ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کے گھریلو صنعتوں کے مرکزی کارپوریشن (سی سی آئی سی) نے ‘سول تھریڈز’ کا آغاز کیا- جو بھار ت کی دستکاری کی وراثت کا جشن منانے والا روایتی ڈیزائنر کلیکشن ہے

प्रविष्टि तिथि: 24 APR 2026 8:52PM by PIB Delhi

وزارت ٹیکسٹائل کے تحت کام کرنے والے ہندوستان کے گھریلو صنعتوں کے مرکزی کارپوریشن (سی سی آئی سی)نے اپنی بحالی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل حاصل کرتے ہوئے “سول تھریڈز” کے عنوان سے اپنی پہلی ہیریٹیج ڈیزائنر کلیکشن کا آغاز کیا۔

یہ خصوصی نمائش 24 اپریل سے 10 مئی 2026 تک نئی دہلی کے جن پتھ میں واقع جواہر ویاپار بھون کے سی سی آئی سی کے اہم شو روم میں منعقد کی جا رہی ہے۔ اس نمائش میں ہندوستان  کی اعلیٰ ترین دستکاریوں کا شاندار مجموعہ پیش کیا گیا ہے، جس میں خصوصی طور پر تیار کردہ ساڑیاں، منفرد ڈیزائنر ملبوسات، دستکاری زیورات اور گھریلو آرائشی اشیاء شامل ہیں۔

اس نمائش کا باقاعدہ افتتاح 24 اپریل 2026 کو نیلم شامی راؤ، آئی اے ایس،سکریٹری ( ٹیکسٹائلز) نے کیا۔ اس موقع پر ممتاز شخصیات میں روہت کنسل سکریٹری، دیہی ترقیات کے محکمے، ڈاکٹر ایم بینا ڈیولپمنٹ کمشنر( ہینڈلوم)،محترمہ امرت راج ڈیولپمنٹ کمشنر( ہینڈی کرافٹس)، جناب اکھلیش کمار چیئرمین،سی سی آئی سی اور  کموڈور راجیو اشوک سمیت وزارتِ ٹیکسٹائلز کے اعلیٰ حکام اور دیگر معزز مہمان شریک تھے۔

افتتاحی شام میں کلیکشن کی خصوصی جھلک پیش کی گئی، جس کے بعد ایک فیشن شو منعقد ہوا جس میں ہیریٹیج ڈیزائنر کلیکشن کی نمائش کی گئی ۔ اس کلیکشن میں بھارت کی قدیم اور مقامی ٹیکسٹائل روایات سے تحریک لی گئی تھی، جنہیں جدید طرزِ فکر اور عصری ذوق کے مطابق نئے انداز میں پیش کیا گیا۔

تقریب کے دوران لوک فنکاروں کی جانب سے رنگا رنگ ثقافتی پیش کش کا بھی مظاہرہ کیا گیا، جنہوں نے بھارت کے ثقافتی ورثے کے تنوع اور گوناگونیت کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔

 

“سول تھریڈز” کا مقصد نامور ڈیزائنرز، دستکاروں اور ثقافتی فنکاروں کو ایک باوقار پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، اس کے ساتھ ہی ہندوستان کے گھریلو صنعتوں کے مرکزی کارپوریشن (سی سی آئی سی) کے اس عزم کو بھی مزید مضبوط کرنا ہے کہ وہ بھارت کی لازوال ٹیکسٹائل روایات اور دستکاری کے فن کے تحفظ اور فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

*****

(ش ح ۔  م ش ۔ع ن)

U. No. 6333

 


(रिलीज़ आईडी: 2255807) आगंतुक पटल : 31
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी