عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: پنشن عدالتیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 MAR 2026 3:35PM by PIB Delhi

پنشن اور پنشن یافتگان کی  فلاح و بہبود کے محکمے نے 6 مارچ 2026 تک مرکزی حکومت کی تمام وزارتوں اور محکموں کے پنشن یافتگان سے متعلق 15 پنشن عدالتوں کا انعقاد کیا ہے۔ ان عدالتوں میں سی پی ای این جی آر اے ایم ایس پورٹل پر زیر التوا 27,812 شکایات پر کارروائی کی گئی اور اس مؤثر اقدام کے ذریعے 19,948 معاملات کو موقع پر ہی کامیابی سے حل کیا گیا۔ باقی شکایات کا بھی فالو اپ میٹنگوں اور نگرانی کے ذریعے ازالہ کیا گیا یا انہیں حتمی شکل دی گئی ہے۔ یہ پنشن عدالتیں ہائبرڈ موڈ میں منعقد کی جاتی ہیں، یعنی فزیکل اور آن لائن دونوں طریقوں سے، تاکہ پنشن یافتگان بروقت اور مؤثر حل کے لیے اپنی شکایات درج کرا سکیں۔

یہ معلومات سائنس اور ٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنس کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزیر اعظم کے دفتر ، عملہ ، عوامی شکایات اور پنشن ، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ۔

***

ش ح ۔ک ا۔  ع د

U. No.6746

 


(ریلیز آئی ڈی: 2258647) وزیٹر کاؤنٹر : 15
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी