کیمیکل اور پٹرو کیمیکل کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیرجناب جے پی نڈا نے کیمیکلز اور پیٹروکیمیکلز کے شعبے کی ترقی کے لیے لائحہ عمل طے کرنے کے مقصد سے صنعت کے رہنماؤں سے ملاقات کی


عالمی چیلنجز کے پیش نظر لچک اور سپلائی چین میں تنوع پر زور

آتم نربھر بھارت کے ہدف کے حصول کے لیے مساوی مواقع فراہم کرنے کے عزم کا اظہار:جناب نڈا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 APR 2026 8:52PM by PIB Delhi

کیمیکلز اور فرٹیلائزرز کے مرکزی وزیرجناب جے پی نڈا نے آج نئی دہلی کے کرتویہ بھون میں انڈین کیمیکلز اور پیٹروکیمیکلز صنعت کے سرکردہ رہنماؤں کے ساتھ ایک میٹنگ کی، جس میں اس شعبے کے لیے ایک اسٹریٹجک روڈ میپ پر غور کیا گیا۔

گفتگو میں قلیل مدتی اور طویل مدتی اقدامات کا خاکہ پیش کرنے پر توجہ دی گئی تاکہ ترقی کی رفتار تیز کی جا سکے اور 2047 تک وِکست بھارت کے وژن کے حصول میں تعاون کیا جا سکے۔

میٹنگ میں مغربی ایشیا کے جاری بحران پر بھی غور کیا گیا، جس میں شعبے کی لچک کو مضبوط بنانے اور بیرونی خطرات کو کم کرنے کے لیے متبادل سپلائی چینز تیار کرنے پر زور دیا گیا۔

اس دوران عالمی کیمیکلز اور پیٹروکیمیکلز ویلیو چین میں بھارت کی پوزیشن کو مضبوط بنانے کی حکمتِ عملیوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

جناب جے پی نڈا نے صنعت کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا اور آتم نربھر بھارت کے ہدف کے حصول کے لیے مساوی مواقع کی فراہمی کے حوالے سے حکومت کے عزم کو دہرایا۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ غیر منصفانہ تجارتی طریقوں سے نمٹنے کے لیے مناسب تجارتی تدارکی اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

جناب  نڈا نے شعبے کی ترقی کو فروغ دینے اور خاص طور پر موجودہ مغربی ایشیائی بحران کے تناظر میں اسے مزید مستحکم بنانے کے لیے صنعت  کاروں سے تجاویز طلب کیں۔ انہوں نے صنعت کو یقین دلایا کہ حکومت مسلسل بنیادوں پر صنعت کاروں کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔

محکمہ کیمیکلز و پیٹروکیمیکلز کے سکریٹری جناب  تیج ویر سنگھ اور محکمہ کے سینئر افسران بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔ تقریباً 25 سی ای اوز، چیئرپرسنز اور صنعت کے رہنما، جو مختلف ذیلی شعبوں جیسے پیٹروکیمیکلز، پولیمرز، اسپیشلٹی کیمیکلز، کلور-الکلائی، ایگروکیمیکلز، ڈائز اور پگمنٹس، نیز نامیاتی اور غیر نامیاتی کیمیکلز کی نمائندگی کر رہے تھے نے مشاورت میں حصہ لیا۔

یو پی ایل گروپ، دیپک گروپ، ڈی سی ایم شری رام، جوبیلنٹ گروپ، ایس آر ایف لمیٹڈ، اتل لمیٹڈ، تھروملائی کیمیکلز لمیٹڈ، ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ، آرتی انڈسٹریز لمیٹڈ، ایچ پی سی ایل-مِتّل انرجی لمیٹڈ، انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ، ہلدیہ پیٹروکیمیکلز لمیٹڈ، ٹاٹا کیمیکلز، سنمار گروپ، او این جی سی پیٹرو ایڈیشنز لمیٹڈ، بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ، اور گیل (انڈیا) لمیٹڈ کے نمایاں صنعتی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

کیمیکلز اور پیٹروکیمیکلز کا شعبہ ہندوستانی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے اور متعدد ذیلی صنعتوں جیسے زراعت، دواسازی، نیوٹراسیوٹیکلز، آٹوموبائل، تعمیرات، سیمی کنڈکٹرز اور الیکٹرانکس کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ اس وقت تقریباً 220 ارب امریکی ڈالر کی مالیت رکھنے والا یہ شعبہ 2040 تک 1 کھرب امریکی ڈالر اور 2047 تک 1.5 کھرب امریکی ڈالر سے زائد تک پہنچنے کا ہدف رکھتا ہے۔

***

ش ح۔ش ت۔ش ا

 (U: 6248)


(ریلیز آئی ڈی: 2255177) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Marathi