سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
“ٹی ڈی بی-ڈی ایس ٹی نے بھارت کے صاف و شفاف نقل و حمل کے وژن کے تحت مقامی طور پر تیار کردہ ٹائپ-4سی این جی سلنڈروں کو کمرشیل بنانے کے لیے این ٹی ایف انرجی سولیوشن پرائیویٹ لمیٹڈ کی حمایت کی”
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 MAY 2026 10:51AM by PIB Delhi
حکومتِ ہند کے صاف وشفاف توانائی پر مبنی نقل و حمل کے فروغ، کاربن اخراج میں کمی اور آتم نربھر بھارت کے تحت مقامی مینوفیکچرنگ کو مضبوط بنانے کے وژن کے مطابق، حکومتِ ہند کے محکمۂ سائنس و ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی ) کے ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ (ٹی ڈی بی ) نے دہلی کی کمپنی ایم/ایس این ٹی ایف انرجی سولیوشن پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ “ٹائپ-IV سی این جی سلنڈر کو کمرشیل بنانے کے لیے مینوفیکچرنگ سہولت کے قیام” کے پروجیکٹ پر ایک معاہدہ کیا ہے۔

اس پروجیکٹ کا مقصد جدید ترین فلامنٹ وائنڈنگ، بلو مولڈنگ اور ہائی پریشر ٹیسٹنگ ٹیکنالوجیز کے ذریعے مقامی طور پر تیار کردہ ٹائپ-IV کمپوزٹ سی این جی سلنڈروں کی پیداوار اور تجارتی استعمال کے لیے ایک جدید مینوفیکچرنگ سہولت قائم کرنا ہے۔ اس اقدام سے صاف و شفاف نقل و حمل اور ابھرتی ہوئی توانائی کی ضروریات کے لیے جدید گیس ذخیرہ نظام میں بھارت کی مقامی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
ٹائپ-IV کمپوزٹ سلنڈر روایتی اسٹیل سلنڈروں کے مقابلے میں نئی نسل کا متبادل ہیں اور ان کے ذریعے وزن میں75 فیصد تک کمی ممکن ہے، جس سے گاڑیوں کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے اور کاربن اخراج میں نمایاں کمی آتی ہے۔ ان سلنڈروں کو زنگ سے محفوظ پولیمر لائنر، بہتر سی ایف آر پی لے اَپ، اور جدید مکینیکل لاکنگ سسٹمز کے ساتھ تیار کیا گیا ہے تاکہ زیادہ حفاظت، پائیداری اور گیس کے رساؤ، کمپن اور دباؤ کے مسلسل اتار چڑھاؤ کے خلاف بہتر مزاحمت یقینی بنائی جا سکے۔ اس ڈیزائن میں600 بار سے زیادہ برسٹ پریشر حاصل کیا گیا ہے، جو مقررہ ضابطہ جاتی تقاضوں سے کہیں زیادہ ہے اور مضبوط عملی تحفظ فراہم کرتا ہے۔
یہ ٹیکنالوجی این ٹی ایف انرجی سولیوشن پرائیویٹ لمیٹڈ نے مقامی طور پر تیار کی ہے اور اسے بھارت کے تیزی سے فروغ پاتے ہوئے سی این جی نقل و حمل کے نظام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ پروجیکٹ پائیدار نقل و حمل، صاف ایندھن کے فروغ اور جدید نقل و حمل کے پرزہ جات کی مقامی مینوفیکچرنگ سے متعلق حکومت کی وسیع تر پالیسی کے مطابق بھی ہے۔
مجوزہ سہولت مقامی طور پر دستیاب خام مال اور جدید مینوفیکچرنگ عمل کو بروئے کار لا کر ہائی پریشر کمپوزٹ سلنڈروں کی تیاری کے لیے کم لاگت اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ پیداواری نظام قائم کرے گی۔ امید ہے کہ یہ پروجیکٹ درآمدات پر انحصار کم کرنے، ٹیکنالوجی میں خود کفالت حاصل کرنے اور ملک میں صاف ستھری توانائی کی مضبوط سپلائی چین کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹی ڈی بی کے سکریٹری جناب راجیش کمار پاٹھک نے کہا کہ “جدید ٹائپ-IV کمپوزٹ سلنڈروں کی تیاری اور تجارتی فروغ بھارت کے صاف و شفاف نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے اور مقامی مینوفیکچرنگ نظام کو مضبوط بنانے کے لیے نہایت اہم ہے۔ این ٹی ایف انرجی سولیوشن کو ٹی ڈی بی کی حمایت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ حکومت نئی نسل کی ٹیکنالوجیز کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے، جو پائیدار نقل و حمل، توانائی کے تحفظ اور آتم نربھر بھارت کے وژن کو تقویت دیتی ہیں۔”
این ٹی ایف انرجی سولیوشن پرائیویٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب نوین جین اور ڈائریکٹر جناب نمن جین نے ٹی ڈی بی کی حمایت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اس تعاون سے مقامی ہلکے وزن والے کمپوزٹ سلنڈر ٹیکنالوجی کے تجارتی فروغ میں تیزی آئے گی، جس کے ذریعے کمپنی بھارت کو زیادہ صاف ستھرا اور مؤثر نقل و حمل کے نظام کی جانب منتقل کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکے گی۔
************
ش ح۔م م ع۔ش ت
(U: 6743)
(ریلیز آئی ڈی: 2258626)
وزیٹر کاؤنٹر : 14