سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: طالبات کے لیے سائنس کو فروغ دینے کی اسکیم

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 MAR 2026 5:47PM by PIB Delhi

محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) باصلاحیت لڑکیوں کو ایس ٹی ای ایم (سائنس،ٹیکنالوجی،انجینئرنگ اور ریاضی) کے شعبوں میں اعلی تعلیم اور کریئر بنانے کی ترغیب دینے کے لیے 2019-20 سے وگیان جیوتی پروگرام نافذ کر رہا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد سال بھر کی مختلف سرگرمیوں،جیسے تجرباتی پڑھائی کے سیشن،سائنسی رول ماڈل کے ساتھ بات چیت،تحقیق و ترقی اور صنعتی لیبارٹریوں کا دورہ،کریئر گائیڈنس ورکشاپس،اور طلبہ اور والدین کے کاؤنسلنگ سیشن کے ذریعے سائنس اور ٹیکنالوجی میں ٹیلنٹ پول کو برقرار رکھتے ہوئے ایس ٹی ای ایم میں صنفی مساوات کو فروغ دینا ہے۔ ان اقدامات  سے روشناسی فراہم ہوتی ہے اور لڑکیوں کی دلچسپی اور سائنس کی طرف جھکاؤ بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ اپنے آغاز کے بعد سے،وگیان جیوتی پروگرام سے 34 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 300 اضلاع کی 1,12,600 کامیابی حاصل کرنے والی لڑکیوں کو فائدہ پہنچاہے۔ اس کے اثرات کو مضبوط بنانے کے لیے محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) نے 250 سے زیادہ ممتاز قومی اداروں کے ساتھ کام کیا ہے،جن میں یونیورسٹیاں،سائنس و ٹیکنالوجی کے ادارے،سی ایس آئی آر لیبارٹریز اور دیگر معروف تنظیمیں شامل ہیں۔ یہ ادارے علمی شراکت دار کے طور پر کام کرتے ہیں اور ایس ٹی ای ایم میں لڑکیوں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کو فروغ دینے کے پروگرام کے مشن میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں ۔

ریاست کے لحاظ سے پچھلے تین سالوں کے دوران سائنس کے کورس کے لیے حوصلہ افزائی کی جانے والی  طالبات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے

2023-24

2024-25

2025-26

(19 مارچ 2026تک)

کل

انڈمان اور نکوبار

100

115

100

315

آندھرا پردیش

880

889

900

2669

اروناچل پردیش

233

347

394

974

آسام

970

1276

1398

3644

بہار

912

1243

1197

3352

چنڈی گڑھ

100

103

100

303

چھتیس گڑھ

1066

1397

1398

3861

دادر، نگر حویلی، دمن اور دیو

200

188

200

588

دہلی

195

200

200

595

گوا

98

100

106

304

گجرات

1703

1567

1618

4888

ہریانہ

891

1580

1604

4075

ہماچل پردیش

856

972

876

2704

جموں و کشمیر

589

939

897

2425

جھارکھنڈ

1017

1265

1287

3569

کرناٹک

1030

1278

1300

3608

کیرالہ

810

975

1005

2790

لداخ

99

200

200

499

مدھیہ پردیش

1273

1385

1398

4056

مہاراشٹر

1496

1709

1803

5008

منی پور

289

463

468

1220

میگھالیہ

300

394

399

1093

میزورم

90

87

82

259

ناگالینڈ

104

97

100

301

اڈیشہ

1082

1280

1300

3662

پڈوچیری

399

396

400

1195

پنجاب

1091

1480

1501

4072

راجستھان

1263

1712

1798

4773

سکم

167

187

100

454

تلنگانہ

745

771

899

2415

تریپورہ

233

299

300

832

اتراکھنڈ

861

900

900

2661

اتر پردیش

1502

2566

2604

6672

مغربی بنگال

998

1083

1100

3181

یہ معلومات سائنس اور ٹیکنالوجی اور ارتھ سائنسز کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور محکمہ خلاکے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بدھ کے روز  لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ہیں ۔

*********

 

ش ح ۔م ش ع۔ ت ا

U. No.6362


(ریلیز آئی ڈی: 2256006) وزیٹر کاؤنٹر : 17
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी