الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

"بلاک چین اور ویب 3 کا استعمال کرتے ہوئے شہریوں پر مرکوز اختراعی حل تیار کرنے کے لیے اسٹارٹ اپ چیلنج" اختراع پر مبنی سرکاری استعمال کے معاملےتیارکرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 MAR 2026 6:31PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت جناب جتین پرساد نے 27 مارچ 2026 کو راجیہ سبھا میں  معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) نے "بلاک چین اور ویب 3 کا استعمال کرتے ہوئے شہریوں پر مرکوز اختراعی پر مبنی حل تیار کرنے کے لیے اسٹارٹ اپ چیلنج" کے عنوان سے ایک پروجیکٹ شروع کیا ہے ۔


یہ بلاک چین اور ویب 3 اسٹارٹ اپس کو اجازت پر مبنی بلاک چین کا استعمال کرتے ہوئےاختراع پر مبنی حکوسرکاری  استعمال کے معاملات تیار کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔یہ چیلنج اسٹارٹ اپس کو ترغیب فراہم کرتا ہے، جسے چار تشخیصی مراحل میں منظم کیا جاتا ہے۔


پہلے مرحلے میں ، منتخب کی گئی ٹیمیں آئیڈیا جنریشن(تصور پیش کرنے) سے پروف آف کانسیپٹ  یعنی تصور کی تصدیق(پی او سی) میں منتقل ہوتی ہیں ، جس میں زیادہ سے زیادہ 40 اندراجات میں ہر ایک کو 1.5 لاکھ روپےحاص ہوتے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں ، منتخب ٹیمیں پی او سی سے کم از کم قابل عمل پروڈکٹ (ایم وی پی) کی جانب منتقل ہوتی ہیں جہاں زیادہ سے زیادہ 30 اندراجات کو 4 لاکھ روپے کی معاونت فراہم کی جاتی ہے ۔


تیسرے مرحلے میں ، منتخب 20 ٹیمیں اپنے ایم وی پی (کم از کم قابل عمل پروڈکٹ) کو نافذ کرتی ہیں اور ہر ایک کو 10 لاکھ روپے کی ترغیب ملتی ہے ۔ آخرمیں چوتھے مرحلے میں 10 ج فاتح ٹیموں کا انتخاب کیا جاتا ہے اور انہیں تجرباتی حکمرانی کے حل کو نافذ کرنے کے لیے 50 لاکھ روپے کی ترغیب دی جاتی ہے ۔


عدالتی سلسلہ عدالتی ڈیٹا اور دستاویزات کو ریکارڈ کرنے کے لیے بلاک چین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے۔سپریم کورٹ آف انڈیا اور کرناٹک ہائی کورٹ میں ضمانت کے احکامات اور فیصلے کے احکامات کے لیے جوڈیشل چین پلیٹ فارم کا پائلٹ نفاذ مکمل ہو چکا ہے ۔

ریاست کرناٹک میں ادویات کی سپلائی چین پر نظر رکھنے کے لیے دوا کے نظام کو بلاک چین کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔یہ نظام نیشنل بلاک چین فریم ورک (این بی ایف)کے بنیادی ڈھانچے پر نافذ کیا جاتا ہے اور ادویات کی نقل و حمل اور ان کے معیار کی جانچ کی تفصیلات کو درج  کرتا ہے ۔


بلاک چین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پرمانک براہ راست ایپ کے مالک سے موبائل ایپلی کیشن کی تفصیلات کو محفوظ کرتی ہے اور موبائل ایپ کے ماخذ کی صداقت کی تصدیق کرنے کی اجازت دیتی ہے ۔ یہ ایک وقتی عمل ہے اور ایک ہی موبائل ایپ کے مختلف ورژن/اپ ڈیٹس سے آزاد ہے ۔ شہری اپنے آلے پر انسٹال ایم-کوچ-2 سیکورٹی ایپ کا استعمال کرتے ہوئے موبائل ایپ کی صداقت کی تصدیق کر سکتے ہیں۔


پرمانک کو عمل میں لایا گیا ہے اور فی الحال مدھیہ پردیش اسٹیٹ الیکٹرانکس ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کی 14 شہریوں پر مرکوز ایپلی کیشنز کو اس میں شامل کیا گیا ہے ۔

 

*****

 (ش ح ۔  م ش ۔ع ن)

U. No. 6336


(ریلیز آئی ڈی: 2255828) وزیٹر کاؤنٹر : 25
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी