وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

پُڈوچیری میں او ٹی ایم کمپلیکس کا افتتاح

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 APR 2026 8:52PM by PIB Delhi

ڈائریکٹر جنرل انڈین کوسٹ گارڈ، ڈی جی پرمیش سیوامنی نے 25 اپریل 2026 کو پُڈوچیری میں کوسٹ گارڈ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر نمبر 13 کے جدید ترین او ٹی ایم ایڈمنسٹریٹو کمپلیکس کا افتتاح کیا۔

یہ افتتاح مشرقی ساحلی پٹی کے ساتھ بھارت کے بحری سلامتی کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔نوتعمیر شدہ کمپلیکس “جدید فورس، جدید بنیادی ڈھانچہ” کے وژن کی عکاسی کرتا ہے اور اسے آپریشنل کارکردگی اور انتظامی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اس مرکز میں ایک جدید آپریشنز سینٹر کے ساتھ میری ٹائم ریسکیو سب سینٹر، پُڈوچیری بھی قائم کیا گیا ہے، جو کمانڈ، کنٹرول اور ہم آہنگی کے لیے ایک مربوط مرکز کی شکل اختیار کرتا ہے۔ یہ مربوط بنیادی ڈھانچہ ابھرتے ہوئے بحری چیلنجز کے مقابلے میں فوری اور مؤثر ردِعمل کو ممکن بنائے گا۔

کوسٹ گارڈ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر نمبر 13، جس پر پُڈوچیری اور وسطی تمل ناڈو کی ذمہ داری ہے، 140 ناٹیکل میل سے زائد بحری علاقے کی نگرانی کرتا ہے۔ یہ ہیڈکوارٹر سمندر میں جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے، بحری ماحول کے تحفظ اور بھارت کے بحری مفادات کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

********

) ش ح ۔ م م۔ش ب ن)

U.No. 6330


(ریلیز آئی ڈی: 2255783) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Punjabi