وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ایک تاریخ ساز پیش رفت کے طور پر، آئی این ایس سدرشنی لاس پالماس، اسپین پہنچ گیا


کینری جزائر کے مجموعے میں کسی بھارتی بحری جہاز کا یہ پہلا دورہ ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 APR 2026 3:01PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ کاسیل ٹریننگ جہازآئی این ایس سدرشنی 23  اپریل 2026  کو لوکایان 26  کے تحت جاری اپنے بین البحری سفر کے دوران لاس پالماس پہنچ گیا۔ کینری جزائر کے مجموعے میں یہ قیام اس لحاظ سے اہم ہے کہ یہ کسی بھارتی بحری جہاز کا اس علاقے کا پہلا دورہ ہے۔ یہ پڑاؤ جہاز کے آئندہ پُرعزم بحرِ اوقیانوس عبور کرنے کے سفر سے قبل ایک اسٹریٹجک وقفہ بھی ہے۔

دورے کے دوران آئی این ایس سدرشنی کے کمانڈنگ آفیسر ہسپانوی بحری حکام کے ساتھ پیشہ ورانہ ملاقاتیں کریں گے۔ عوامی روابط کو فروغ دینے کے لیے جہاز کو مقامی ہسپانوی برادری اور بھارتی نژاد افراد کے لیے بھی کھولا جائے گا۔

یہ دورہ بھارتی بحریہ اور ہسپانوی بحریہ کے درمیان بڑھتے ہوئے بحری تعاون اور روابط کو اجاگر کرتا ہے۔

جنوری 2026 میں کوچی سے روانگی کے بعد آئی این ایس سدرشنی عمان، مصر، مالٹا، فرانس اور مراقش کی بندرگاہوں کا دورہ کر چکا ہے، جہاں اس نے ’’وسودھیو کٹمبکم‘‘ یعنی ’’دنیا ایک خاندان ہے‘‘ کا پیغام عام کیا۔

آئندہ مرحلے میں یہ جہاز بحرِ اوقیانوس کو طویل سفر کے ذریعے عبور کرے گا اور امریکہ کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں مختلف بندرگاہوں پر منعقد ہونے والی ’’سیل 250‘‘ یادگاری سرگرمیوں میں شرکت کرے گا۔

 

***

( ش ح ۔ ش ب ۔ م ا )

Urdu.No-6267


(ریلیز آئی ڈی: 2255272) وزیٹر کاؤنٹر : 17
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Bengali