کامرس اور صنعت کی وزارتہ
نیشنل کونسل فار سیمنٹ اینڈ بلڈنگ میٹریلز نے ٹریس زیرو ٹیکنالوجیز کے ساتھ اشتراک کیا ہے تاکہ سیمنٹ کے شعبے کے لیے کاربن کیپچر ٹیکنالوجیز کی ترقی میں معاونت فراہم کی جا سکے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 MAR 2026 6:45PM by PIB Delhi
نیشنل کونسل برائے سیمنٹ اور تعمیراتی مواد (این سی بی)، جو صنعت و داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے کے تحت وزارت تجارت و صنعت کی ایک اعلیٰ تحقیقاتی و ترقیاتی تنظیم ہے، نے ایک بھارتی ٹیکنالوجی ابتدائی ادارے (اسٹارٹ اپ)‘‘ٹریس زیرو ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ’’ کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ یہ ادارہ صنعتی سطح پر کاربن کے اخراج میں کمی اور کاربن کو قابو میں لانے کے حل کے شعبے میں کام کرتا ہے اور اسی کونسل کے تحت قائم ہوا ہے۔
اس اشتراک کا مقصد سیمنٹ اور تعمیراتی مواد کے شعبے کے لیے جدید کاربن کو قابو میں لانے اور اس کے بہتر استعمال سے متعلق ٹیکنالوجیز کی ترقی، ان کی تکنیکی جانچ اور ممکنہ تجارتی استعمال میں معاونت فراہم کرنا ہے۔
سیمنٹ کی صنعت بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور معاشی ترقی کا ایک اہم ستون ہے۔ یہ شعبہ عالمی سطح پر تقریباً سات فیصد کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کا ذمہ دار ہے اور اسے ان صنعتوں میں شمار کیا جاتا ہے جن میں اخراج کو کم کرنا مشکل ہوتا ہے، کیونکہ اس کا زیادہ تر حصہ پیداواری عمل سے وابستہ ہوتا ہے۔ اسی لیے کاربن کو قابو میں لانا اور اس کا بہتر استعمال سیمنٹ صنعت میں ماحولیاتی توازن کے لیے ایک اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔
ٹریس زیرو ٹیکنالوجیز ایک ایسی ٹیکنالوجی پر کام کر رہی ہے جو ایک خاص کیمیائی محلول کے ذریعے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کرتی ہے اور اسے گریفائٹ کاربن اور بعد میں گرافین میں تبدیل کرتی ہے، جس سے اخراج ضائع ہونے کے بجائے ایک قیمتی مادی وسیلے میں بدل جاتا ہے۔
این سی بی سیمنٹ اور تعمیراتی مواد کے شعبے میں تحقیق، ٹیکنالوجی کی ترقی اور صنعتی خدمات کے لیے سرگرم ہے۔ اپنی تجربہ گاہوں، تجرباتی سہولیات اور تکنیکی مہارت کے ذریعے یہ ادارہ صنعت، تعلیمی اداروں اور نئی ٹیکنالوجی کے فروغ کاروں کو سائنسی اور تکنیکی معاونت فراہم کرتا ہے۔
نئے اداروں اور ٹیکنالوجی ایجاد کرنے والوں کے ساتھ اشتراک کے ذریعے این سی بی کا مقصد ایسی نئی نسل کی حل پذیر ٹیکنالوجیز کو فروغ دینا ہے جو صنعت کو ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد دیں اور ساتھ ہی پیداوار اور مسابقت کو بھی برقرار رکھیں۔
یہ معاہدہ 10 مارچ 2026 کو این سی بی بلبھ گڑھ میں کیا گیا، جس پر این سی بی کے جوائنٹ ڈائریکٹر اور سیکرٹری ڈاکٹر ایس کے چترویدی اور ٹریس زیرو ٹیکنالوجیز کے شریک بانی جناب ریتام چودھری نے دستخط کیے۔ اس موقع پر این سی بی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ایل پی سنگھ اور مختلف مراکز اور سروس گروپس کے سربراہان بھی موجود تھے۔

*******
ش ح۔ م م ۔ ج
uno-6652
(ریلیز آئی ڈی: 2258059)
وزیٹر کاؤنٹر : 13