سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے مہاراشٹر اور گوا میں قومی شاہراہوں کے معیار اور رکھ رکھاؤ کا جائزہ لیا
وزیر موصوف نے مہاراشٹر میں 18,462 کلومیٹر طویل قومی شاہراہوں اور گوا میں 288 کلومیٹر طویل شاہراہوں سے متعلق پروجیکٹوں کی پیش رفت اور صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 APR 2026 10:10PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے میڈیا اور سوشل میڈیا سے موصول ہونے والی شکایات اور تاثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے آج نئی دہلی میں منعقد ایک اجلاس کے دوران مہاراشٹر میں 18,462 کلومیٹر طویل قومی شاہراہوں اور گوا میں قومی شاہراہوں کے 26 پروجیکٹوں کے تحت 288 کلومیٹر طویل شاہراہوں کے معیار اور رکھ رکھاؤ کا جائزہ لیا۔
مذکورہ جائزہ اجلاس سڑک ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر مملکت جناب اجے ٹمٹا اور جناب ہرش ملہوترا کی موجودگی میں منعقد کیا گیا، جس میں بھارت کی قومی شاہراہوں سے متعلق اتھارٹی (این ایچ اے آئی)، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت اور مختلف تعمیراتی کمپنیوں کے حکام نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کے دوران جناب نتن گڈکری نے اس بات پر زور دیا کہ تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل،تکمیل کے سخت معیار پر مکمل عملدرآمد اور جدید تعمیراتی ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنایا جائے تاکہ پائیدار اور مؤثر شاہراہوں سے متعلق بنیادی ڈھانچہ تیار ہو سکے جو نہ صرف بہتر رابطے فراہم کرے بلکہ معاشی ترقی میں بھی معاون ثابت ہو۔
وزیر موصوف نے یہ ہدایت بھی دی کہ زمینی سطح پر کاموں کو تیز کیا جائے، معیار کی جانچ کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے اور تعمیراتی طریقوں میں بہتری لا کر پروجیکٹوں کی پائیداری اور سڑکوں پر سفر کے معیار کو بہتر بنایا جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے مانسون سے قبل جامع تیاریوں کی بھی ہدایت دی، جن میں پانی کی نکاسی کو بہتر بنانا، ڈھلوانوں کی مضبوطی اور فوری ردعمل کے مؤثر نظام شامل ہیں تاکہ سفر میں روکاوٹوں کو کم سے کم کیا جاسکے اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔



۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ ش م ۔ع ن)
U. No. 6485
(ریلیز آئی ڈی: 2256876)
وزیٹر کاؤنٹر : 10