ادویات سازی کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

دواسازی کی صنعت کا قیام

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 MAR 2026 4:23PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے دواسازی کی نئی صنعتی اکائیوں کے قیام کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان میں اہم کلیدی شرعاتی مواد (کے ایس ایم)/ڈرگ انٹرمیڈیٹس (ڈی آئی) اور ایکٹیو فارماسیوٹیکل انگریڈینٹس (اے پی آئی) کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے پی ایل آئی اسکیم (بلک ڈرگس کے لیے پی ایل آئی اسکیم )شروع کی ہے ۔  بلک ڈرگس کے لیے پی ایل آئی اسکیم کا بجٹ 6,940 کروڑ روپے مختص کیا گیا ہے اور اس کا مقصد خود انحصاری  میں اضافہ کرنا  اور اہم کے ایس ایم ، ڈی آئی اور اے پی آئی کےدرآمداتی انحصار کو کم کرنا ہے ۔  دسمبر 2025 تک اس اسکیم کے تحت 4,329.95 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ 48 گرین فیلڈ پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے ، جس کے ذریعے4,814.1 کروڑ روپے کی اصل سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔  38 پروجیکٹوں کو شروع کیا گیا ہے ، جس کے نتیجے میں تقریبا 56,800 میٹرک ٹن سالانہ گھریلو مینوفیکچرنگ صلاحیت قائم ہوئی ہے ۔  بلک ڈرگس کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے تحت منظور شدہ پروجیکٹوں کی تفصیلات ریاست اور ضلع کے لحاظ سے ضمیمہ میں دی گئی ہیں ۔

فارما میڈ ٹیک سیکٹر میں تحقیق اور اختراع کے فروغ (پی آر آئی پی) کی اسکیم کا آغاز حکومت نے مدھیہ پردیش اور دادر ونگر حویلی سمیت ہندوستان کے فارما میڈ ٹیک سیکٹر کا کایا پلٹ کرنے کے واسطے تحقیق کو مضبوط بنا کر لاگت پر مبنی ترقی سے اختراع پر مبنی ترقی میں تبدیل کرنے اور ادویات کی دریافت اور ترقی اور طبی آلات کےترجیحی شعبوں میں تحقیق اور ترقی کے لیے صنعت و تعلیمی  اداروں کے روابط کو فروغ دے کر 5000 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ کیا ہے ۔  اس کے تحت 700 کروڑ روپے کی کل بجٹ کے ساتھ سات سینٹر آف ایکسی لینس (سی او ای) قائم کیے گئے ہیں ، تاکہ تحقیقی بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جا سکے اور شناخت شدہ شعبوں میں تحقیق و ترقی کو فروغ دیا جا سکے ۔  سی او ای کی طرف سے اب تک اس اسکیم کے تحت 104 تحقیقی پروجیکٹوں کو منظوری دی  گئی ہے اور دو پیٹنٹ دائر کیے گئےہیں ۔  اس اسکیم  کے تحت ترجیحی شعبوں میں تحقیق اور اختراعی منصوبے شروع کرنے کے لیے تعلیمی اداروں  کی امداد سمیت صنعت اور اسٹارٹ اپس کی مدد کے لیے 4,250 کروڑ روپے کا تخمینہ بھی شامل ہے ۔

پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا کا آغاز حکومت ہند نے تمام شہریوں کے لیے سستی شرحوں پر معیاری جینرک دوائیں دستیاب کرانے کے لیے کیا تھا ۔  اس اسکیم کے تحت ، ملک بھر میں جن اوشدھی کیندر کے نام سے خصوصی آؤٹ لیٹس کھولے گئے ہیں جو برانڈڈ ادویات کے مقابلے میں تقریبا 50فیصد سے 80 فیصد سستی دوائیں فراہم کرتے ہیں ، جس سے مریضوں کے صحت کی نگہداشت کے اخراجات کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے ۔  اس اسکیم کے تحت مدھیہ پردیش میں 634 جے اے کے اور مرکز کے زیر انتظام علاقے دادرو نگر حویلی اور دمن اور دیو میں 41 جے اے کے کھولے گئے ہیں جن کا مقصد مدھیہ پردیش اور مرکز کے زیر انتظام علاقے دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو میں سستی ادویات کی دستیابی میں اضافہ کرنا ہے ۔  مزید برآں ، ادویات کی دستیابی بڑھانے کے لیے ، فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو آف انڈیا (پی ایم بی آئی) جو پی ایم بی جے پی اسکیم کو نافذ کرنے والی ایجنسی ہے ، ایک اینڈ ٹو اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی پرمبنی سپلائی چین سسٹم کا استعمال کرتی ہے جس کے ذریعے ان جے اے کے میں ادویات کی دستیابی کی نگرانی کی جاتی ہے ۔  جے اے کے کو اس اسکیم کے تحت 200 زیادہ طلب والی مصنوعات کے اسٹاک کو برقرار رکھنے کے لیے ترغیب دی جاتی ہے ۔  اس کے علاوہ ، ڈیجیٹل ٹولز کی مدد سے وقتا فوقتا پیشگی تخمینے کے ساتھ پی ایم بی آئی کے ذریعے تیزی سے  کھپت والی 400 مصنوعات کی باقاعدگی سے نگرانی کی جاتی ہے ۔

بلک ڈرگس کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے تحت منظور شدہ پروجیکٹوں کی تفصیلات، ریاست اور ضلع کے لحاظ سے حسب ذیل ہیں  :

 

نمبر شمار

کمپنی کا نام

مصنوعات

ضلع

پروجیکٹ کا مقام (ریاست)

1

اربندو فارما لمیٹڈ بذریعہ لائفئس فارما پرائیویٹ لمیٹڈ

پینسلن جی

مشرقی گوداوری

آندھرا پردیش

2

کرناٹک اینٹی بائیوٹکس اینڈ فارماسیوٹیکل لمیٹڈ

7 اے سی اے

اجین

مدھیہ پردیش

3

کنوان پرائیویٹ لمیٹڈ

کلاوولینک ایسڈ

سولن

ہماچل پردیش

4

آرکڈ بایو فارما لمیٹڈ

7 اے سی اے

کٹھوعہ

جموں و کشمیر

5

میکلیوڈس فارماسیوٹیکل لمیٹڈ

ریفیم پیسین

بھروچ

گجرات

6

نیچرل بایوجینیکس پرائیویٹ لمیٹڈ

بیٹا میتھاسون

ٹمکور

کرناٹک

7

نیچرل بایوجینیکس پرائیویٹ لمیٹڈ

ڈیکسامیتھاسون

ٹمکور

کرناٹک

8

نیچرل بایوجینیکس پرائیویٹ لمیٹڈ

پریڈنیسلون

ٹمکور

کرناٹک

9

سمبیوٹیک فارملاب پرائیویٹ لمیٹڈ

پریڈنیسلون

دھر

مدھیہ پردیش

10

ایمنار فارما پرائیویٹ لمیٹڈ

1,1 سائکلوہیکسین ڈائیسیٹک ایسڈ (سی ڈی اے)

سانگاریڈی

تلنگانہ

11

گرینولس انڈیا لمیٹڈ

ڈائیسینڈیامائڈ(ڈی سی ڈی اے)

وشاکھاپٹنم اور کاکیناڑا (2 مقامات)

آندھرا پردیش

12

ہندائس لیب پرائیویٹ لمیٹڈ

1,1 سائکلوہیکسین ڈائیسیٹک ایسڈ (سی ڈی اے)

نلگونڈہ

تلنگانہ

13

میگھمانی ایل ایل پی

پیرا امینو فینول

بھروچ

گجرات

14

سادھنا نائٹرو کیم لمیٹڈ

پیرا امینو فینول

رائے گڑھ

مہاراشٹر

15

الٹا لیبارٹریز لمیٹڈ

اسپرین

رائے گڑھ

مہاراشٹر

16

امولی آرگنکس پرائیویٹ لمیٹڈ

ڈیکلوفینیک سوڈیم

والساڈ

گجرات

17

اناسیہ لیب پرائیویٹ لمیٹڈ

لاسارٹن

نلگونڈہ

تلنگانہ

18

اناسیہ لیب پرائیویٹ لمیٹڈ

اولمیسارٹن

نلگونڈہ

تلنگانہ

19

آندھرا آرگنکس لمیٹڈ

اولمیسارٹن

سریکاکلم

آندھرا پردیش

20

آندھرا آرگنکس لمیٹڈ

سلفادیازین

سریکاکلم

آندھرا پردیش

21

آندھرا آرگنکس لمیٹڈ

تلمیسارٹن

سریکاکلم

آندھرا پردیش

22

ایویران فارما کیم پرائیویٹ لمیٹڈ

آرٹیسونیٹ

مہسانہ

گجرات

23

سینٹرینٹ فارماسیوٹیکل انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ

اٹورواسٹیٹن

نوا شہر

پنجاب

24

دسامی لیب پرائیویٹ لمیٹڈ

کاربامازپائن

نلگونڈہ

تلنگانہ

25

دسامی لیب پرائیویٹ لمیٹڈ

آکسکاربازپائن

نلگونڈہ

تلنگانہ

26

گلوبل فارما ہیلتھ کیئر پرائیویٹ لمیٹڈ

آفلوکسین

ترووانامالائی

تمل ناڈو

27

گلوبیلا انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ

نورفلوکساسین

بھروچ

گجرات

28

گلوبیلا انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ

آفلوکساسین

بھروچ

گجرات

29

ہیزیلو لیب پرائیویٹ لمیٹڈ

وٹامن بی 6

یادادری

تلنگانہ

30

ہیٹرو ڈرگس لمیٹڈ

کاربیڈوپا

وشاکھاپٹنم

آندھرا پردیش

31

ہیٹرو ڈرگس لمیٹڈ

لیوڈوپا

وشاکھاپٹنم

آندھرا پردیش

32

ہیٹرو ڈرگس لمیٹڈ

لیوفلوکساسن

سنگاریڈی

تلنگانہ

33

ہیٹرو ڈرگس لمیٹڈ

آکسکاربازپائن

سنگاریڈی

تلنگانہ

34

ہندس لیب پرائیویٹ لمیٹڈ

اسکائیکلوویر

نلگونڈہ

تلنگانہ

35

آنر لیب لمیٹڈ

لیوٹیراسیٹم

سنگاریڈی

تلنگانہ

36

آنر لیب لمیٹڈ

لوپیناویر

وشاکھاپٹنم

آندھرا پردیش

37

آنر لیب لمیٹڈ

والسرٹن

سنگاریڈی

تلنگانہ

38

آنر لیب لمیٹڈ

وٹامن بی 6

وشاکھاپٹنم

آندھرا پردیش

39

کے پی منیش گلوبل انگریڈینٹس پرائیویٹ لمیٹڈ

آرٹیسونیٹ

کڈلور

تمل ناڈو

40

کریٹو ایکٹیوز پرائیویٹ لمیٹڈ

ڈیکلوفینیک سوڈیم

وشاکھاپٹنم

آندھرا پردیش

41

ایم ایس این لائف سائنسز پرائیویٹ لمیٹڈ

لیوفلوکساسن

میدک

تلنگانہ

42

آر ایم سی پرفارمنس کیمیکلز پرائیویٹ لمیٹڈ

اسپرین

جلگاؤں

مہاراشٹر

43

سدرشن فارما انڈسٹریز لمیٹڈ

وٹامن بی 1  

(کیمیکل سنتھیسس روٹ )

رائے گڑھ

مہاراشٹر

44

سدرشن فارما انڈسٹریز لمیٹڈ

وٹامن بی 6

رائے گڑھ

مہاراشٹر

45

وائٹل لیبارٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ

لیوفلوکساسن

ولساڈ

گجرات

46

وائٹل لیبارٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ

آفلوکساسین

ولساڈ

گجرات

47

سسٹنیبل انوائرنمنٹ ڈیولپرز لمیٹڈ

اریتھرومائسن

  تھیوسینٹ( ٹی آئی او سی)

ایس اے ایس نگر

پنجاب

48

آرگو فارما اور فیول ایل ایل پی

2میتھائل -5 نائٹرو-امیڈازول

(2-ایم این1)

یمنا نگر

ہریانہ

 

یہ معلومات کیمیکل اور کھاد کی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ہیں۔

 

*********

ش ح ۔م ش ع ۔  ت ا

U. No.6351


(ریلیز آئی ڈی: 2255926) وزیٹر کاؤنٹر : 19
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी