مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیرجیوتی رادتیہ  ایم سندھیا نے ہماچل پردیش میں4جی موبائل نیٹ ورک کی توسیع کو اجاگر کیا


ہماچل پردیش کے 1,006 گاؤوں کا  ڈی بی این فنڈڈ4جی منصوبوں کے تحت احاطہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 MAR 2026 6:37PM by PIB Delhi

مواصلات اور شمال مشرقی خطہ ترقی کے  مرکزی وزیر جناب جیوتی رادتیہ سندھیا نے ملک بھر میں موبائل نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آج پارلیمنٹ کو مطلع کیا۔

راجیہ سبھا میں اس موضوع پر ایک سوال کے تحریری جواب میں مرکزی وزیر نے کہا کہ محکمۂ ٹیلی مواصلات نے ڈیجیٹل بھارت ندھی (ڈی بی این) کے ذریعے مالی معاونت سے مختلف موبائل منصوبوں کی منظوری دی ہے، جن کا مقصد ہماچل پردیش سمیت ملک بھر کے دور دراز اور دیہی علاقوں میں 4G موبائل کنیکٹیویٹی فراہم کرنا ہے۔

رواں برس کے31 جنوری 2026 تک کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں ڈی بی این کے مالی تعاون سے چلنے والے موبائل منصوبوں کے ذریعے مجموعی طور پر 32,041 دیہاتوں/مقامات کو 26,972 فورجی(4جی) موبائل بیس ٹرانسیور اسٹیشنز (بی ٹی ایسز) کے ساتھ کور کیا گیا ہے۔ ہماچل پردیش میں ان اقدامات کے تحت 1,006 دیہی علاقوں/مقامات کو 609  بی ٹی ایسز کے ذریعے کور کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 4جی سیچوریشن پروجیکٹ کے تحت ملک بھر میں 6,958 سائٹس کی منظوری دی گئی ہے، جن میں ہماچل پردیش کی 104 سائٹس بھی شامل ہیں۔

 

موجودہ مالی سال کے لیے ہماچل پردیش سمیت ملک بھر میں موبائل نیٹ ورک کی توسیع میں معاونت کے لیے ڈیجیٹل بھارت ندھی کے لیے 4,000 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

******

(STARRED-RS-225-120326)

 

مزید معلومات کے لیے ڈی او ٹی ہینڈلز کو فالو کریں۔

X - https://x.com/DoT_India

Insta- https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==

Fb - https://www.facebook.com/DoTIndia

Youtube: https://youtube.com/@departmentoftelecom?si=DALnhYkt89U5jAaa


 

ش ح ۔م ع ا۔  ت ا

U. No.6657


(ریلیز آئی ڈی: 2258048) وزیٹر کاؤنٹر : 18
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी