وزارت خزانہ
محکمہ مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس) کی طرف سے اخلاقی حکمرانی کی پہل کے تحت بینکوں اور بیمہ کمپنیوں سے متعلق سنٹرلائزڈ پبلک گریوینس ریڈریس اینڈ مانیٹرنگ سسٹم (سی پی جی آر اے ایم ایس) پر درج شکایات کا جائزہ لیا گیا، جن کو بند کردیا گیا تھامگر شکایات کنندگان غیر مطمئن تھے
اس عمل کے ضمن میں، شکایات کے ازالے کی تاثیر کا تجزیہ محکمہ کے اعلیٰ سطح پر’ڈپ اسٹک سروے‘ کے ذریعے کیا گیا
اس کے تحت 18 جائزہ اجلاس منعقد کیے گئے، اور انضباطی حکام اور مالیاتی اداروں کے ساتھ مربوط کوششوں کے ذریعے 360 شکایات کا جائزہ لیا گیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 MAR 2026 3:36PM by PIB Delhi
سکریٹری (ایف ایس) کی زیر صدارت محکمہ مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس) مؤرخہ 07 جنوری 2024 سے ریزرو بینک آف انڈیا، انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا، پبلک سیکٹر کے بینکوں، پبلک سیکٹر کی بیمہ کمپنیوں، مالیاتی اداروں اور پرائیویٹ سیکٹر کے بینکوں، پرائیویٹ سیکٹر کی بیمہ کمپنیوں اور سی پی جی آر اے ایم ایس سے متعلق بیس منتخب شکایت کنندگان کے ساتھ ویڈیو کانفرنسیں کر رہا ہے۔
اب تک ایسی اٹھارہ میٹنگیں ہو چکی ہیں، اور 360 شکایات کا جائزہ لیا جا چکا ہے۔ اس عمل کا مقصد اعلیٰ سطح پر’’ڈپ اسٹک سروے‘‘ کے ذریعے محکمہ کی شکایت کے حل کی تاثیر کا تجزیہ کرنا ہے۔
ان اجلاسوں سے کامیابی کی بہت سی متاثر کن کہانیاں سامنے آئی ہیں۔ شہریوں کو درپیش مشکلات کو سمجھنے اور یہ بتانے کے لیے کہ کس طرح انہیں ڈی ایف ایس کی اعلیٰ سطحوں پر اظہار خیال کرنے کا موقع فراہم کرنے سے وہ اپنے طویل عرصے سے زیر التواء حقوق/دعوے وصول کرنے کے قابل ہوئے ہیں،پیش کردہ کچھ حل کے اقتباسات ذیل میں فراہم کیے گئے ہیں۔
- پی ایم ایس بی وائی کےدعوے کی عدم ادائیگی
ایک صارف، جس کے شوہر کا 2022 میں انتقال ہو گیا، انہوں نے سی پی جی آر اے ایم ایس کے تحت اپنے پی ایم ایس بی وائی کے دعوے کی عدم وصولی کی شکایت کی۔ معاملہ حل ہو گیا اور 200,000روپے شکایت کنندہ کے پنجاب نیشنل بینک اکاؤنٹ (30 جون، 2025) میں جمع کر دیے گئے۔
- شکایت کنندہ کے مرحوم والد کے ریٹائرمنٹ فنڈ کی عدم ادائیگی
ایک صارف نے ایل آئی سی کی طرف سے اپنے مرحوم والد کے ریٹائرمنٹ فنڈ کی عدم ادائیگی کی شکایت کی۔ معاملہ حل ہو گیا، اور 965,000 روپے نامزد شخص کے اکاؤنٹ میں جمع کر دیے گئے (30 جون، 2025)۔
- اضافی پنشن کی عدم ادائیگی
ایک 90 سالہ بزرگ شہری پنشن یافتہ نے اضافی پنشن کی عدم ادائیگی کی شکایت کی۔ معاملہ حل ہو گیا، اور 33,058 روپئےکی بقایا رقم شکایت کنندہ کے بینک آف مہاراشٹر کے اکاؤنٹ میں جمع کر دی گئی (18.07.2025)۔
- بزرگ شہری کو بیمہ پالیسیوں کی غلط فروخت
ایک 76 سالہ شہری نے شکایت کی کہ انہوں نے میسرز انڈیا فرسٹ لائف انشورنس کمپنی لمیٹیڈ سے یونٹ سے منسلکہ پلان کی درخواست کی تھی، لیکن اسے تین سنگل پریمیم پالیسیاں فروخت کر دی گئیں۔ محکمہ کی مداخلت کے بعد، معاملہ حل ہو گیا، اور تینوں پالیسیاں منسوخ کر دی گئیں، اور پریمیم کی رقم شکایت کنندہ کے اکاؤنٹ میں واپس کر دی گئی(19 اگست 2025)۔
- میڈیکل کلیم کی عدم ادائیگی
ایک صارف کی کینسر کی تشخیص ہوئی اور احمد آباد کے ایک اسپتال میں اس کا کامیاب آپریشن ہوا۔ ایچ ڈی ایف سی ای آر جی او جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ نے تمباکو کی لت کا حوالہ دیتے ہوئے اس کے طبی دعوے کو مسترد کر دیا۔ معاملہ حل ہو گیا، اور دعویٰ کی رقم 18,53,121روپے کا تصفیہ کردیا گیا(24 اکتوبر 2025)۔
- میڈیکل کلیم کی عدم ادائیگی
ایک صارف نے میسرز اسٹار ہیلتھ اینڈ الائیڈ انشورنس کمپنی لمیٹڈ کی طرف سے اپنے طبی دعوے کو مسترد کرنے کی شکایت کی۔ معاملہ حل ہو گیا اور بیمہ کنندہ کے اکاؤنٹ میں50,639 روپےکی رقم ادا کر دی گئی (27نومبر2025)۔
- موت کے معاملے میں دعوے کی عدم ادائیگی
ایک صارف نے ایکسس میکس لائف انشورنس کمپنی لمیٹیڈ کی طرف سے اپنے مرحوم شوہر کی موت کے دعوے کا تصفیہ نہ ہونے کی شکایت کی۔ معاملہ حل ہو گیا، اور13,30,000 روپےشکایت کنندہ کے اکاؤنٹ میں جمع کر دیے گئے (31 دسمبر 2025)۔
- انشورنس پالیسی کی غلط فروخت
ایک چوراسی سالہ شہری نے کینرا ایچ ایس بی سی لائف انشورنس کمپنی کی طرف سے انشورنس پالیسی کو غلط طریقے سے فروخت کرنے کی شکایت کی۔ معاملہ حل ہو گیا، اور10,00,000 روپےشکایت کنندہ کے اکاؤنٹ میں جمع کر دیے گئے۔ (31دسمبر2025)
- موت کے دعوے کی عدم ادائیگی
ایک صارف نے اپنے متوفی شوہر کے حادثے کے بیمہ کے دعوے کاتصفیہ کرنے میں اکو جنرل انشورنس لمیٹڈ کی طرف سے تاخیر کی شکایت کی۔ معاملہ حل ہو گیا، اور 500,000 روپےکی رقم شکایت کنندہ کےاکاؤنٹ میں جمع کر دی گئی (21 اپریل 2025)۔
- بیوہ کی فیملی پنشن 2003 سےملتوی ہونے کامعاملہ
ایک صارف نے اپنی فیملی پنشن شروع نہ ہونے کی شکایت کی، جو 2003 سے زیر التوا تھی۔ محکمہ کی مداخلت کے بعد، 14,75,299 روپے بینک آف مہاراشٹر میں اس کے اکاؤنٹ میں جمع کر دیے گئے، اور باقاعدہ فیملی پنشن بھی شروع کر دی گئی (25فروری2026)۔
- بینک میں گروی رکھے ہوئے حصص کے لیے انشورنس کلیم کی ادائیگی سے انکار
ایک صارف نے انڈین اوورسیز بینک میں گروی رکھے ہوئے حصص کے لیے انشورنس کلیم کو مسترد کرنے کی شکایت کی۔ معاملہ حل ہو گیا، اور 300,000 روپےشکایت کنندہ کے اکاؤنٹ میں جمع کر دیے گئے (25فروری2026)۔
سکریٹری (ڈی ایف ایس) کی زیر صدارت اس طرح کے اجلاس سے مندرجہ ذیل کام انجام دیے جاتے ہیں:
- اصلاحی طریقہ کار جس کے ذریعے زیر التواء اور نظامی مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔
- مستقبل کی شکایات کو کم کرنے کے لیے ایک حفاظتی طریقہ کار۔
- گورننس ٹول جو شفافیت اور تعمیل کو یقینی بناتا ہے۔
- سب سے اہم بات یہ ہے کہ توجہ محض شکایات کے ازالے سے صارف/شہریوں کے حقیقی خدشات کو دور کرنے کی طرف منتقل ہونی چاہیے۔
***
(ش ح ۔ م ش ع ۔ع ن)
U. No. 6383
(ریلیز آئی ڈی: 2256119)
وزیٹر کاؤنٹر : 14