ایٹمی توانائی کا محکمہ
روس کے بعد، بھارت تجارتی سطح کا فاسٹ بریڈر ری ایکٹر چلانے والا دنیا کا دوسرا ملک ہوگا، مقامی طور پر ڈیزائن کردہ پروٹو ٹائپ فاسٹ بریڈر ری ایکٹر کا پہلی بار اہم حد تک پہنچنا ایک سنگِ میل ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
وزیر موصوف نے کہا بھارت کے 3-مرحلوں پر مشتمل جوہری پروگرام میں، PFBR پروگرام کے دوسرے مرحلے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جو بھارت کے وسیع تھوریم ذخائر کے مستقبل میں استعمال کی راہ ہموار کرے گا
حال ہی میں شروع کیے گئے ’’نیوکلیئر مشن‘‘ کے تحت، 2033 تک 5 چھوٹے ماڈیولر ری ایکٹرز کا منصوبہ ہے، شانتی ایکٹ بھارت کی جوہری توانائی کی صلاحیت کو بڑھانے میں نجی شعبے کی شمولیت کو ممکن بنائے گا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 APR 2026 5:28PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ روس کے بعد، بھارت تجارتی سطح پر فاسٹ بریڈر ری ایکٹر چلانے والا دنیا کا دوسرا ملک ہوگا۔ ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کی ’’چھوٹے ماڈیولر ری ایکٹرز (Small Modular Reactors)‘‘ پر ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے وضاحت کی کہ بھارت نے کلپکم (Kalpakkam)، تمل ناڈو میں مقامی طور پر ڈیزائن کردہ 500 میگاواٹ (MWe) کا پروٹوٹائپ فاسٹ بریڈر ری ایکٹر (PFBR) تیار کر کے ایک اہم سنگِ میل عبور کیا ہے، جس نے 6 اپریل 2026 کو اپنی پہلی کریٹیکلٹی (criticality) حاصل کی۔
اندرا گاندھی سینٹر فار اٹامک ریسرچ (IGCAR) کے ذریعے تیار کردہ اور بھاوِنی (BHAVINI) کے ذریعے تعمیر کردہ، یہ ری ایکٹر بھارت کے تین مرحلوں پر مشتمل جوہری توانائی پروگرام کے دوسرے مرحلے کے آغاز کی نشان دہی کرتا ہے، جو یورینیم-پلوٹونیم مکسڈ آکسائیڈ (uranium-plutonium mixed oxide) ایندھن کا استعمال کرتے ہوئے اپنی کھپت سے زیادہ ایندھن پیدا کرتا ہے۔ اس کام یابی کے ساتھ، بھارت اپنی جوہری حکمتِ عملی کے تیسرے مرحلے میں اپنے تھوریم کے وسیع ذخائر سے فائدہ اٹھانے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مکمل طور پر فعال ہونے کے بعد، بھارت روس کے بعد تجارتی سطح کا فاسٹ بریڈر ری ایکٹر چلانے والا دنیا کا دوسرا ملک ہوگا۔
اس اجلاس کی صدارت جناب ترون چگھ (Shri Tarun Chugh) نے کی۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید وضاحت کی کہ اس کام یابی کی اہمیت اس حقیقت میں مضمر ہے کہ اس کے ساتھ، بھارت اپنی جوہری حکمتِ عملی کے تیسرے مرحلے میں اپنے وسیع تھوریم ذخائر سے فائدہ اٹھانے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ مکمل طور پر فعال ہونے کے بعد، بھارت روس کے بعد تجارتی سطح کا فاسٹ بریڈر ری ایکٹر چلانے والا دنیا کا دوسرا ملک بن جائے گا۔
فی الحال، روس وہ واحد ملک ہے جو تجارتی فاسٹ بریڈر ری ایکٹرز (FBRs) چلا رہا ہے، جب کہ بھارت اپنا ری ایکٹر شروع کرنے کے آخری مراحل میں ہے۔ اگرچہ تاریخی طور پر کئی ممالک نے تجرباتی فاسٹ ری ایکٹرز تیار کیے یا چلائے ہیں—خاص طور پر امریکہ، برطانیہ، فرانس، جاپان، جرمنی اور چین—لیکن ان میں سے زیادہ تر پروگرام فی الحال بند کر دیے گئے ہیں۔
بھارت کے تین مرحلوں پر مشتمل جوہری پروگرام میں حالیہ پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ پروٹوٹائپ فاسٹ بریڈر ری ایکٹر کا کام یاب قیام پروگرام کے دوسرے مرحلے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جو جوہری ایندھن کے زیادہ مؤثر استعمال کو ممکن بناتا ہے اور بھارت کے وسیع تھوریم ذخائر کے مستقبل میں استعمال کی راہ ہموار کرتا ہے۔
وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ صرف محدود تعداد میں ممالک نے فاسٹ بریڈر ری ایکٹر ٹیکنالوجی میں ترقی کی ہے، جس نے بھارت کو جدید جوہری صلاحیت میں ایک ممتاز عالمی مقام پر لا کھڑا کیا ہے۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ جوہری توانائی بھارت کی صاف توانائی کی منتقلی اور طویل مدتی پائیداری کے اہداف میں ایک اہم کردار ادا کرے گی، خاص طور پر 2047 تک 100 گیگا واٹ (GW) جوہری توانائی کی صلاحیت کا ہدف حاصل کرنے میں۔
ابھرتی ہوئی ضروریات پر روشنی ڈالتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence)، ڈیٹا انفراسٹرکچر (data infrastructure) اور جدید مینوفیکچرنگ جیسے شعبے تیزی سے صاف توانائی کے قابلِ اعتماد اور مسلسل ذرائع پر انحصار کریں گے، جہاں جوہری توانائی ناگزیر ہوگی۔
وزیر موصوف نے چھوٹے ماڈیولر ری ایکٹرز (SMRs) جیسے اقدامات، پالیسی کی حمایت، اور شانتی ایکٹ (SHANTI Act) کی اہمیت کو بھی نمایاں کیا جو بھارت کی جوہری توانائی کی صلاحیت کو بڑھانے میں نجی شعبے کی زیادہ شمولیت کو ممکن بناتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ 20,000 کروڑ روپے کی تخصیص کے ساتھ حال ہی میں شروع کیے گئے ’’نیوکلیئر مشن‘‘ کے تحت، 2033 تک پانچ SMRs کا منصوبہ ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ SMRs کیپٹیو پاور جنریشن (captive power generation - نجی استعمال کے لیے بجلی کی پیداوار) کے لیے مفید ہوں گے، خاص طور پر صنعت، گنجان آباد علاقوں، گرڈ کنکشن (grid connection) سے محروم دور دراز علاقوں، اور تھرمل پلانٹس کو نئے مقاصد کے لیے استعمال (repurposing) کرنے وغیرہ میں۔
حکومت کے وژن کا اعادہ کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ جوہری، قابلِ تجدید اور صاف توانائی کے دیگر ذرائع کو ملانے والا ایک متوازن توانائی کا مرکب (balanced energy mix)، 2070 تک نیٹ زیرو (Net Zero) کا ہدف حاصل کرنے کی کلید ہوگا۔




***
(ش ح – ع ا)
U. No. 6373
(ریلیز آئی ڈی: 2256064)
وزیٹر کاؤنٹر : 8