وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی فضائیہ نے مہر بابا مقابلہ–3 کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 APR 2026 1:53PM by PIB Delhi

بھارتی فضائیہ نے مہر بابا مقابلہ–3 کا تیسرا ایڈیشن شروع کر دیا ہے۔ اس مقابلے کا موضوع ہے: ’’باہمی اشتراک پر مبنی ڈرون سے چلنے والے نگرانی کے رڈار‘‘۔ اس مقابلے کا مقصد جدید ڈرون اور ریڈار ٹیکنالوجی میں جدّت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے شرکاء کو بھارتی فضائیہ کی جانب سے ترقیاتی فنڈنگ فراہم کی جائے گی، جبکہ سرفہرست تین فاتحین کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ مہر بابا مقابلہ–3 کے لیے رجسٹریشن 27 اپریل 2026 سے شروع ہو رہا ہے۔

یہ مقابلہ اس سے قبل وزیر مملکت برائے دفاع، جناب سنجے سیٹھ کی جانب سے ایرو انڈیا 2025 کے دوران متعارف کرایا گیا تھا۔مہر بابا مقابلہ–3 کا مقصد بغیر پائلٹ کے فضائی نظاموں کے باہمی تال میل پر مبنی ایک ابتدائی عملی ماڈل تیار کرنا ہے، جو فضا میں ایک رڈار کے طور پر کام کرتے ہوئے مشکل حالات میں فضائی اہداف کی نشاندہی، نگرانی اور اطلاع فراہم کر سکے، اور ان کی درست جگہ کی معلومات ایک مرکزی نگرانی مرکز تک پہنچا سکے۔ بھارتی فضائیہ نے ہندوستانی صنعتوں، نئے کاروباری اداروں، تعلیمی اداروں اور تحقیقی مراکز کو اس مقابلے میں شرکت کی دعوت دی ہے تاکہ وہ فضائی ٹیکنالوجی میں آنے والی جدّت کا حصہ بن سکیں۔ دلچسپی رکھنے والے شرکاء مقابلے سے متعلق مکمل معلومات سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ’’ویژن دستاویز‘‘ سے حاصل کر سکتے ہیں۔

مقابلے کے اس انقلابی ماڈل نے کامیابی کے ساتھ ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کو فروغ دیا ہے اور بغیر پائلٹ والے نظاموں کی صنعت کے لیے تقریباً 2000 کروڑ روپے کے آرڈرز حاصل  کیے ہیں۔ مہر بابا مقابلہ کے پہلے دو ایڈیشن بالترتیب ’’انسانی امداد اور آفات سے نمٹنے کی کارروائیوں کے لیے سوارم ڈرونز‘‘ اور ’’ہوائی جہازوں کے آپریٹنگ سطوح پر غیر ملکی ملبے کی نشاندہی کے لیے سوارم ڈرون پر مبنی نظام‘‘ کے موضوعات کے ساتھ منعقد کیے گئے تھے۔ ان مقابلوں کے لیے صنعت، نئے کاروباری اداروں اور تعلیمی حلقوں کی جانب سے بھارتی فضائیہ کو نہایت حوصلہ افزا ردِعمل موصول ہوا۔ مہر بابا مقابلہ نے اہم دفاعی ٹیکنالوجیز پر مشترکہ کام کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتے ہوئے ہندوستانی صنعت، تعلیمی اداروں اور صارفین کے درمیان موجود خلا کو پُر کرنے میں ایک قائدانہ رول ادا کیا ہے۔

مہر بابا مقابلہ بھارتی فضائیہ کا ایک اقدام ہے، جس کا مقصد ہوا بازی کی مخصوص اور جدید ٹیکنالوجی کی مقامی سطح پر ترقی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ 2018 میں آغاز کے بعد سے اس مقابلے میں صنعت اور تعلیمی اداروں کی جانب سے بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی ہے۔ اس مقابلے نے تعلیمی اداروں، نئے کاروباری اداروں اور صنعت کو حقیقی دنیا کے فضائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید اور مقامی حل تیار کرنے کی ترغیب دی ہے۔

مہر بابا مقابلہ کا انعقاد فضائیہ کے عظیم سابق افسر ایئر کموڈور مہر سنگھ ڈی ایس او، ایم وی سی کے اعزاز میں کیا جاتا ہے، جنہیں لوگ پیار سے مہر بابا کے نام سے جانتے تھے۔ وہ 1915 میں ضلع لائل پور میں پیدا ہوئے اور 1934 میں رائل ایئر فورس کالج، کرین ویل میں شامل ہوئے۔ اپنی شاندار پرواز کی مہارت کے باعث انہوں نے اپنے ساتھی ہوا بازوں میں خاص مقام حاصل کیا۔ 29 برس کی عمر میں انہیں مؤثر قیادت اور ذاتی بہادری کے اعتراف میں ڈسٹنگوئشڈ سروس آرڈر (ڈی ایس او) سے نوازا گیا۔ ان کی متعدد کامیابیوں میں 1945 میں ڈکوٹا طیارے کے ذریعے بھارتی فوج کے پہلے دستے کو سری نگر پہنچانے والا مشن سب سے نمایاں ہے۔ انہیں یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے دنیا کے بلند ترین ہوائی اڈے لہہ پر پہلی لینڈنگ کی۔ مہر بابا بھارتی فضائیہ کے پہلے افسر تھے جنہیں مہاویر چکر سے نوازا گیا۔

******

 

( ش ح ۔ ش ب ۔ م ا )

Urdu.No-6257


(ریلیز آئی ڈی: 2255267) وزیٹر کاؤنٹر : 12
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Telugu