قومی انسانی حقوق کمیشن
بھارتی قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے ہریانہ کے گریٹر فرید آباد میں بغیر حفاظتی سامان کے سیور کی صفائی کے دوران دو صفائی کارکنوں کی مبینہ ہلاکت کا از خود نوٹس لیا
کمیشن نے میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اور فرید آباد کے پولیس کمشنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملے پر دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کریں
اس رپورٹ میں تفتیش کی پیش رفت اور جاں بحق افراد کے قریبی اہل خانہ کو دیے جانے والے معاوضے کی تفصیلات شامل ہونے کی توقع ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 MAY 2026 5:09PM by PIB Delhi
بھارتی قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے ایک میڈیا رپورٹ پر از خود نوٹس لیتے ہوئے ہریانہ کے گریٹر فرید آباد میں 2 مئی 2026 کو پُری پرنام سوسائٹی میں سیور کی صفائی کے دوران دو صفائی کارکنوں کی موت کا نوٹس لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ کارکن بلڈنگ کے اسٹیٹ منیجر کی ہدایت پر مین ہول میں داخل ہوئے تھے، تاہم انہیں نہ تو حفاظتی سامان فراہم کیا گیا اور نہ ہی گیس ماسک دیے گئے۔
کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ اگر میڈیا رپورٹ میں بیان کردہ باتیں درست ثابت ہوتی ہیں تو یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اسی بنیاد پر کمیشن نے میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اور فرید آباد کے پولیس کمشنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کریں، جس میں تفتیش کی موجودہ صورتحال اور جاں بحق افراد کے لواحقین کو دیے گئے معاوضے کی تفصیل شامل ہو۔
نوٹس جاری کرتے ہوئے کمیشن نے اس بات پر تشویش کا اظہار بھی کیا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایات اور این ایچ آر سی کی جانب سے جاری کردہ مشاورتی رہنما اصولوں کے باوجود، جن میں صفائی کارکنوں کے لیے حفاظتی آلات کے ساتھ سیور کی مشینی صفائی پر زور دیا گیا ہے، ملک میں ایسے واقعات اب بھی بار بار پیش آ رہے ہیں۔
*****
ش ح۔م م۔ ف ر
U-6770
(ریلیز آئی ڈی: 2258798)
وزیٹر کاؤنٹر : 8