مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹرائی نے مشاورت کے لیے’’ٹیلی کام کمرشل کمیونیکیشن ترجیحات (تیسری ترمیم) ضابطے ، 2026 کا مسودہ‘‘جاری کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 MAR 2026 7:54PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے آج مشاورت کے لیے ’’ٹیلی کام کمرشل کمیونیکیشنز کسٹمر ترجیح (تیسری ترمیم) ضابطے ، 2026‘‘کا مسودہ جاری کیا۔

غیر مطلوبہ تجارتی مواصلات (یو سی سی) کے مسئلہ کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹرائی نے 19 جولائی، 2018 کو ٹیلی کام کمرشل کمیونیکیشنز کسٹمر پریفرنس ریگولیشنز ، 2018 (ٹی سی سی سی پی آر ، 2018) جاری کیا، جس نے کمرشل کمیونیکیشن کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ایک فریم ورک تیار کیا ۔ ٹی سی سی سی پی آر، 2018 میں 21 دسمبر 2018 کو ترمیم کی گئی تھی اور اس کے بعد دوسری ترمیم 12 فروری 2025 کو جاری کی گئی تھی۔

مختلف بات چیت کے دوران شراکت داروں کی رائے کی بنیاد پر اور ساتھ ہی بڑی مواصلاتی کمپنیوں کے ذریعہ یو سی سی کے اے آئی پر مبنی پتہ لگانے کے نفاذ جیسی حالیہ پیشرفتوں کی روشنی میں، کچھ موجودہ دفعات میں ترامیم کرنے اور ریگولیٹری فریم ورک کو زیادہ موثر اور مؤثر بنانے کے لیے کچھ نئی دفعات شامل کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی ہے۔

ٹیلی کام کمرشل کمیونیکیشن ترجیح (تیسری ترمیم) ضابطے، 2026 کا مسودہ ٹرائی کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر دستیاب ہے، جس میں متعلقہ فریقین سے تبصرے طلب کیے گئے ہیں۔ مسودہ ترمیم میں اٹھائے گئے مسائل پر تحریری تبصرے اور جوابی تبصرے، اگر کوئی ہوں تو، ترجیحی طور پر 12 اپریل 2026 اور 27 اپریل 2026 تک بالترتیب ، مخصوص فارمیٹ میں advqos@trai.gov.in پر میل کے ذریعے بھیجے جا سکتے ہیں۔

کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے جناب دیپک شرما ، مشیر (کیو او ایس-2) سے advqos@tri.gov.in یا + 91-11-20907760 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔

 

***************

(ش ح۔ع و۔ ن ع)

UR-6710


(ریلیز آئی ڈی: 2258443) وزیٹر کاؤنٹر : 2
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी