وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر ڈو نے جدید ترین بکتر بند پلیٹ فارموں  (زنجیر دار اور پہیوں والی بکتر بند گاڑیوں) کی رونمائی کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 APR 2026 6:12PM by PIB Delhi

گاڑیوں کی تحقیق و ترقی کے ادارے کے ذریعہ ڈیزائن اور وضع کردہ جدید ترین بکتر بند پلیٹ فارموں (زنجیردار اور پہیوں والی گاڑیوں) کی رونمائی  آج یعنی 25 اپریل 2026 کو مہاراشٹر کے اہلیا نگر میں ڈی آر ڈی او لیباریٹری کی عمارت میں، محکمہ دفاع (تحقیق و ترقی) کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر سمیر وی کامت کے ذریعہ کی گئی۔ ان پلیٹ فارموں کو دفاعی افواج کی ابھرتی ہوئی آپریشنل ضرورتوں کو پورا کرنے کی غرض سے تیار کیا  گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HAJ3.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZRWX.jpg

دونوں پلیٹ فارموں کو اندرونِ ملک ڈیزائن  اور 30 ایم ایم  کے غیر عملہ ٹریٹ کے ساتھ تیار کیا گیا ہے،  جس میں جدید ترین خصوصیات شامل  ہیں جو نقل و حمل، گولی باری اور تحفظاتی ضرورتوں کو پورا کریں گی۔ اعلیٰ طاقت کے حامل انجن اور خودکار ٹرانسمشن سے مربوط ، یہ پلیٹ فارمس ہائی پاور ٹو ویٹ ریشو، اعلیٰ رفتار کی صلاحیتوں، اتار چڑھاؤ اور رکاوٹوں سے بچنے کی صلاحیت، ماڈیولر بلاسٹ اور بیلسٹک پروٹیکشن کے ساتھ ایس ٹی اے این اے جی لیول 4 اور 5 کے تحفظ سے آراستہ ہے۔ ہائیڈرو جیٹس کی شمولیت کے ساتھ پانی کی رکاوٹوں کو دور کرنے کی اس کی صلاحیت  آپریشنل لچک فراہم کرتی ہے۔

30 ایم ایم غیر عملہ ٹریٹ کے ساتھ ساتھ 7.62 ایم ایم پی کے ٹی بندوق  ٹینک شکن گائیڈیڈ میزائل بھی داغ سکتی ہے۔ اس کا بنیادی ڈیزائن  مختلف امور انجام دینے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ اس میں سودیشی پرزوں کی تعداد 65 فیصد کے بقدر ہے جنہیں بڑھا کر 90 فیصد کرنے کا منصوبہ ہے۔

ان پلیٹ فارموں کی تیاری کا کام دو صنعتی شراکت داروں- ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز لمیٹڈ اور بھارت فورج لمیٹڈ کے ذریعہ انجام دیا گیا اور اس میں متعدد ایم ایس ایم ای اکائیوں کا تعاون شامل رہا۔ اس اشتراک کا نتیجہ دفاعی ماحولیاتی نظام کی مضبوطی اور ارتقاء کی شکل میں سامنے آیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003LVX3.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004S59D.jpg

اس موقع پر منعقدہ تقریب میں معزز سائنس داں حضرات اور آرمامنٹ اینڈ کامبیٹ انجینئرنگ سسٹمز (اے سی ای) کے ڈائرکٹرس جنرل ؛ پروڈکشن، کو آرڈینیشن اینڈ سروسز انٹریکشن (پی سی اینڈ ایس آئی)؛ ٹی اے ایس ایل پونے کے سی ای او اور منیجنگ ڈائرکٹر؛ بی ایف ایل پونے کے نائب صدر اور جوائنٹ منیجنگ ڈائرکٹر اور دیگر صنعتی نمائندگان نے شرکت کی۔ گاڑیوں کی تحقیق و ترقی کے ادارے، آرمامنٹ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ادارے، دفاعی دھات تحقیقی تجربہ گاہ، ہائی اینرجی مٹیریلس ریسرچ لیباریٹری، کامبیٹ وہیکلز ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ، تحقیق و ترقی کے اداروں (انجینئرس) سمیت مختلف ڈی آر ڈی او تجربہ گاہوں کے ڈائرکٹرس اور سائنس داں بھی اس موقع پر موجود تھے۔

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:6303


(ریلیز آئی ڈی: 2255557) وزیٹر کاؤنٹر : 16
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi , हिन्दी