وزارت خزانہ
اورینٹل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (او آئی سی ایل) نے مالی سال 2025–2026 کے دوران مجموعی پریمیم میں 20,000 کروڑ روپے کا سنگِ میل عبور کر لیا ہے
یہ کامیابی حکومت کے اس عزم کو مزید تقویت دیتی ہے جس کا مقصد 2047 تک “سب کے لیے انشورنس” کے وژن کے مطابق ملک میں جامع انشورنس کوریج کو یقینی بنانا ہے
प्रविष्टि तिथि:
27 MAR 2026 6:35PM by PIB Delhi
اورینٹل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (او آئی سی ایل) نے مالی سال 2025–2026 کے دوران مجموعی پریمیم میں 20,000 کروڑ روپے کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ یہ پیش رفت پالیسی ہولڈرز، انٹرمیڈیٹریز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے درمیان او آئی سی ایل اور مجموعی طور پر سرکاری شعبے کے انشورنس اداروں پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ کامیابی حکومت کے اس وسیع تر ہدف کے مطابق ہے جس کا مقصد مالی شمولیت کو فروغ دینا اور 2047 تک “سب کے لیے انشورنس” کے وژن کے تحت رسک پروٹیکشن کے نظام تک وسیع تر رسائی کو یقینی بنانا ہے۔
یہ نمو بنیادی طور پر گروپ پرسنل ایکسیڈنٹ (جی پی اے)، ہیلتھ، فائر اور موٹر انشورنس پورٹ فولیوز سے حاصل ہونے والے مضبوط تعاون کا نتیجہ ہے۔ حالیہ برسوں میں کمپنی نے اپنی مصنوعات کے دائرہ کار کو وسعت دیتے ہوئے جدید پیشکشیں متعارف کرائی ہیں، جن میں اورینٹل سمپورن سواستھیہ سرکشا، ڈرون انشورنس، ایونٹ انشورنس اور کسٹم ڈیوٹی انشورنس شامل ہیں۔ کمپنی مستقبل میں مزید جدید حل متعارف کرانے کی سمت میں بھی پیش رفت کر رہی ہے، جیسے سروتر سرکشا پیرامیٹرک انشورنس پالیسی، نِل ڈیپریسی ایشن کمپری ہینسیو پالیسیز اور سیورٹی بانڈ انشورنس، جو بدلتے ہوئے رسک ماحول اور قومی ترجیحات سے ہم آہنگ ہیں۔
او آئی سی ایل کے لیے موٹر سیگمنٹ بدستور ترقی کا مرکزی ستون رہا ہے اور کمپنی کے پورٹ فولیو میں سب سے بڑا حصہ دار ہے:
- پرائیویٹ کار انشورنس اس سیگمنٹ میں سب سے آگے ، جس میں 14.5 لاکھ سے زائد پالیسیاں اور 869 کروڑ روپے کا پریمیم شامل ہے۔
- اس کے بعدٹو وہیلر انشورنس کا نمبر ہے جس نے 15.5 لاکھ پالیسیاں اور 143 کروڑ روپے کے پریمیم کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا، جو ریٹیل سیگمنٹ میں مضبوط موجودگی کی عکاسی کرتا ہے۔
- گڈز کیریئنگ کمرشل وہیکل (جی سی سی وی) سیگمنٹ میں 4.82 لاکھ پالیسیاں اور 1725 کروڑ روپے کا پریمیم شامل ہے۔
یہ محکمہ اورینٹل انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے ملازمین کی ان کی عملی کارکردگی اور کسٹمر سروس کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتا ہے۔
حکومت عوامی شعبے کی انشورنس کمپنیوں کو اپنی مکمل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے تاکہ وہ اپنی رسائی کو وسیع کریں، جدید طریقۂ کار اپنائیں اور ملک کے فائدے کے لیے خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنائیں۔

********
) ش ح ۔ م م۔ش ب ن)
U.No. 6337
(रिलीज़ आईडी: 2255804)
आगंतुक पटल : 28