مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بی ایس این ایل سالانہ نتائج مالی سال 2025-26 کا جائزہ لیا گیا


مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے بی ایس این ایل کی ’تبدیلی لانے والی کارکردگی‘ کی ستائش کی؛ بھارت نے پانچ ممالک کے ایلیٹ گروپ میں مقامی ٹیلی کام اسٹیک کے ساتھ شمولیت اختیار کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 APR 2026 6:59PM by PIB Delhi

 بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (BSNL) کے مالی سال 2025-26 کے سالانہ نتائج کا آج وگیان بھون، نئی دہلی میں منعقدہ اسٹریٹجک ریویو اینڈ پلاننگ میٹ (SRPM) میں جائزہ لیا گیا۔ اس اجلاس کی صدارت مرکزی وزیر مواصلات جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے کی اور معزز وزیر مملکت برائے مواصلات ڈاکٹر چندر سیکھر پیماسانی، سیکرٹری (ٹیلی کمیونیکیشنز) جناب امیت اگروال، محکمہ ٹیلی کمیونیکیشنز (DoT) کے سینئر عہدیدار، CMD BSNL جناب اے۔ رابرٹ جے روی، اور ملک بھر سے بی ایس این ایل  بورڈ کے ارکان اور چیف جنرل مینیجرز (CGMs) نے شرکت کی۔

مرکزی وزیر نے بی ایس این ایل کی کارکردگی کو ’’تبدیلی لانے والا‘‘ قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ بی ایس این ایل نے کامیابی سے 3G فراہم کنندہ سے مقابلہ جاتی 4G پلیئر میں تبدیل ہو کر عزت مآب وزیر اعظم کے وژن آف آتم نربھر بھارت اقدام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ تاریخی اہمیت رکھتا ہے کہ بھارت نے دنیا بھر میں صرف پانچ ممالک کے ایک ممتاز گروپ میں شمولیت اختیار کی تاکہ مکمل مقامی ٹیلی کام صلاحیتیں تیار کی جا سکیں۔

کارروائی کے دوران، مرکزی وزیر موصوف نے بی ایس این ایل کے آپریشنل میٹرکس کا جامع جائزہ لیا، جس میں سروس کے معیار (QoS)، سبسکرائبر بیس میں توسیع، فی صارف اوسط آمدنی (ARPU) میں اضافہ، اور آمدنی کے سنگ میل حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ انھوں نے بی ایس این ایل کی اہم مالی اور تکنیکی کامیابیوں کو سراہا، خاص طور پر ARPU میں مالی سال 2025-26 میں نمایاں بہتری جو پچھلے سال 71 روپے سے بڑھ کر 101 روپے تک پہنچ گئی ،  جو سال در سال 42فی صد اضافہ ہے۔

ٹاپ پرفارمنگ سرکلز، مالی سال 2025–26

ایس آر پی ایم نے مختلف ٹیلی کام حلقوں اور کاروباری شعبوں میں شاندار کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کیا:

  • مجموعی طور پر بہترین کارکردگی دکھانے والا حلقہ: اوڈیشہ سرکل کو اس کی متوازن عمدگی کے لیے اعزاز دیا گیا، جس نے خدمات سے آمدنی میں تقریبا 21فی صد اضافہ حاصل کیا اور مسلسل اعلیٰ کارکردگی کے اہداف حاصل کیے۔
  • انٹرپرائز بزنس (EB) لیڈرز: اوڈیشہ سرکل کو EB سیگمنٹ میں خدمات سے آمدنی میں سالانہ 68فی صد کی شاندار ترقی پر اضافی پہچان ملی۔ قومی سطح پر، انٹرپرائز بزنس ورٹیکل کو بہترین کارکردگی دکھانے والا بزنس ورٹیکل قرار دیا گیا، جس میں پچھلے سال کے مقابلے میں خدمات سے آمدنی میں 15فی صد اضافہ ہوا۔
  • EBITDA اور ARPU میں بہتریاں: کرناٹک سرکل (KTK) کو نمایاں EBITDA ترقی کا اعتراف ملا، جبکہ آسام اور جھارکھنڈ کو تینوں کاروباری شعبوں میں مثبت ترقی حاصل کرنے پر سراہا گیا۔ اس کے علاوہ، اتر پردیش (مشرقی) اور جھارکھنڈ کو FTTH ARPU میں نمایاں بہتری کے لیے سراہا گیا۔

مالی سال 2026–27 کے لیے توجہ کے شعبے

مرکزی وزیر موصوف نے سرکل سطح پر مرکوز عملدرآمد، جوابدہی، اور سخت نگرانی کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے تمام CGMs پر زور دیا کہ وہ اعلیٰ کارکردگی والے حلقوں کی بہترین طور طریقہ کار کی پیروی کریں تاکہ آنے والے سالوں میں مسلسل رفتار، بہتر صارف تجربہ، اور مالی برتری کو یقینی بنایا جا سکے۔ انھوں نے مزید اس بات پر زور دیا کہ ٹیلی کام آلات بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ ہم آہنگی جاری رکھی جائے تاکہ ملکی ایکو سسٹم کو مضبوط کیا جا سکے اور بھارت کی مقامی ٹیلی کام ٹیکنالوجی میں عالمی رہنما کے طور پر پوزیشن مضبوط کی جا سکے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 6229


(ریلیز آئی ڈی: 2255006) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Odia