وزارتِ تعلیم
جناب دھرمیندر پردھان نے این سی ای آر ٹی نصابی کتابوں کی دستیابی اور بروقت تقسیم کا جائزہ لیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 APR 2026 2:36PM by PIB Delhi
مرکزی وزیرِ تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے آج جاری تعلیمی سیشن کے لیے نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) کی جانب سے شائع کردنصابی کتب کی دستیابی، طباعت اور تقسیم کا جائزہ لیا۔اجلاس میں سکریٹری، محکمۂ اسکولی تعلیم و خواندگی جناب سنجے کمار کے علاوہ وزارتِ تعلیم اور این سی ای آر ٹی کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔

جناب پردھان نے آئندہ آنے والی این سی ای آر ٹی نصابی کتب کی تیاری کا جائزہ لیا۔ وزیر نے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اسٹاک کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور ریاستی حکام و تقسیم کار ایجنسیوں کے ساتھ ہم آہنگی کا معائنہ کیا تاکہ خاص طور پر دیہی علاقوں کے طلبہ تک کتابوں کی بروقت ترسیل یقینی بنائی جا سکے۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کسی بھی طالب علم کو تاخیر کی وجہ سے کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے، جناب پردھان نے حکام کو ہدایت دی کہ سپلائی چین کو مزید مضبوط بنایا جائے، جہاں ضرورت ہو وہاں طباعتی صلاحیت میں اضافہ کیا جائے، اور آخری فرد (سرے )تک ترسیل کی قریبی نگرانی کی جائے۔ انہوں نے ای ۔پاٹھشالہ کے ذریعے ڈیجیٹل درسی کتب کی دستیابی کو بھی ایک عبوری اقدام کے طور پر اجاگر کیا تاکہ تمام طلبہ تک فزیکل کتابیں پہنچنے تک بلا تعطل تعلیم جاری رہ سکے۔
***
) ش ح ۔ ش آ۔م ر)
U.No. 6399
(ریلیز آئی ڈی: 2256249)
وزیٹر کاؤنٹر : 11