مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
’’ایپلیکیشن پر مبنی لینیئر ٹیلی ویژن ڈسٹری بیوشن(اے ایل ٹی ڈی) خدمات (مفت اشتہار سے متعلق معاون اسٹریمنگ ٹیلی ویژن(ایف اے ایس ٹی سمیت) خدمات) کے لیے انضباطی ڈھانچہ کی تشکیل’’ سے متعلق مشاورتی دستاویز پر تبصرے اور جوابی تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
04 MAY 2026 6:23PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے اپنے مشاورتی دستاویز پر تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 مئی 2026 سے بڑھا کر 11 مئی 2026 کر دی ہے، جبکہ جوابی تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 مئی 2026 سے بڑھا کر 25 مئی 2026 کر دی ہے۔
اس سے قبل، ٹی آر اے آئی نے 6 اپریل 2026 کو ‘‘ایپلیکیشن پر مبنی لینیئر ٹیلی ویژن ڈسٹری بیوشن (اے ایل ٹی ڈی) خدمات (مفت اشتہار سے متعلق معاون اسٹریمنگ ٹیلی ویژن(ایف اے ایس ٹی) خدمات) کے لیے ضابطہ جاتی فریم ورک کی تشکیل کے موضوع پر ایک مشاورتی دستاویز جاری کیا تھا’’۔
موصولہ درخواستوں کے پیشِ نظر، جن میں متعلقہ فریقین نے اس بنیاد پر وقت میں توسیع کی استدعا کی تھی کہ زیرِ غور موضوع تکنیکی، عملیاتی اور ضابطہ جاتی اعتبار سے نہایت پیچیدہ ہے اور اس کے لیے بین الاقوامی طریقۂ کار اور بہترین عملی نمونوں سمیت تفصیلی جائزہ درکار ہے، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تحریری تبصروں اور جوابی تبصروں کو جمع کرنے کی آخری تاریخ بالترتیب 11 مئی 2026 اور 25 مئی 2026 تک بڑھا دی جائے۔ مزید کسی قسم کی توسیع کی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔
تبصرے/جوابی تبصرے ترجیحاً الیکٹرانک شکل میں advbcs-2@trai.gov.in اور jtadvisor-bcs@trai.gov.in پر ارسال کیے جا سکتے ہیں۔ کسی بھی وضاحت یا معلومات کے لیے مشیر (براڈکاسٹنگ اینڈ کیبل سروسز) ڈاکٹر دیپالی شرما سے ٹیلیفون نمبر +91-11-20907774 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
********
ش ح۔ع ح۔ رض
U-6634
(ریلیز آئی ڈی: 2257948)
وزیٹر کاؤنٹر : 6