاریہ (جی آر اے آئی) کی درجہ بندی میں “گروپ اے” کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی

بینکاری ڈویژن نے مسلسل دوسرے مہینے اپنی کارکردگی برقرار رکھتے ہوئے پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے، جو شکایات کے ازالے کے نظام میں مسلسل بہتری اور استحکام کی عکاسی کرتی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 MAY 2026 5:59PM by PIB Delhi

مالیاتی خدمات کا محکمہ (بینکاری اور انشورنس ڈویژن) ایک مالی سال میں 2.50 لاکھ سے زائد شکایات وصول کرتا ہے۔ یہ محکمہ نومبر 2025 سے مسلسل مختلف وزارتوں اور محکموں کے درمیان شکایات کے ازالے کے جائزہ اور اشاریہ (جی آر اے آئی) کی ٹاپ 10 درجہ بندی میں شامل رہا ہے۔

مارچ 2026 کے لیے انشورنس ڈویژن نے گروپ اے کیٹیگری (جس میں 500 یا اس سے زیادہ شکایات درج ہوں) میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ یہ درجہ بندی انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ دوسری جانب بینکاری ڈویژن نے مسلسل دوسرے مہینے اپنی پانچویں پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

جی ا ٓر اے آئی کا نظام انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) نے تیار کیا ہے، جس کے ذریعے مختلف وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی کا جائزہ مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام (سی پی جی آر اے  ایم ایس) کے تحت شکایات کے بروقت اور مؤثر حل کی بنیاد پر لیا جاتا ہے۔

یہ کامیابی محکمے کی اس پالیسی کی عکاس ہے جس کا مقصد “بلا رکاوٹ، بروقت اور ہمدردانہ حل” فراہم کرنا ہے۔ اس کے لیے ایک خصوصی شکایات سیل سی پی جی آر اے  ایم ایس کی روزانہ نگرانی کرتا ہے اور سینئر افسران کے اجلاس میں ہفتہ وار جائزہ لیا جاتا ہے۔ متعلقہ ایڈیشنل سکریٹری، جوائنٹ سکریٹری اور ڈویژنل سربراہان ماہانہ بنیاد پر 20 شکایات کا جائزہ لیتے ہیں۔

07 جنوری 2024 سے سکریٹری (مالیاتی خدمات) خود بھی ہر ماہ 20 منتخب بند شکایات کا ذاتی طور پر جائزہ لے رہے ہیں اور اب تک ایسے 20 اجلاس منعقد ہو چکے ہیں جن میں 400 شکایات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس عمل سے صارفین کا اعتماد بڑھا ہے کہ ان کے مسائل اعلیٰ ترین سطح پر مناسب طریقے سے حل کیے جا رہے ہیں۔

اس کارکردگی میں اہم عوامل یہ ہیں:

  • شکایات کا بروقت ازالہ
  • زیر التوا شکایات میں کمی
  • شکایات کے حل کے معیار میں بہتری

حکومت مؤثر اور قابلِ رسائی عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے شکایات کے ازالے کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

 

*****

 

ش ح۔م م۔ ف ر

U-6776

                          


(ریلیز آئی ڈی: 2258816) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil