بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے اے1 ایگری گلوبل، بی این ایگریٹیک اور سالاسر بالاجی اوورسیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے بی این ایگروکیم لمیٹڈ میں مجوزہ انضمام کو منظوری دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 APR 2026 8:50PM by PIB Delhi
کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے اے1 ایگری گلوبل، بی این ایگریٹیک اور سالاسر بالاجی اوورسیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے بی این ایگروکیم لمیٹڈ میں مجوزہ انضمام کو منظوری دے دی ہے۔
یہ مجوزہ انضمام، دیگر امور کے ساتھ ساتھ، اے1 ایگری گلوبل لمیٹڈ (ایگری)، بی این ایگریٹیک لمیٹڈ (بی این اے) اور سالاسر بالاجی اوورسیز پرائیویٹ لمیٹڈ (سالاسر) کے بی این ایگروکیم لمیٹڈ (بی این اے سی) میں مجوزہ انضمام سے متعلق ہے، جو اس انضمام کے بعداکیلی موجود رہنے والی یونٹ ہوگی۔ یہ انضمام ایک اسکیم کے مطابق ہے جسے 28 جون 2025 کو بورڈ قرارداد کے ذریعے منظور کیا گیا تھا۔
بی این اے سی سویابین تیل اور پامولین تیل کی خریداری اور تجارت سے وابستہ ہے۔
بی این اے کچے خوردنی تیل (سورج مکھی کا تیل، پامولین تیل اور سورج مکھی کا تیل) کی خریداری، اس کے بعد ریفائننگ، دوبارہ پیکنگ اور تجارت سے وابستہ ہے۔
سالاسر خوردنی تیل (کچی گھانی سرسوں کا تیل (کے جی ایم او)، پامولین تیل اور سویابین تیل) کی خریداری، دوبارہ پیکنگ اور تجارت سے وابستہ ہے۔
ایگری سرسوں کے بیج اور سرسوں کے تیل کی سورسنگ، کرشنگ، ریفائننگ اور تجارت (صرف داخلی استعمال کے لیے) سے وابستہ ہے۔ یہ سویابین بیج، سویابین تیل اور پامولین تیل کی تجارت میں بھی سرگرم ہے۔
کمیشن کا تفصیلی حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
*****
ش ح۔ع و۔ ف ر
U-6434
(ریلیز آئی ڈی: 2256463)
وزیٹر کاؤنٹر : 5