سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کرناٹک اور کیرالہ میں قومی شاہراہ پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
سخت قسم کے کوالٹی معیارات ، بروقت عمل درآمد اور مانسون کی تیاریوں پر زور
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 APR 2026 5:53PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے موصولہ ردعمل پر کارروائی کرتےہوئے کرناٹک اور کیرالہ میں قومی شاہراہ پروجیکٹوں کے معیار اور دیکھ بھال کی پیش رفت کا جائزہ لیاہے۔
یہ جائزہ میٹنگ نئی دہلی میں مرکزی وزرائے مملکت جناب ہرش ملہوترا اور جناب اجے ٹمٹا کے ساتھ ساتھ بھارت کی قومی شاہراہوں سے متعلق اتھارٹی، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت اور پروجیکٹ سے متعلق ٹھیکیداروں نیز متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ ہوئی ۔
میٹنگ کے دوران جناب نتن گڈکری نے کرناٹک میں 7926 کلومیٹر قومی شاہراہوں اور کیرالہ میں61 نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں کے معیار اور دیکھ بھال کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔
جناب نتن گڈکری نے سڑکوں کے پائیدار اور موثر بنیادی ڈھانچے کو یقینی بنانے کے لیے کاموں پر بروقت عمل درآمد ، سخت قسم کے کوالٹی معیارات پر عمل درآمد اور جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا ۔وزیر موصوف نے زمینی کاموں میں تیزی لانے ، معیار کی نگرانی کے نظام کو مضبوط کرنے اور اثاثوں کی مدت کو بڑھانے ، سواری کے معیار کو بہتر بنانے اور اہم شاہراہوں کے گلیاروں میں ہموار رابطے کو یقینی بنانے کے لیے جدید تعمیراتی طریقوں کو اپنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔
مرکزی وزیر نے افسران کو مانسون کے موسم سے قبل مکمل تیاری کو یقینی بنانے کے لیے سخت ہدایات بھی جاری کیں ۔ انہوں نے ہائی وے نیٹ ورک میں سڑک کی حفاظت ، ڈھانچہ جاتی استحکام اور بلاتعطل ٹریفک کی نقل و حرکت کو برقرار رکھنے کے لیے احتیاطی اقدامات اور مضبوط رسپانس سسٹم کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا ۔
جناب نتن گڈکری نے افسران کو مانسون کے موسم کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کرنے کی بھی ہدایت دی ، جس میں پانی کی نکاسی کے جامع انتظام ، ڈھلوان کے تحفظ کے اقدامات ، اور رکاوٹوں کو کم کرنے اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فوری رسپانس میکانزم کا قیام شامل ہے ۔



***
ش ح۔ ش م ۔ اش ق
U. No- 6370
(ریلیز آئی ڈی: 2256034)
وزیٹر کاؤنٹر : 10