سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی: قومی جغرافیائی مشن کی پیش رفت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 MAR 2026 4:04PM by PIB Delhi

بجٹ اعلان کے مطابق قومی جغرافیائی مشن کی تجویز کی جانچ پڑتال (پروپوزل اپریزل) کے لیے ضروری انتظامی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں مقررہ رہنما خطوط کے مطابق مختلف مراحل پر متعلقہ وزارتوں اورمحکموں کے ساتھ اور شراکت دار  کے ساتھ وسیع تر مشاورت کی گئی ہے۔ اپریزل کے مختلف مراحل میں موصول ہونے والی تجاویز کو شامل کرنے کے بعد مشن کی دستاویز کو کابینہ نوٹ کی صورت میں حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ منظوری کے بعد اس مشن کے لیے مختص فنڈز کو اسی کے مطابق استعمال کیا جائے گا۔

مورخہ 15فروری 2021 کی جغرافیائی گائیڈلائن کے مطابق عوامی فنڈز سے تیار کردہ تمام جیو اسپیٹیئل ڈیٹا (سوائے اس ڈیٹا کے جو سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے حاصل کردہ درجہ بند معلومات کے) کو سائنسی، معاشی اور ترقیاتی مقاصد کے لیے تمام بھارتی اداروں کو آسانی سے اور کسی پابندی کے بغیر دستیاب کرایا جائے گا۔ اسی کے مطابق، سروے آف انڈیا کے ذریعے تیار کردہ تمام جیو اسپیٹیئل ڈیٹا ان کے آن لائن میپ پورٹل https://onlinemaps.surveyofindia.gov.in/.  کے ذریعے آسانی سے اور کھلے طور پر دستیاب ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف جیو-انفارمیٹکس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (این آئی جی ایس ٹی) کے ذریعے جیوڈیزی، جی این ایس ایس پروسیسنگ، ڈیجیٹل میپنگ اور جی آئی ایس ٹیکنالوجیز میں سروے آف انڈیا اور مرکزی اور ریاستی حکومت کے افسران کے لیے تربیتی اور استعداد کار بڑھانے کے پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ سروے آف انڈیا کے افسران اور عملے کی تربیت کے لیے آئی آئی ٹی کانپور، آئی آئی ٹی بامبے، آئی آئی ٹی تروپتی وغیرہ جیسے ممتاز بھارتی اداروں کے اشتراک سے بھی تربیتی سرگرمیاں انجام دی جا رہی ہیں۔ مزید برآں، قومی و بین الاقوامی جیو اسپیٹئیل پلیٹ فارمز بشمول یو این – جی جی سی ای اور یو این – جی جی آئی ایم کے ساتھ فعال شمولیت کے ذریعے ملکی صلاحیتوں کو عالمی بہترین طریقۂ کار کے مطابق ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔

یہ معلومات سائنس  وٹیکنا لوجی اور ارضیاتی سائنس کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادنہ چارج ) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

 

************

ش ح۔م م ع۔ش ت

 (U: 6749)


(ریلیز آئی ڈی: 2258638) وزیٹر کاؤنٹر : 24
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी