وزارت دفاع
سلطان پور میں پوروانچل ایکسپریس وے پر ایمرجنسی لینڈنگ فیسلٹی(ای ایل ایف) کو فعال کیا گیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 APR 2026 1:39PM by PIB Delhi
ہندوستانی فضائیہ نے 22 اپریل 2026 کو اتر پردیش کے ضلع سلطان پور میں پوروانچل ایکسپریس وے پر موجود “ایمرجنسی لینڈنگ فیسلٹی (ای ایل ایف)” کو دن اور رات دونوں وقت فعال کیا، تاکہ اپنی عملی صلاحیت اور دفاعی تیاری کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ اس موقع پر اتر پردیش کے پنچایتی راج اور اقلیتی بہبود کے وزیر جناب اوم پرکاش راجبھر، ایئر مارشل بی منیکنتن ، اے او سی –ان –سی، سی اے سی اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے جنہوں نے ہندوستانی فضائیہ کے طیاروں کی ای ایل ایف آپریشنز کا مشاہدہ کیا۔
ہندوستانی فضائیہ کی عملی صلاحیت کا مظاہرہ مختلف اقسام کے طیاروں کے ذریعے کیا گیا، جن میں جیگوار، میراج-2000، سکھوئی-30 ایم کے آئی، سی-295 اور اے این- 32 شامل تھے، جبکہ ایم آئی – 17وی 5 ہیلی کاپٹر اور گڑود کمانڈو ٹیم نے بھی اس پروگرام میں حصہ لیا۔ ہندوستانی فضائیہ نے یو پی ای آئی ڈی اے اور مقامی سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر اس بات کی تصدیق کی کہ ایمرجنسی صورتحال میں ان لینڈنگ فیسلٹیز کو کم سے کم وقت میں، دن اور رات دونوں حالات میں فعال کرنے کے لیے مقررہ معیاری آپریٹنگ طریقۂ کار (ایس او پیز) مؤثر طور پر کام کر رہے ہیں۔
اس آپریشن نے ہندوستانی فضائیہ(آئی اے ایف) کی اس صلاحیت کو نمایاں طور پر مضبوط کیا ہے کہ وہ عام رن وے دستیاب نہ ہونے کی صورت میں بھی بغیر رکاوٹ کے آپریشن جاری رکھ سکتی ہے، جس سے اس کی عملی لچک ظاہر ہوتی ہے۔ اس نے ایئر کریو (پائلٹس) کی پیشہ ورانہ پرواز کی مہارت اور گراؤنڈ کریو کی اس قابلیت کو بھی واضح کیا ہے کہ وہ مختصر نوٹس پر اس طرح کے ایکسپریس وے ہوائی پٹی کو فعال کر سکتے ہیں۔قومی ایکسپریس ویز پر اسٹریٹجک طور پر تیار کی گئی یہ ہوائی پٹی آپریشنل لچک کو نمایاں طور پر بڑھاتی ہیں اور ہنگامی حالات میں ایک اہم ‘فورس ملٹی پلائر‘ کے طور پر کام کرتی ہیں، جس سے قومی سلامتی اور آفات سے نمٹنے کی صلاحیت مزید مضبوط ہوتی ہے۔
ہندوستانی فضائیہ کی آپریشنل ضروریات، یو پی ای آئی ڈی اے کے سول انفراسٹرکچر مینجمنٹ اور مقامی سول انتظامیہ کے تعاون پر مبنی یہ مشترکہ فریم ورک ایسی ہائی وے ہوائی پٹی کی عملی افادیت کو بہتر بناتا ہے۔ ای ایل ایف ایکٹیویشن کے دوران ان تینوں اداروں کے درمیان ظاہر ہونے والی ہم آہنگی نہ صرف ملک کی مجموعی اسٹریٹجک پوزیشن کو مضبوط کرتی ہے ،بلکہ اس خطے میں انسانی امداد اور آفات سے نمٹنے (ایچ اے ڈی آر) کی صلاحیتوں کو بھی بہتر بناتی ہے۔
USMX.jpeg)
CQW3.jpeg)
HVDY.jpeg)
K0K4.jpeg)
0M0W.jpeg)
************************************
ش ح۔ م ع ن۔ ع ن
(U: 6211)
(ریلیز آئی ڈی: 2254829)
وزیٹر کاؤنٹر : 11