خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پوشن پکھواڑہ 2026 کے تحت ای ایم آر ایس نگوپا، میزورم میں اسکرین ٹائم کو کم کرنے سے متعلق آگاہی مہم کا انعقاد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 APR 2026 5:08PM by PIB Delhi

پوشن پکھواڑہ 2026 کے ملک گیر اہتمام کے ضمن میں ، بچوں کے لیے صحت مند طرز زندگی کے طریقوں کو فروغ دینے کے واسطے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول، نگوپا، میزورم میں اسکرین ٹائم کو کم کرنے کے سلسلے میں  اسکول پر مبنی بیداری مہم کا انعقاد کیا گیا۔

اس اقدام کا مقصد اسکرین پر ضرورت سے زیادہ وقت گزارنے اور بچوں کے تغذیہ، جسمانی سرگرمی اور مجموعی صحت پر اس کے منفی اثرات کے درمیان تعلق کو اجاگر کرنا تھا۔ طلبہ کو متوازن معمولات بشمول غذائیت سے بھرپور خوراک، بیرونی سرگرمیاں، اور ڈیجیٹل آلات پر انحصار کم کرنے کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

اس پروگرام میں طلبہ وطالبات  اور اساتذہ کی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی، جس میں طرز سلوک  کی تبدیلی پر توجہ مرکوز کرنے والے انٹرایکٹو سیشن، مباحثے اور بیداری کی سرگرمیاں شامل تھیں۔ کھانے پینے کی اچھی عادات کو اپنانے اور نیند کے معمول  کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا گیا، جو کہ مجموعی تغذیہ کے ضروری عناصر ہیں۔

یہ مہم پوشن ابھیان کے مقاصد سے ہم آہنگ ہے، جس سے حکومت کی نقص تغذیہ سے نمٹنے اور بچوں میں صحت مند، فعال طرز زندگی کو فروغ دینے کے عزم کو تقویت ملتی ہے۔

 

*****

(ش ح ۔  م ش ع۔ع ن)

U. No. 6252


(ریلیز آئی ڈی: 2255193) وزیٹر کاؤنٹر : 16
یہ ریلیز پڑھیں: English