وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے جبل پور میں کشتی الٹنے سے ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا
وزیر اعظم کا پی ایم این آر ایف سے متاثرین کے لیے مالی امداد کا اعلان
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 MAY 2026 12:59PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے جبل پور میں کشتی الٹنے سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔
وزیر اعظم نے اس المناک حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دینے والوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مقامی انتظامیہ متاثرہ افراد کی مدد کر رہی ہے ۔
جناب نریندر مودی نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم کے قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے جاں بحق ہونے والے ہر فرد کے لواحقین کو دو لاکھ روپے بطور امداد دیے جائیں گے، جبکہ زخمیوں کو پچاس ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’مدھیہ پردیش کے جبل پور میں کشتی الٹنے سے جانی نقصان انتہائی تکلیف دہ ہے ۔ میں ان لوگوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اس المناک حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے ۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں ۔ مقامی انتظامیہ متاثرہ افراد کی مدد کر رہی ہے ۔
وزیراعظم کے قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے جاں بحق ہونے والے ہر شخص کے لواحقین کو دو لاکھ روپے بطور امداد دیے جائیں گے، جبکہ زخمیوں کو پچاس ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے: وزیر اعظم۔‘‘
******
ش ح۔ ف ا۔ م ر
U-NO. 6539
(ریلیز آئی ڈی: 2257252)
وزیٹر کاؤنٹر : 18